MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Islamic Issues And Topics (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=17)
-   -   داڑھي كے بارے ميں اسلام ميں كيا حكم ہے اور ا&# (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=33862)

ROSE 02-17-2010 06:33 PM

داڑھي كے بارے ميں اسلام ميں كيا حكم ہے اور ا&#
 
دین کا اصل مقصد تزکیہ ہے۔ جس سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو تمام برائیوں اور آلایشوں سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ شریعت کے تمام احکام تزکیہ کے اسی مقصد کو سامنے رکھ کر دیے گئے ہیں۔ جن چیزوں کا تعلق تزکیہ سے نہیں، ان کے اختیار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ تمام تر انسان کی عقل پر چھوڑا گیا ہے۔ ہمارے نزدیک داڑھی کا تعلق بھی اسی قبیل سے ہے۔ اس کا انسان کے تزکیہ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی وجہ سے دین نے اس کے بارے میں کوئی قانون سازی نہیں کی ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ جن چیزوں میں دین نے کوئی قانون سازی نہیں کی، ان کا معاملہ یہ ہرگز نہیں کہ انسان انھیں بالکل نظر انداز کر دے یا انھیں قابل اعتناء نہ سمجھے۔ ایسی تمام چیزوں کے بارے میں اصل تقاضا یہی ہوتا ہے کہ ان کے اختیار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ انسان عقل کی روشنی میں کرے۔ ذرا سے غور سے انسان یہ جان لیتا ہے کہ ان کے بارے میں درست فیصلہ کیا ہو سکتا ہے۔ داڑھی کے معاملے میں بھی اگر غور کیا جائے تو صاف واضح ہے کہ یہ ان ظاہری امتیازات میں سے ایک ہے جو فطرت نے مرد و عورت کے درمیان رکھے ہیں، اور ہمارے نزدیک مردوں اور عورتوں کو اللہ تعالی کے رکھے ہوئے ایسے تمام امتیازات کو برقرار رکھتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے۔

داڑھی کی لمبائی کا معاملہ ہر شخص کے اپنے ذوق پر منحصر ہے۔ وہ اپنے چہرے کی مناسبت سے اسے کم یا زیادہ کرنے میں آزاد ہے۔ جہاں تک داڑھی منڈوانے پر کفارہ ادا کرنے کا تعلق ہے تو اس کی کوئی بنیاد قرآن و سنت سے ثابت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صلٰی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم

!~*AdOrAbLe*~! 02-17-2010 06:39 PM

Re: داڑھي كے بارے ميں اسلام ميں كيا حكم ہے اور 
 
beautiull

Prince Ali 02-17-2010 06:44 PM

Re: داڑھي كے بارے ميں اسلام ميں كيا حكم ہے اور 
 
Jazakkallah khair..!

!«╬Ĵamil Malik╬«! 05-16-2010 09:47 AM

Re: داڑھي كے بارے ميں اسلام ميں كيا حكم ہے اور 
 
Jazak allah


All times are GMT +5. The time now is 08:31 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.