MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   True Story (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=24)
-   -   کمزور غریب کیلئے سسٹم بدترین,بھیانک ھے (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=120837)

nazeer1 12-23-2015 06:51 PM

کمزور غریب کیلئے سسٹم بدترین,بھیانک ھے
 
تحقیق و تحریر.شکیل شفیع[*]کمزور غریب کیلئے سسٹم بدترین,بھیانک ھے.[/list]طاقتور,کریمنل کیلئے سسٹم نرم مخملی ھے.

ظالموں نے میرے لال کو مار دیا ؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر نظر سے گزری ۔ 28سالہ نوجوان کا مردہ جسم ۔۔ چہرے پر لہو ،آنکھیں پھٹی ہوئی اور جسم پر بے تحاشہ تشدد کے نشانات ۔ چہرے سے معلوم ہورہا تھا مرحوم پر بہت تشدد کیا گیا ہے ۔ ان تصاویر کو دیکھ کر دل بھر آیا ۔ ذہن میں سوال اٹھا ایسے کون سے درندے اس کائنات میں ہیں ۔ جس طرح اس نوجوان کی لاش کی تصاویر تشدد کے نشانات تھے ۔ ایسے تو دشمن کو بھی قتل نہیں کیا جاتا ۔
واقعے کی تفصیل معلوم کرنے کے لئے تک و دو شروع کی ۔ معلوم یہ ہوا کہ مرحوم اور اسکے اہلخانہ پکا قلعہ کے قریب میدان کے پاس رہائش پذیر تھے ۔ گزشتہ دو سال پہلے شاہی بازار میں رہائش اختیار کی ۔ مورخہ 6 دسمبر 2015 کو دوپہر ایک بجے گھر کے قریب درزی کی دکان سے نقاب پوش سرکاری اہلکار گرفتار کر کے لے گئے تھے ۔ جس کی گواہی پورا محلہ دینے کو تیار ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی بے حد ضروری ہے کہ مرحوم کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ گرفتاری کے وقت محلے کے بزرگ نے DSR سے وجہ دریافت کی تو جواب ملا کہ شک کی بنیاد پر گرفتار کررہے ہیں ۔ جبکہ مرحوم کا کوئی سیاسی بیک گراونڈ بھی کوئی سیاسی نہیں تھا ۔ ہاں مگر ووٹ اور ہمدردیاں ایم کیو ایم کے ساتھ تھیں ۔
ایک روز تک انتظار کرنے کے بعد اہلخانہ نے متعلقہ تھانے (Froth) میں رپورٹ لکھوائی ۔ تمام ہسپتال ، تمام تھانے ۔ متعلقہ تمام سرکاری ایجنسیوں سے معلوم کیا مگر کوئی خاطر خواہ جواب نہ ملا۔ دیگر گھرانوں کی طرح انہیں بھی دتکار دیا گیا ۔ عدالت میں پٹیشن داخل کی مگر اُس پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ یہاں ایک بات کا ذکر کرنا بہت ضروری ہے کہ مرحوم سب سے بڑا بھائی تھا اور ایک گارمنٹس فیکٹری میں بطورملازم کام کرتا تھا ۔
ماں کے شدید اصرار کے بعد اہلخانہ نے ایدھی ہوم حیدر آباد کا رُخ کیا ۔ وہاں رکھے تمام مُردوں کے چہروں کو دیکھا ۔ ایدھی کے ایک رضاکار نے اکبر (مرحوم) کے چھوٹے بھائی کو اپنی طرف بلایا اور ایک تصاویر کی کاپی اسکے ہاتھ میں تھما دی ۔ جس میں لاوارث سمجھ کر دفنا دینے والی لاشوں کی تصاویر اور تفصیلات تھیں ۔
ماں نے البم ہاتھ میں تھام کر دیوانہ وار صفحے پلٹنے شروع کئے ۔ پھر یک دم چیخ کر زمین پر گر گئی ۔ساتھ موجود بھائی ماں کو سنبھالنے میں لگ گیا ۔ منہ پر پانی ڈالا کچھ ہوش آیا تو اسکی زبان پر یہی الفاظ تھے ۔
"ان ظالموں نے میرے لال کو مار دیا ۔"

اکبر کی تشدد زدہ لاش
ایدھی رضا کار نےتفصیلات سے آگاہ کیا کہ اس نوجوان کی تشدد زدہ لاش نوری آباد سے ملی ۔ 3روز انتظار کے بعد لاوارث سمجھ کر تدفین کر دی گئی ۔ کیونکہ جسم تشدد کے باعث اس قابل نہیں تھا ۔ چہرہ تشدد کے باعث بے حد سوجا ہوا تھا ۔ شرم گاہ پر بھی شدید تشدد کے نشانات تھے۔ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق لاش کو 11دسمبر2015 دفنا دیا گیا ۔ یعنی گرفتاری کے 5 روز لاش کو لاوارث کہہ کر دفنایا جا چکا تھا ۔ تصویر سے شناخت پہنے ہوئے کپڑوں کے باعث ممکن ہوئی . اپنے ہی ملک اپنے ہی شہر میں ایک اور نوجوان ماوارئے عدالت قتل ہو کر لاوارث دفنا دیا گیا ۔

فائل فوٹو اکبر وجہ موت ماروائے عدالت قتل
یہ تمام تفصیل سُن کر میرے اعصاب میرا ساتھ نہیں دے رہے تھے اور ذہن میں بس ایک ہی بات اُس وقت سے بار بار گھوم رہی ہے کہوہ مرحوم میرا کوئی رشتے دار نہیں ، میرے شہر کا نہیں ۔ اسکا مجھے اتنا درد ہے تو اسکی ماں اور اہلخانہ کا غم سے کیا حال ہوگا ۔وہ عینی شاہد جنکے سامنےمحض شک کی بنیاد پر گرفتاری ہوئی ۔ جب اُس نوجوان کی لاش علاقے میں پہنچی ہوگی تو کیا سوچ رہے ہونگے ۔ وہ درزی ، ساتھ رہنے والوں کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کو کون ختم کرے گا ۔ ؟ اگراکبر (مرحوم) پر کوئی الزام بھی تھا تو اُسے عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کیا گیا ۔ کون روکےگا اُس ماں کی دل سے نکلی اُس آہ کو
"ان ظالموں نے میرے لال کو مار دیا ۔"اللہ انکو غارت کرے ۔
خدا را نفرت میں اس قدر آگے نہ بڑھیں کہ دلوں سے عزت ختم ہوجائے ۔ آپ قانون سے بالاتر نہیں ۔ یہ تو ایک نوجوان کی کہانی ہے نہ جانے ایسے کتنے نوجوان ہیں جو ایسے ماروائے عدالت قتل کا شکار ہوئے ۔ عدالتوں کو چاہیے خدارا اپنا کردار ادا کریں اور ایسے وحشی درندوں سزا دیں کہ جو قانون کو بالاطاق رکھتے ہوئے اور لوگوں کی جان و مال عزت و آبرو سے کھیلتے ہیں ۔ قانون اپنی رٹ بحال کرے اور ایسے ظالموں کو کیفرکردار تک ہر صورت پہنچایا جائے تاکہ عوام کا قانون ، اداروں اور عدلیہ پر اعتماد بحال ہوسکے

Aqibimtiaz786 03-17-2017 03:07 PM

Re: کمزور غریب کیلئے سسٹم بدترین,بھیانک ھے
 
شکریہ شیئر کرنے کا۔۔۔۔

alirazaparhlo 01-25-2018 02:49 PM

Re: کمزور غریب کیلئے سسٹم بدترین,بھیانک ھے
 
Reality hi yehi hai, Qanoon sirf ghareeb logon k lye hai


All times are GMT +5. The time now is 08:26 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.