MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Beauty Tips (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=26)
-   -   بالوں کی حفاظت (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=112412)

Rania 03-20-2014 11:48 PM

بالوں کی حفاظت
 
بالوں کی حفاظت


۱:۔ خشک بالوں میں نہانے سے پہلے اگر سرسوں کے تیل کی مالش کرلی جائے اور پھر ایک گھنٹہ بعد سر دھولیا جائے یا پھر رات کو سونے سے پہلے تیل لگالیں تاکہ اچھی طرح تیل جذب ہوجائے۔ پھر صبح اٹھ کر بال دھولیں۔ خشک بالوں میں ہفتہ میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح بالوں میں لگائیں پھر ایک گھنٹہ بعد کسی اچھے صابن سے سر دھولیں۔

۲:۔ خشک بالوں کو صابن کی بجائے سرسوں کی کٹی ہوئی کَھل بھگو کر چھان لیں اور پھر اس سے بال دھوئیں تو بال ملائم ہو جائیں گے۔ سر دھونے سے آدھا گھنٹہ پہلے دہی اچھی طرح بالوں کو لگا کر پھر سردھوئیں تو اس سے بھی بال ملائم ہوجائیں گے۔

۳:۔ خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار سرسوں یا زیتون کے تیل میں لیموں کا رس دو حصے تیل ایک حصہ لیموں کا رس ملاکر اچھی طرح سر کی مالش کریں اور پھر گھنٹہ بھر بعد سر دھولیں۔

بال لمبے کرنے کے لیے:۔
۱:۔ سرسوں کا خالص تیل ایک پائو لیں اس میں گیندے کے تازہ پھول رات بھر بھگو کر رکھ دیں۔ صبح پھولوں کو اچھی طرح مسل کر تیل چھان لیں۔ سرد دھونے سے ایک گھنٹہ پہلے اس کو اچھی طرح سر پر لگائیں بال لمبے ہوجائیں گے۔
۲:۔ اگر بالوں کی نوکیں پھٹی ہوئی ہوں اور بال چھوٹے ہوگئے ہوں تو اس کے لیے آدھی پیالی خالص مہندی لے کر پانی میں گھول کر آدھا گھنٹہ کے لیے پڑا رہنے دیں پھر ایک انڈہ اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ملالیں اور بالوں میں لگائیں ایک گھنٹہ بعد کسی اچھے سے شیمپو سے سر دھولیں۔
۳:۔ بالوں کی نوکیں اکثر کاٹتے رہنے سے بھی بال لمبے ہوتے ہیں۔
۴:۔ بیری کے پتے لے کر انہیں باریک پیس لیں۔ جھاگ نکال کر بیس پچیس منٹ تک سر میں خوب ملیں اور شیمپو کے بغیر ہی سر دھولیں۔ اس سے بھی بال لمبے ہوجائیں گے۔
۵:۔ آملہ خشک‘ ہڑ خورد‘ ریٹھا اور بیری کے پتے ہم وزن لے کر تھوڑے سے پانی میں ابال لیں پھر اسے ٹھنڈا کرلیں اس سے ہر تیسرے روز بال دھوئیں بال لمبے ہوجائیں گے۔
۶:۔ مہندی میں شہد اور زیتون کا تیل ملا کر بالوں میں لگانے سے بال گھنے اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

Princess Urwa 03-21-2014 06:24 AM

Re: بالوں کی حفاظت
 
Thanx For SharinG Sis

nehastar1 03-21-2014 09:30 AM

Re: بالوں کی حفاظت
 
great tips

(‘“*JiĢäR*”’) 03-21-2014 11:22 AM

Re: بالوں کی حفاظت
 
Very Nice

Rania 11-08-2015 12:49 AM

Re: بالوں کی حفاظت
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 11:45 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.