MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - Janiye Ap Ki Ghair Mojudgi Mein Computer Par Kya Kuch Kiya Gaya
View Single Post
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
mini Janiye Ap Ki Ghair Mojudgi Mein Computer Par Kya Kuch Kiya Gaya - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2015, 12:21 PM

جانیے آپ کی غیرموجودگی میں کمپیوٹر پر کیا کچھ کیا گیا



آج کل تقریباً سبھی کے پاس اپنا ذاتی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہوتا ہے۔ چونکہ اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا ہوتا اس لیے ہم اپنا ذاتی ڈیٹا جہاں چاہیں رکھ سکتے ہیں۔ اگر کبھی کمپیوٹر کسی دوسرے کو استعمال کے لیے دینا پڑ جائے تو
’’او ایس فرانزکس‘‘
(osforensics)
سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے سے آپ مکمل طور پر جان سکتے ہیں کہ کمپیوٹر پر کیا کیا گیا۔ یہ مکمل رپورٹ فراہم کرتا ہے کہ کون سی ویب سائٹ دیکھی گئی، کیا ڈاؤن لوڈ کیا گیا، کون سی یو ایس بی فلیش ڈرائیو سسٹم کے ساتھ لگائی گئی، کون کون سی فائلیں کھولی گئیں یا تلاش کی گئیں وغیرہ۔ اس طرح کی مکمل رپورٹ آپ کو ایک ایک کلک کی خبر دیتی ہے۔

اس کے تازہ ورژن میں مزید کئی خوبیاں شامل کی گئی ہیں جو واقعی میں ایک مکمل رپورٹ بنانے میں مدد دیتی ہیں مثلاً یہ پروگرام یہ بات تک نوٹ کرتا ہے کہ کون کون سے پروگرام استعمال کیے گئے اور وہ بھی کتنی بار یا کتنی دیر تک۔

اس میں موجود تھمب کیشے ویوور کی مدد سے ایکسپلورر کی تھمب نیل تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں لیکن یہ آپشن ونڈوز ایکس پی کے لیے دستیاب نہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس ونڈوز وستا یا اس سے بعد کا کوئی آپریٹنگ سسٹم جیسے کہ ونڈوز سیون یا ایٹ ہونی چاہیے۔

فائل سائز
:
51MB

www.osforensics.com

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links