MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وٹس ایپ پر آپ دیلیٹ شدہ میسج بھی پڑھ سکتے ہی&#
View Single Post
(#1)
Old
shabbirqazi shabbirqazi is offline
 


Posts: 62
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2016
Gender: Male
Star وٹس ایپ پر آپ دیلیٹ شدہ میسج بھی پڑھ سکتے ہی&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-25-2017, 08:34 PM

وٹس ایپ پر آپ دیلیٹ شدہ میسج بھی پڑھ سکتے ہیں


اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان غلطی سے کوئی پیغام بھیج دیتا ہے جس کے باعث اسے ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ایسا مزید نہیں ہو گا کیونکہ وٹس ایپ کا ایک ایسا فیچر آ چکا ہے۔ جس سے آپ بھیجے گئے میسج کو دیلیٹ کر سکتے ہیں تاہم یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ پیغام بھیجے جانے کے بعد سات منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ ہو سکتا ہے، اس کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے جو میسج آپ ڈیلیٹ کرنا چاہیں اسے منتخب کر کے اوپر ٹاپ بار پر موجود ری سائیکل بن کے آئی کن کو استعمال کریں یہ آپشن ظاہر ہو جائے گا کہ آپ یہ پیغام صرف اپنے پاس سے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں یا سب کے پاس سے۔ اگر آپ ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ کا انتخاب کریں گے تو وہ میسج فوراً وصول کنندہ کے فون سے بھی حذف ہو جائے گا۔

ڈیلیٹ شدہ میسج کو دوبارہ پڑھ سکتے ہیں
اسی طرح وٹس ایپ نے اب ایک نئی دلچسپ چیز دریافت کی ہے کہ اگر کوئی میسج ڈیلیٹ کر دے تو اس صورت میں بھی آپ اسے پڑھ سکتے ہیں۔

دراصل جب کوئی میسج بھیجنے والا اسے ڈیلیٹ کرتا ہے تو وہ بظاہر وصول کنندہ کے وٹس ایپ سے غائب ہو جاتا ہے لیکن جب پیغام موصول ہوتا ہے تو آپ جانتے ہوں گے ایک نوٹی فکیشن میں بھی وہ پیغام نظر آتا ہے۔ بلکہ اکثر لوگ وٹس ایپ پیغام نوٹی فکیشن سے ہی پڑھ کر اسے نظر انداز کر دیتے ہیں اور دوسرا بندہ سمجھتا ہے ابھی تک اس کا پیغام دیکھا ہی نہیں گیا۔بس یہی وہ خرابی ہے، وٹس ایپ سے تو میسج غائب ہو جاتا ہے لیکن نوٹی فکیشنز کی ہسٹری میں محفوظ رہ جاتا ہے۔

اس کے لیے آپ اپنے فون کے نوٹی فکیشن لاگ میں جا کر یہ پیغام پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے فون کی ہوم اسکرین پر کسی خالی جگہ کو پریس کر کے رکھیں اور ظاہر ہونے والے آپشنز میں سے ویجیٹس منتخب کر لیں

اس کے بعد وہاں موجود سیٹنگز وےجیٹس کو ہوم اسکرین پر لے جائیں اور اس میں سے نوٹی فکیشن لاگ کھول لیں۔ یہاں آپ کو موصول ہونی والی تمام نوٹی فیکشنز موجود ہوں گی۔ آپ کہ کام ایک ایپلی کشین سے بھی کر سکتے ہیں جس کا نام ہے نوٹی فکیشن ہسٹری آپ یہ ایپلی کیشن نیچے دیے گئے لنک سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links