خلیفہ کی طلبی - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Hadees Shareef » خلیفہ کی طلبی
Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default خلیفہ کی طلبی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-26-2016, 01:26 PM

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچاحضرت عباس رضی اللہ عنہ کا مکان مسجد نبوی سے ملا ہوا تھا اور گھر کا پر نالہ مسجد نبوی میں گِرتا تھا۔بعض دفعہ پر نالے کے پانی سے نمازیوں کو تکلیف ہوتی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں نمازیوں کی سہولت کے لیے پرنالہ اکھڑوا دیا۔اس وقت حضرت عباس رضی اللہ عنہ گھر میں موجود نہ تھے حضرت عباس رضی اللہ عنہ گھر آئے تو انہیں بہت غصہ آیا۔انہوں نے فوراَ قاضی سیدنا ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام فرماں جاری کردیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا نے آپ رضی اللہ عنہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہےا س لیے مقررہ تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں اور مقدمے کی پیروی کریں۔حضر ت عمر رضی اللہ عنہ مقررہ تاریخ کو حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے مکان پر حاضر ہوگئے۔
حضرت ابن بن کعب رضی اللہ عنہ مکان کے اندر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف تھے اس لیے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو کافی دیر باہر کھڑے ہو کر انتظار کر نا پڑا مقدمہ پیش ہوا تو حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے کچھ کہنا چاہا لیکن ابی بن کعب نے انہیں روک دیا اور کہا کہ مدعی کا حق ہے کہ وہ پہلے دعوی پیش کرے۔
مقدمے کی کاروائی شروع ہوئی حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے بیان دیا کہ جناب عالی! میرے مکان کا نالہ شروع سے ہی مسجد نبوی کی طرف تھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضر ت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں بھی یہیں تھا۔ لیکن حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے میری عدم موجودگئ میں نالہ اکھڑوا دیا مجھے انصاف فراہم کیا جائے کیونکہ میرا نقصان ہوا ہے۔
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا بے شک تمہارے ساتھ انصاف ہوگا،امیر المومنین!آپ اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہتے ہیں قاضی نے پوچھا حضرت عمر رضی اللہ عنہ جواب دیا قاضی صاحب اس پرنالے سے بعض اوقات چھینٹیں اڑ کر نمازیوں پر پڑتی تھیں۔نمازیوں کے آرام کی خاطر میں نے پرنالہ اکھڑوا دیا اور میرا خیا ل ہے یہ ناجائز نہیں ہے۔ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے کہ وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟
حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا قاضی صاحب اصل بات یہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چھڑی سے مجھے نشان لگا کردئیے کہ میں اس نقشے پہ مکان بناؤں میں نے ایسے ہی کیا ۔پرنالہ خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہاں نصب کروایا تھا۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں پر کھڑا ہو کر یہاں پرنالہ لگاؤں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احترام کی وجہ سے انکار کیا۔ لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت اصرار کیا اور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں پر کھڑا ہوگیا اور یہ پرنالہ یہاں لگایا جہاں سے امیر المومنین نے اکھڑوا دیا۔
قاضی نے پوچھا آپ اس واقعہ کا کوئی گواہ پیش کرسکتے حضرت عباس رضی اللہ عنہ فوراَ باہر گئے اور چند انصار کو ساتھ لائے جنہوں نے گواہی دی کہ واقعی یہ پرنالہ حضر ت عباس رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کندھوں پر کھڑے ہوکرنصب کیا تھا۔مقدمے کی گواہی کے ختم ہونے بعد خلیفہ وقت نگاہیں جھکا کر عاجزانہ انداز سے کھڑا تھا۔یہ وہ حکمران تھا جس سے قیصر و کسری بھی ڈرتے تھے۔حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ فرمایا:
"اللہ کے لیے میرا قصور معاف کردو مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ نالہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہاں لگوایا ہے ورنہ میں کبھی بھی اسے نہ اکھڑواتا۔جو غلطی مجھ سے ہوئی وہ لاعلمی میں ہوئی آپ میرے کندھوں پہ چڑھ کریہ نالہ وہاں لگادیں"
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:ہاں انصاف کا تقاضہ یہ بھی ہے اور پھر لوگوں نے دیکھا کہ اتنی وسیع سلطنت پہ حکمرانی کرنے والے حکمران لوگوں کو انصاف مہیا کرنے کے لیے دیوار کے ساتھ کھڑا تھا اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ نالہ نصب کرنے کے لیے ان کے کندھوں پر کھڑے تھے۔پر نالہ لگانے کے بعد حضرت عباس رضی اللہ عنہ فوراَ نیچے اترے اور فرمایا امیر المومنین میں نے جو کچھ کیا اپنے حق کے لیے جو آپ کی انصاف پسندی کے باعث مل گیا اب میں آپ سے بے ادبی کی معافی مانگتا ہوں۔
اس کے ساتھ ہی حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے اپنا مکان اللہ کے راستے میں وقف کردیا امیر المومنین کو اختیار دیا کہ وہ میرا مکا ن گِرا مسجد میں شامل کر لیں تاکہ نماز یوں کی جگہ کی تنگی سے جو تکلیف ہوئی وہ بھی کم ہوجائے ۔
(بحوالہ:سیرۃ الانصار

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
mishakhan mishakhan is offline
 


Posts: 129
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2016
Gender: Female
Default Re: خلیفہ کی طلبی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-28-2016, 11:14 AM

So nice yar i like it

 

(#3)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: خلیفہ کی طلبی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-01-2016, 09:11 AM

Very nIce

 

(#4)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default Re: خلیفہ کی طلبی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-02-2016, 11:24 AM

thanks jigar bhai

 

(#5)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default Re: خلیفہ کی طلبی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-02-2016, 11:25 AM

thanks misha khan

 

(#6)
Old
BaabUlIslam BaabUlIslam is offline
 


Posts: 54
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2016
Location: U.K
Gender: Male
Default Re: خلیفہ کی طلبی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-06-2016, 12:29 AM

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
طلبی, کی

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
جنوبی افریقہ کی ہالینڈ کیخلاف بمشکل فتح karwanpak Sports 1 03-28-2014 04:19 PM
فلسطین سخت فیصلہ کرے:اوباما karwanpak General Discussion 2 03-19-2014 10:51 AM
اللہ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہ&a ROSE Quran 6 01-06-2014 07:40 PM
اسغفراللہ۔ خوف ناک ژالہ باری کی ایک جھلک د (‘“*JiĢäR*”’) Miscellaneous 0 07-10-2013 12:49 PM
دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 2 07-04-2011 06:17 AM


All times are GMT +5. The time now is 01:10 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG