ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Poetry » Urdu Poetry Categories » Great Urdu Poets&Poetry » ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو ....
Great Urdu Poets&Poetry Share All Great Urdu Poets Poetry Here

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Aftab Afi's Avatar
Aftab Afi Aftab Afi is offline
 


Posts: 2,364
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender: Male
shairy ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-20-2015, 01:50 PM

بہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو ....
.
میں کہتی تھی مجھے ٹُوٹے ستارے آزماتے ہیں
وہ کہتا تھا نہیں اکثر سہارے آزماتے ہیں
میں کہتی تھی کوئی صحرا سُلگتا ہے میرے اندر
وہ کہتا تھا کوئی دریا بِلکتا ہے میرے اندر
میں کہتی تھی مجھے دریا کنارے یاد رہتے ہیں
وہ کہتا تھا مجھے سُلگتے شرارے یاد رہتے ہیں
.
میں کہتی تھی چلو رشتوں کی گرہ کھول دیتے ہیں
وہ کہتا تھا چلو آنکھوں میں دریا گھول دیتے ہیں
میں کہتی تھی کہانی میں کوئی کردار باقی ہے
وہ کہتا تھا محض اک خواب کا انگار باقی ہے
میں کہتی تھی میں خوابوں کا بھلا عنوان کیا رکھوں
وہ کہتا تھا اِسے تم ذات کا زندان کہہ دینا
.
میں کہتی تھی کہ میرے بعد سانس کیسے لیتے ہو
وہ بولا خار سا سینے کو چُھو کر ٹوٹ جاتا ہے
میں کہتی تھی مجھے کچھ پَل تو خود میں سانس لینے دو
وہ بولا تھا کہ جاناں اِس حصارِ ذات سے نکلو
میں کہتی تھی کہ کیا ہوگا اگر یہ وقت تھم جائے
وہ بولا کچھ نہیں بس یہ لمحے صدیاں رقم ہوں گے
.
میں بولی تم نے میری آنکھوں میں حسرت کوئی دیکھی
وہ بولا ہاں سُلگتے زخم کی نسبت کوئی دیکھی
میں بولی میں کہوں کہ میں نے دیکھا کیا اِن آنکھوں میں
بہت ہی درد سے بولا، بُھلا دو جو ہے آنکھوں میں
میں کہتی تھی میرے ساحر کی آنکھیں بولتی کیوں تھیں
وہ کہتا ہے تمہیں خاموشیاں پڑھنے کی عادت تھی
.
میں کہتی تھی میرے لہجے کی شدت بھول جاؤ گے
وہ میری بات پر چونکا مگر کُچھ بھی نہیں بولا
میں کہتی، بُت کدوں میں کس طرح دن رات کرتے ہو
وہ بولا، بت شکن ہوں میں سو خود کو توڑ دیتا ہوں
میں کہتی تھی کہ ہم تم خاک ٹھہریں گے محبت میں
وہ بولا ہاں یہی سچ ہے نہ میں پارس نہ تُو سونا
.
میں کہتی تھی کہ آنکھوں سے کُہر کب جائے گی آخر
وہ بولا جس لمحے سینے سے آخر سانس جائے گی
میں کہتی تھی سُلگتی ہیں جبینوں میں کیوں تقدیریں
وہ بولا آستانوں میں دیے جلتے ہی رہتے ہیں
میں کہتی تھی کہ کب صحرا سے گزرے گا وہ بنجارہ
وہ بولا جب اُسے رشتوں سے کٹ کر ہارنا ہوگا
.
میں کہتی تھی درختوں کے لِبادے زرد کیوں ٹھہرے
وہ بولا کہ خزاں ہونا ہر اِک جنگل کی قسمت ہے
میں کہتی تھی کہ چہروں میں کوئی اپنا نہیں ملتا
وہ بولا کہ کئی چہرے مگر اپنوں میں ملتے ہیں
میں کہتی تھی کناروں پر دِیے اب کیوں نہیں جلتے
وہ بولا کہ کناروں نے ہوا سے دوستی کرلی
.
میں کہتی تھی ہوا کے ہاتھ میں کیا ہے بھلا رکھا
وہ بولا جگمگاتے سب دیوں کا فیصلہ رکھا
میں کہتی تھی کہ دریا کی اُداسی سے کہوں گی کیا
وہ بولا بس میری آنکھیں اُنہیں پڑھ کر سُنا دینا
میں کہتی تھی میرے آنگن میں کوئی پیڑ جلتا ہے
وہ بولا غور سے دیکھو کہیں نہ ذات ہو میری
.
میں کہتی تھی کہ زِنداں میں صبا شب بھر نہیں آتی
وہ بولا اور یہاں تو سانس اکثر نہیں آتی
میں کہتی تھی میرے سینے میں سانسیں کم ہیں تیری یاد زیادہ ہے
وہ بولا گر یہی سچ ہے تو تُو برباد زیادہ ہے
میں کہتی تھی تیری سانسوں میں میرا دل دھڑکتا ہے
وہ بولا ہاں میرا دل زَد پہ طوفانوں کی رہتا ہے
.
میں کہتی تھی کہ آنکھوں میں تیری یہ روشنی کیسی
بہت بے ساختہ بولا کہ تیری روح تک میں خود کو پایا ہے
میں کہتی تھی میری آنکھیں تبھی محروم مدھم ہے
وہ تھوڑے وقف سے بولا میرے اندر بسی ہو تم
میں کہتی تھی بھلا کیا پاؤ گے مجھ سے جدا ہوکے
وہ بولا گُم تھا تیرے ساتھ مجھے اب خود سے ملنا ہے
.
میں کہتی تھی چلو اُنگلی پہ اپنے درد کو گِن لیں
وہ بولا درد کی شِدّت سے شریانیں نہ کٹ جائیں
میں کہتی تھی سناؤ حال اُس شب کا جب ہم بچھڑے تھے
وہ بولا، تھی وہ ایسی شب میں اُس شب ٹوٹ کے رویا
میں کہتی یاد ہے اُس دن تیرے کاندھے پہ روئی میں
وہ بولا آج تک شانے تیرے آنسو سے گھائل ہیں
.
سُنو پھر تم پہ کیا گزری وہ خوابِ زندگی کھو کر
کہا کل اپنی آنکھوں کو بہت بے جان دیکھا ہے
کہو اُس عشق کی بابت بھلا کیا حَد رہی ہوگی
کہا وہ عشق جیسے رُوح کا سرطان دیکھا ہے
کہو پھر سے بچھڑنے کی تمہیں منظور یہ ہوگا
کہا جینے کی خواہش کو کبھی قربان دیکھا ہے
.
میں کہتی تیرے نقشِ پا میرے رستوں پہ اب بھی ہیں
وہ بولا میرے رستوں پہ بھی یہ دُکھ درد حائل ہیں
میں کہتی تھی کہ ذرّوں میں بھی کوئی حُسن دیکھا ہے
وہ بولا ایک ذرّے میں کئی ماہتاب دیکھے تھے
کہا میں نے کہ کب یہ زندگی خوشبو لگی تم کو؟
وہ بولا بے خیالی میں تجھے جب چھو لیا میں نے
.
میں کہتی تھی کہ تم نے ڈوبتا سورج کبھی دیکھا
وہ بولا ہاں تیری آنکھوں کو اکثر ڈوبتے دیکھا
میں کہتی تھی کوئی چہرہ جو تجھ کو یاد ہو اب تک
وہ بولا اِک کنول رخ پر بہت ساحر سی آنکھیں تھیں
میں کہتی خواب کے مقتل کو کیسے جانتے ہو تم
وہ بولا یوں کہ تیری آنکھوں میں اِک شام کاٹی ہے
.
میں کہتی تھی اذّیت کے کسی لمحے سے واقف ہو
وہ بولا جس لمحے جاناں تُو مجھ سے دور ہوتا ہے
میں کہتی تھی بھلا اب داؤ پہ کیا کچھ لگایا ہے
وہ بولا کچھ نہیں تھا پاس، میں خود کو ہار آیا ہوں
میں کہتی کب سمندر چپ تیری دھڑکن کو سنتا ہے
وہ بولا جب بکھرتا ہے کنارا تیرے لہجے پر
.
میں کہتی تھی مجھے دن کے کنارے بوجھ لگتے ہیں
وہ بولا ہاں مجھے بھی شام سے اب خوف آتا ہے
میں کہتی خوابوں کی دہلیز پہ کیوں اب بھی جاتے ہو
وہ بولا اس لئے کہ نیند کا دَر وا نہیں ملتا
میں کہتی تھی کہ خوابوں کا بدن کیوں کانچ جیسا ہے
وہ بولا اس لئے جاناں کہ حسرت کا لہو جھلکے
.
میں کہتی تھی کبھی ایسا ہوا کہ نیند ٹوٹی ہو
وہ بولا ہاں اُسی لمحے، مجھے جب یاد کرتی ہو کہا
میں نے کہ میری جاں، تیری یادیں مُسلسل ہیں
وہ بولا کہ اسی باعث یہ رَتجگے مُسلسل ہیں
میں کہتی تھی کہ آنکھوں سے تمہیں آواز دیتی ہوں
وہ بولا ہاں مجھے آنسو بکھرنے کی کوئی آواز آتی ہے
.
میں کہتی رات کے سینے پہ میں سر رکھ کے روتی ہوں
وہ بولا ہاں سُنا ہے چاند پچھلی شب کو رویا ہے
میں کہتی تیرے ماتھے پر دُعائیں لکھتی رہتی ہوں
وہ بولا ہاں مجھے سانسیں تیری محسوس ہوتی ہیں
میں کہتی تھی کہ دھڑکن کا ہے دل سے فاصلہ کتنا
وہ کچھ پل سوچ کے بولا خدا اور اِک دُعا جتنا
.
میں کہتی تھی لگاؤ اور دُعا کا رابطہ کیا ہے؟
وہ بولا بس وہی جو روحوں کا جسموں سے ناطہ ہے
میں کہتی روح کو اور جسم کو کیا جانتے ہو تم
کہا اُس نے جدائی جسم کی قسمت، محبت روح کی قسمت
میں کہتی تھی، سُنو ساحر مجھے تم سے محبت ہے
وہ بولا جان لے لے گی لگاؤ میں جو شدّت ہے
.
میں کہتی تھی چلو کاتِب سے کہہ کر مانگ لوں تم کو
وہ میری بات پر چونکا مگر کچھ بھی نہیں بولا
میں کہتی تھی دریچوں پر ہَوا کو کب بلاؤ گے
وہ بولا جس لمحے اُمید کی شمعیں جلاؤں گا
میں کہتی تھی کہ میرا شاہِ من اب کیوں نہیں ملتا
وہ کہتا تھا کہ اب دربار دل کا جو نہیں سجتا
.
میں کہتی تھی تیری آنکھیں بھلا کیوں کانچ جیسی ہیں
وہ بولا اِس لئے جاناں کہ پہلو میں تیرے اتریں
میں کہتی تھی میں شب بھر چاند کے ہمراہ چلتی ہوں
وہ بولا رات بھر تارے تبھی جلتے ہیں بجھتے ہیں
میں کہتی تھی ملے جب ہم وہی قِصّہ تو دوہراؤ
وہ آنکھیں مُوند کر بولا بڑی لمبی کہانی ہے
.
میں کہتی تھی کہانی کو بھلا کس موڑ پر چھوڑیں گے
وہ بولا جب یہ دو کردار رشتہ سانس کا توڑیں گے
میں کہتی تھی کہ ہر لمحہ یہ دل میں وسوسہ کیوں ہے
وہ بولا تھا پرندوں سے بھی نازک دل تمہارا ہے
میں کہتی تھی کہ اپنے آپ اُداسی کا میں گوشہ ہوں
وہ بولا غم زدہ ہوں میں مجھے گوشہ نشیں کر دو
.
میں کہتی تھی تیرے لہجے کی رم جِھم کا سبب کیا ہے
وہ بولا اِس لئے کہ جَل ترنگ دل جھیل میں بکھرے
میں کہتی تھی عقیدت کیا؟ عبادت کس کو کہتے ہیں؟
کہا جُھکتی جبینوں کو، اُٹھے ہاتھوں کو کہتے ہیں
میں کہتی تھی جبین و ہاتھ کا تعلق بھلا کیا ہے عبادت میں
وہ کہتا تھا کہ لکھی جاچکی دونوں پہ تقدیریں
.
میں کہتی ہاتھ دو اپنا، جبیں رکھ دوں ہتھیلی پر
وہ کہتا تھا عقیدت یہ عبادت ہی نہ بن جائے
میں کہتی تھی سُنو ساحر میری حسرت تیری آنکھیں
وہ کہتا تھا میں لکھتا ہوں تیری تقدیر یہ آنکھیں
میں کہتی کیا تیرے سینے میں اب بھی زخم جلتے ہیں
وہ بولا ہاں کبھی بوجھل کبھی مدھم سے جلتے ہیں
.
میں کہتی تھی سُنو ساحر یہ سارے غم مجھے دے دو
وہ بولا پھر کہو گی آنکھوں کے سب نَم مجھے دے دو
میں کہتی ہاں اِن آنکھوں میں ہو نَم اچھا نہیں لگتا
کہا سینے سے دُکھ ہوں کم مجھے اچھا نہیں لگتا
میں کہتی تھی جُنوں اور انتہا اچھے نہیں ہوتے
وہ بولا اِن کے بن جذبے کبھی سچے نہیں ہوتے
.
میں کہتی تھی چلو اِتنا کہو دُکھ میرے بانٹو گے
بہت حیرت سے تب بولا، تمہیں کس بات کے دُکھ ہیں
میں کہتی بے پناہ یادیں تیری دُکھ درد ہیں میرا
وہ بولا راہ چلتی یادوں کو کیوں گھر بُلاتے تھے
میں کہتی تھی تمہاری آنکھوں کو لکھنے کی چاہت تھی
وہ بولا تھا یہ افسانے کتابوں میں ہی سجتے ہیں
.
میں کہتی تیری چاہت کی فِضا میں پنکھ بھروں کیسے
وہ بولا تھا کہ پنکھڑی کُونج کے ٹوٹے ہوئے پَر سے
میں کہتی تھی سمندر میں خوشی کے کس طرح اتروں
کہا بے آب ماہی کا سا پیراہن پہن دیکھو
میں کہتی تھی کہ نَس نَس میں لہو کا زہر پھیلا ہے
کہا اِس زہر کا تریاق ہے بس موت کے بس میں
.
میں کہتی تھی چلو اتنا تو ہوگا درد کی زنجیر ٹوٹے گی
وہ بولا خوابِ زیست کی تیرے تعبیر ٹوٹے گی
میں کہتی تھی تو کیا یہ طے ہے میرے خواب جھوٹے تھے
وہ بولا ہاں یہی طے ہے تُہارے لفظ جھوٹے تھے
میں کہتی تھی سَرابی ہم تھے یا دنیا ہی دھوکہ تھی
وہ بولا بات ہے اتنی تمہاری پیاس زیادہ تھی
.
میں کہتی پیاس ایسی ہے کہ دریا خود پُکارے گا
وہ بولا ہار جاؤگی سُنو واپس پلٹ جاؤ
میں کہتی تھی کہ میرے بعد تم تنہا نہ رہ جاؤ
وہ بولا حلقہء یاراں بہت ہے ساتھ دینے کو
میں کہتی تھی بہت ممکن یہ دُکھ جان لے جائے
وہ کہتا تھا تمہیں کتنا ہے دُکھ میں آزماؤں گا
.
میں کہتی تھی کہو اتنا کہاں تک آزماؤگے
وہ بولا بس وہاں تک، جب تم اپنی جاں سے جاؤگے
پھر اُس کے بعد کِتنی دیر تک میں کُچھ نہیں بولی

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
MASOOM GIRL MASOOM GIRL is offline
 


Posts: 22,417
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2012
Gender: Female
Default Re: ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-20-2015, 04:07 PM

Zaberdast Buhat Umdaa Sharing

 



(#3)
Old
Muntazir Nigahain Muntazir Nigahain is offline
 


Posts: 1,517
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2010
Location: شام کے سرمئی اندھ
Gender: Female
Default Re: ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-21-2015, 06:58 AM

wah kiya kehne...bohat umda !!!

 




Daam : dhoka ya daam tha
(#4)
Old
Akash Akash is offline
The Bold And Beautiful
 


Posts: 1,111
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2014
Location: Peshawar
Gender: Male
Default Re: ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-21-2015, 12:59 PM

Nice sharing ..........

 






(#5)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-27-2015, 10:11 AM

Very Nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#6)
Old
Aftab Afi's Avatar
Aftab Afi Aftab Afi is offline
 


Posts: 2,364
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender: Male
Default Re: ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-04-2015, 10:15 PM

Quote:
Originally Posted by MASOOM GIRL View Post
Zaberdast Buhat Umdaa Sharing
Thnnx Masoom

 



(#7)
Old
Aftab Afi's Avatar
Aftab Afi Aftab Afi is offline
 


Posts: 2,364
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender: Male
Default Re: ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-04-2015, 10:15 PM

Thnx jiger bro

 



(#8)
Old
MASOOM GIRL MASOOM GIRL is offline
 


Posts: 22,417
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2012
Gender: Female
Default Re: ہت لمبی نظم ہمت اور وقت چاہے پڑھنے کو .... - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-06-2015, 02:04 PM

Wc....

 



Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اور, لمبی, نظم, وقت, چاہے, کو, ہت, ہمت

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
نمازکو بروقت پڑھنے کی فضیلت واہمیت Rania Say For Islam 3 06-25-2014 10:51 AM
ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے، پھر تم ہمار&# ROSE Quran 2 07-06-2012 10:46 PM
کیا ترجمہ قرآن پڑھنے کا سواب ملتا ہے یا صرف &# ROSE Quran 6 01-25-2012 03:48 AM
جو طاقتور ہو اسے مہان کہنا ہی پڑتا ہے ROSE Funny Poetry 10 09-10-2011 04:46 PM


All times are GMT +5. The time now is 08:24 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG