خان آصف کی کتاب اللہ کے سفیر میں سے ایک خوبص&# - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » خان آصف کی کتاب اللہ کے سفیر میں سے ایک خوبص&#
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New خان آصف کی کتاب اللہ کے سفیر میں سے ایک خوبص&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-16-2014, 10:22 AM

کہتے ہیں کہ ایک دن ایک سید زادہ حضرت نظام الدین اولیاء کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یا حضرت میں ایک غریب سید زادہ ہوں اور سر پر جوان بیٹیوں کا بوجھ ہے۔۔سادات گھرانے کی نسبت ہونے کی وجہ سے زکوٰۃ بھی نہیں لے سکتا۔
آپ میرے دینی بھائی ہیں اور سید بھی ہیں آپ میری مدد کریں کچھ۔
آپ نے اس کو عزت و تکریم کے ساتھ بٹھایا اور خادم سے بلا کر کہا کہ آج کوئی نذر و نیاز آئی خانقاہ میں؟
تو خادم نے عرض کی سیدی ابھی تک تو کوئی نہیں آئی لیکن جیسے ہی آئی میں آپ کو اطلاع کر دوں گا
آپ نے سید زادے کو تسلی دی اور کہا اللہ پہ بھروسہ کرے وہ دست غیب سے کوئی نہ کوئی انتظام فرما دے گا
مگر تین دن گزر گئے کوئی نیاز نہ آئی
سید زادہ بھی مایوس ہوگیا کہ ایویں باتیں مشہور ہیں ان کے بارے میں یہاں تو کوئی مدد ہی نہیں ہو سکی میری
ایک دن اس نے اجازت طلب کی واپسی کی
حضرت محبوب الہیٰ کو بہت دکھ ہوا کہ مہمان خالی ہاتھ گھر سے جا رہا ہے
آپ نے اس کو چند پل کے لیئے روکا اور اندر سے اپنے نعلین لا کر دے دیئے
اور کہا بھائی اس فقیر کے پاس تمھیں دینے کے لیئے اپنے ان جوتوں کے علاوہ کچھ نہیں
وہ سید زادہ جوتے لیکر چل پڑا اور سوچنے لگا کہ ان پرانے بوسیدہ جوتوں کا کیا کروں گا
حضرت نے اچھا مذاق کیا ہے میرے ساتھ

دوسری طرف کی سنیئے
سلطان محمد تغلق کسی جنگی مہم سے واپس آرہا تھا اور حضرت امیر خسرو جو حضرت نظام الدین اولیا ء کے خلیفہ بھی تھے سلطان کے ساتھ تھے اور چونکہ آپ ایک قابل قدر شاعر تھے اس لیئے دربار سلطانی میں اہمیت کے حامل تھے
آپ نے سلطان کی شان میں قصیدہ کہا تو سلطان نے خوش ہو کر آپ کو سات لاکھ چیتل (سکہ رائج الوقت )سے نوازا
اپنے واپسئ کے سفر پر جب ابھی لشکر سلطانی دہلی سے باہر ہی تھا اور رات کو پڑاؤ کیا گیا
تو اچانک امیر خسرو چلا اٹھے
مجھے اپنے مرشد کی خوشبو آتی ہے
مصاحب بولے امیر حضرت محبوب الہیٰ تو کیلوکھڑی میں ہیں جو دہلی سے کافی دور ہے تو آپ کو انکی خوشبو کیسے آ گئی
مگر امیر خسرو بے قرار ہوکر باہر نکل پڑے اور خوشبو کا تعاقب کرتے کرتے ایک سرائے تک جا پہنچے
جہاں ایک کمرے میں ایک شخص اپنے سر کے نیچے کچھ رکھ کر سویا ہوا تھا اور خوشبو وہاں سے آ رہی تھی
آپ نے اس کو جگایا اور پوچھا تو حضرت نظام الدین کی خانقاہ سے آ رہے ہو کیا؟
تو وہ آنکھیں ملتا ہوا بولا ہاں
آپ نے اشتیاق سے پوچھا کیسے ہیں میرے مرشد؟
وہ شخص بولا وہ تو ٹھیک ہیں اور میں ان کے پاس مدد کے لیے گیا تھا مگر اور کچھ تو دیا نہیں ہاں اپنے پرانے بوسیدہ جوتے ضرور دیئے ہیں
یہ سنتے ہیں امیر خسرو کی حالت غیر ہو گئی اور کہنے لگے کہاں ہیں میرے مرشد کے نعلین ؟

تو اس نے ایک کپڑا کھول کر دکھا دیئے

آپ نے ان کو پکڑا چوما اور اپنی آنکھوں سے لگایا اور کہنے لگے کیا تو ان کو بیچے گا
اس نے کہا امیر کیوں مذاق اڑاتے ہو
امیر خسرو بولے مذاق نہیں میرے پاس اس وقت سات لاکھ چیتل ہیں وہ لے لو مگر میرے مرشد کے نعلین مجھے دے دو
اگر چاہو تو دہلی چلو اتنی ہی رقم اور دے دوں گا تمھیں
سات لاکھ چیتل کا سن کر وہ چکرا گیا اور بولا نہیں بس میرا تو چند ہزار سے گزارا ہو جائے گا
مگر امیر خسرو نے زبردستی اس کو سات لاکھ چیتل دیئے اور ساتھ میں سپاہی اور تحریر دے دی تا کہ کوئی اس پر شک نہ کرے

اور پھر امیر خسرو اس حالت میں خانقاہ مرشد میں داخل ہوئے کہ جوتے اپنی دستار میں لپیٹ رکھے تھے
اور سر پر رکھے بڑھے چلے آ رہے تھے اور زارو قطار رو رہے تھے
حضرت نظام الدین اولیاء نے مسکراتے ہوئے پوچھا
خسرو ہمارے لیئے کیا لائے ہو؟
امیر نے جواب دیا سیدی آپ کے نعلین لایا ہوں
کتنے میں خریدے؟حضرت نظام الدین اولیاء نے استفسار کیا؟
سات لاکھ چیتل امیر نے جوابا" عرض کی
بہت ارزاں لائے ہو۔محبوب الہیٰ مسکراتے ہوئے بولے

جی سیدی سات لاکھ چیتل تو بہت کم ہیں اگر وہ سید زادہ میری جان بھی مانگتا تو جان دے کر نعلینِ مرشد حاصل کر لیتا

یہ تھی ان کی اپنے مرشد سے محبت اور حضرت نظام الدین اولیاء کا مقام معرفت جس کی وجہ سے ان کو محبوبِ الہیٰ کہا جاتا ہے

دراصل یہ واقعہ میرے ذہن میں تب آیا جب میں نے یہ شعر پڑھا

جو سر پہ رکھنے کو مل جائے نعلِ پاک حضور
تو پھر ہم کہیں گے ہاں تاجدار ہم بھی ہیں

جب حضرت نظام الدین اولیاء کے نعلین کی اتنی قیمت اور وقعت ہے۔
تو میرے آقا ﷺکے نعلِ پاک تو شہنشاہوں کے تاجوں سے بھی برتر ہیں
خان آصف کی کتاب اللہ کے سفیر میں سے ایک خوبصورت اقتباس

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: خان آصف کی کتاب اللہ کے سفیر میں سے ایک خوبž - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-16-2014, 12:42 PM

Very nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: خان آصف کی کتاب اللہ کے سفیر میں سے ایک خوبž - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-16-2014, 01:24 PM

Great sharing

 









(#4)
Old
~wish munda~ ~wish munda~ is offline
 


Posts: 25,631
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2009
Location: In Hearts
Gender: Male
Default Re: خان آصف کی کتاب اللہ کے سفیر میں سے ایک خوبž - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-16-2014, 04:04 PM

Kia kahon app ko mera imaan taA kar dia.maza agaya
Allah app ko razi rakhay app.ki dil murnaden.pori hon

 



Tere Dil Main Meri Sanso Ko Panah Mil Jaey
Tere Ishq Main Meri Jaan Fana Ho Jaey
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
آصف, اللہ, ایک, خان, سفیر, سے, میں, کتاب, کی, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
فلسطین سخت فیصلہ کرے:اوباما karwanpak General Discussion 2 03-19-2014 10:51 AM
گھر کے باہر کھلی فضا میں سانس لینا صحت بخش ROSE Health & Care 5 06-03-2013 11:29 PM
اس شخص کی فضیلت کا بیان جو با وضو (ہو کر) رات ک  ROSE Hadees Shareef 1 07-16-2012 07:26 AM
اللہ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہ&# ROSE Quran 4 07-08-2012 04:13 PM
کیا ترجمہ قرآن پڑھنے کا سواب ملتا ہے یا صرف &# ROSE Quran 6 01-25-2012 03:48 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:54 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG