ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Ramdan Ul Mubarak » ہم رمضان کیسے گزاریں؟
Ramdan Ul Mubarak A Section dedicated to Ramdan ul Mubarak. Share and Read Articles and Columns and Quran & Hadith related to Ramdan and how to spend this holy month

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Salam ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-07-2014, 04:13 PM

ہم رمضان کیسے گزاریں؟
اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تا کہ تم تقوٰی اختیار کرو. (سورۃ البقرہ)
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ماہِ شعبان کی آخری تاریخ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے ہمیں ایک خطبہ دیا. اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا:
” اے لوگو تم پر بڑے مرتبے والے مہینے نے سایہ ڈال دیا ہے. وہ بہت برکت والا مہینہ ہے. اس مہینے کی ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے”
“اللہ تعالٰی نے اس کے روزے فرض کر دئیے اور رات کے قیامِ تراویح کو نفل کیا ہے”
” جو اس مہینے میں کسی نیک عادت کے ساتھ اللہ تعالٰی کی نزدیکی تلاش کرے تو اس کو اس نفل کا اتنا ثواب ملتا ہے جتنا کہ دوسرے مہینے میں ستّر فرض ادا کرنے سے ملتا ہے”
” اور یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے اور یہ غمخواری اور ہمدردی کا مہینہ ہے اور یہ ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کی روزی بڑھا دی جاتی ہے”
ترجمہ:
اور جس نے کسی کا روزہ افطار کرا دیا تو اس کے بدلے میں اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور اس کی گردن آگ سے آزاد ہو جاتی ہے اور اس کو روزہ دار کے برابر ثواب دیا جائے گا بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی آ جائے. ہم صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلّم ہم سب لوگ اتنی چیزیں نہیں پاتے کہ جس سے ہم روزہ دار کے روزے کو افطار کرا دیں. تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا اللہ تعالٰی اس کو بھی اتنا ہی ثواب دیتے ہیں جو کسی کا روزہ لسّی کے ایک گھونٹ یا ایک کھجور سے یا ایک گھونٹ پانی پلا کر کھلوا دے گا اور جو روزہ دار کو پیٹ بھر کے کھلا دے گا تو اللہ تعالٰی اسے حوض کوثر سے سیراب کرے گا جو کبھی بھی پیاسا نہ ہو گا یہاں تک کہ جنّت میں چلا جائے”
” اس مہینے میں اول رحمت ہے اور درمیان میں مغفرت و بخشش ہے اور آخر میں دوزخ سے آزادی ہے”
“جو اس مہینے میں اپنے غلام، نوکر سے کم کام لے گا اللہ تعالٰی اس کو بخش دے گا اور جہنم سے آزاد کر دے گا”
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا:
” جس نے ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کے رعزے رکھے اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے”
سورۃ البقرہ میں ارشاد ہوتا ہے:
” رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے جو انسانوں کے لئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول دینے والی ہے’ لہٰزا اب سے جو شخص اس مہینے کو پائے’ اس کو لازم ہے کہ اس پورے مہینے کے روزے رکھے اور جو کوئی مریض ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے. اللہ تمھارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے اور سختی کرنا نہیں چاہتا. اس لئے یہ طریقہ تمھیں بتایا جا رہا ہے تا کہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمھیں سرفراز کیا ہے اس پر کبریائی کا اظہارو اعتراف کرو اور شکر گزار بنو”
روزہ قیامت کے دن روزہ دار کی سفارش کرے گا:
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالٰی عنہہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: “روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کے لئے سفارش کریں گے” روزہ کہے گا” اے میرے رب!میں نے اس بندے کو کھانے پینے اور اپنی خواہشات(پوری کرنے) سے روکے رکھا لہذا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما” قرآن کہے گا” اے میرے رب!میں نے اس بندے کو رات (قیام کے لئے) سونے سے روکے رکھا لہٰزا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما” چنانچہ دونوں کی سفارش قبول ہو جائے گی.
غیبت کرنا، جھوٹ بولنا، گالی دینا، لڑائی جھگڑا کرنا روزے کی حالت میں بدرجہ اولٰی ناجائز ہیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: “جو شخص (روزہ رکھ کر) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالٰی کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے”
روزہ میں کرنے کے کام
حقوق اللہ کی ادائیگی:
(عبات، روزہ، زکوٰۃ، ذکرودعا)
حقوق العباد کی ادائیگی:
(رشتہ داروں اور مسکینوں وغیرہ سے ہمدردی و غم خواری، صدقہ و خیرات، افطار کرانا، دوسروں کو اذیت نہ دینا)
اپنا جائزہ لیجئے (کیا کھویا، کیا پایا؟)
حقوق اللہ:
کیا میں نے رمضان المبارک کی آمد پر اللہ کا شکر ادا کیا؟
کیا میں نے روزہ بغیر بیماری یا عذر کے تو نہیں چھوڑا؟
کیا میں نے سحروافطار میں وقت کی پابندی کی؟
کیا میں نے فرض نمازوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کیا؟
کیا میں نے قیام اللیل (نماز تراویح) کا اہتمام کیا؟
کیا میں نے تلاوت قرآن پاک اور اس کے معنی میں غورو فکر کیا؟
کیا میں نے ہر حال میں اللہ تعالٰی کا ذکر کیا؟
کیا میں نے قبولیت کے اوقات میں دُعائیں مانگیں؟
کیا میں نے آخری عشرے کی طاق راتوں میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا؟
کیا روزے کے مقصد تقوٰی کو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی؟
حقوق العباد:
کیا میں نے کسی کا روزہ افطار کرایا؟
کیا میں نے دوسروں کی غمخواری اور ہمدردی کی؟
کیا میں نے اللہ کی رضا کے لئے اپنا مال خرچ کیا؟
کیا میں نے بیماروں کی تیمارداری کی؟
کیا میں نے گھر کے ملازمین کے کاموں میں کمی کی؟
کیا میں نے اپنے گھر والوں کے آرام کا خیال رکھا؟
کیا میں نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا چھوڑا؟
کیا میں نے غیبت، بد گمانی، تجسس اور عیب جوئی سے بچنے کی کوشش کی؟
کیا میں نے کسی کا دل تو نہیں دکھایا؟
کیا میں نے جھگڑا چھوڑا؟
کیا میں نے مشکلات و مصائب پر صبر کیا؟
کیا میں نے روزے کے مقصد تقوٰی کو پانے میں کامیابی حاصل کی؟

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-07-2014, 04:21 PM

رمضان المبارک اسلامی مہینوںمیں سے نواں مہینہ ہے اور بہت ہی زیادہ فضیلت کا حامل ہے۔ اﷲ پاک نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے، حدیث مبارک کا مفہوم ہے کہ ”رمضان شہر اﷲ“ رمضان اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔ اس ماہ سے خصوصی تعلق سے مراد یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی تجلیات خاصہ اس مبارک ماہ میں اس درجہ نازل ہوتی ہیں گویا موسلا دھار بارش کی طرح برستی رہتی ہیں۔ حدیث مبارک کا مفہوم ہے کہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے کہ اس کے اول حصہ میں حق تعالیٰ کی رحمت برستی ہے جس کی وجہ سے انوار و اسرار کے ظاہر ہونے کی قابلیت و استعداد یپدا ہوکر گناہوں کے ظلمات اور معصیت کی کثافتوں سے نکلنا میسر ہوتا ہے اور اس مبارک ماہ کا درمیانی حصہ گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے اور اس ماہ کے آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشادِ مبارک کا مفہوم ہے کہ رمضان کی جب پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے اور مضبوط باندھ دیا جاتا ہے اور سرکش جنوں کو بھی بند کردیا جاتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اس کا کوئی بھی دروازہ نہیں کھولا جاتا اور بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اس کا کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے اے نیکی کے طالب آگے بڑھ کہ نیکی کا وقت ہے اور اے بدی کے چاہنے والے بدی سے رک جا اور اپنے نفس کو گناہوں سے باز رکھ کیونکہ یہ وقت گناہوں سے توبہ کرنے کا اور ان کو چھوڑنے کا ہے اور خدا تعالیٰ کے لیے ہے اور بہت سے بندوں کو اﷲ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں دوزخ کی آگ سے بحرمت اس ماہ مبارک کے اور یہ آزاد کرنا رمضان شریف کی ہر رات میں ہے شب قدر کے ساتھ مخصوص نہیں۔
روزہ وہ عظیم فرض ہے جس کو اللہ پاک نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے چنانچہ حدیث قدسی میں ارشاد ہے ”الصوم لی وانا اجزی به“ روزہ میرا ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔
حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کا ایک اور ارشاد گرامی کا مفہوم ہے کہ فرمایا کہ روزہ دار کے منہ کی بو اﷲ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ پسندیدہ ہے گویا روزہ دار اﷲ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے کہ اس کے منہ کی بو بھی اﷲ تعالیٰ کو پسند اور خوشگوار ہوتی ہے۔

آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی پس خوشنما آنکھوں والی حوریں اپنے مکانوں سے نکل کر جنت کے بالا خانوں میں کھڑی ہوکر آواز دیتی ہیں کہ کوئی ہے اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہم سے منگنی کرنے والا تاکہ حق تعالیٰ شانہ اس کو ہم سے جوڑ دیں پھر وہی حوریں جنت کے دروغہ سے پوچھتی ہیں کہ یہ کیسی رات ہے وہ لبیک کہہ کر جواب دیتے ہیں: ”اے خوب صورت اور خوب سیرت عورتو یہ رمضان المبارک کی پہلی رات ہے اور حق تعالیٰ شانہ رضوان (جنت کے دروغہ) سے فرماتے ہیں کہ جنت کے دروازے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کے لیے کھول دو اور جہنم کے دروغہ مالک سے فرماتے ہیں محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں پر جہنم کے دروازے بند کردو اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ زمین پر جاؤ اور سرکش شیاطین کو قید کرو اور گلے میں طوق ڈال کر دریا میں پھینک دو کہ میرے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے روزہ داروں کو خراب نہ کریں۔
رمضان کے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بے کار جانے نہیں دینا چاہیے شب و روز کے اوقات کو صالح اعمال کے ساتھ مزین اور معمور رکھنے کی سعی اور کوشش میں مصروف رہنا چاہیے اور دوسرے مہینوں کی دائمی عبادت کے ساتھ بعض دوسری عبادات کو اس ماہ مبارک میں مقرر کرنے سے شریعت کی یہی غرض معلوم ہوتی ہے کہ اس ماہ مبارک کا ہر لمحہ اور گھڑی عبادت و ریاضت میں گزرے لیکن حاجت بشریہ میں گھرے ہوئے انسان کے لیے یہ ناممکن تھا کہ وہ اپنے کاروبار اور بشریت کے تقاضوں سے علیحدہ ہوکر ہمہ وقت عبادات میں مشغول ہوجاتا ہے اس لیے انسانوں کے ضعف اور ان کی ضروریات طبعیہ پر نظر فرماتے ہوئے رب تعالیٰ کی رحمت نے دستگیری فرمائی اور اس ماہ مبارک میں ایسے انداز میں عبادت کو فرض کے طور پر متعین فرمادیا کہ انسان اس عبادت کے ساتھ اپنی تمام ضروریات و حوائج میں بھی مصروف رہ سکتا ہے اور عین اسی خاص طریقہ عبادت میں بھی مشغول ہوسکتا ہے۔ ایسی خاص طریقہ کی عبادت کو روزہ کہا جاتا ہے جسے اس ماہ میں فرض فرمادیا گیا ہے روزہ ایک عجیب عبادت ہے کہ انسان روزہ رکھ کر اپنے ہر کام کو انجام دے سکتا ہے روزہ رکھ کر صنعت و حرفت تجارت و زیارت ہرکام بخوبی احسن کرسکتا ہے اور پھر بڑی بات یہ کہ ان کاموں میں مشغول ہونے کے وقت بھی روزہ کی عبادت روزہ دار سے بے تکلف خودبخود صادر ہوتی رہتی ہے اور اس کو عبادت میں مشغولی کا ثواب ملتا رہتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں اس ماہِ مبارک کی صحیح قدر کرنے والا اچھا انسان بنائے ، آمین۔
رمضان کی برکات سے اقتباس

 

(#3)
Old
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-07-2014, 05:48 PM

jazak Allah.......

 

(#4)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-08-2014, 12:02 PM

 

(#5)
Old
wangxiang851 wangxiang851 is offline
 


Posts: 25
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2017
Gender: Male
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-13-2017, 03:36 PM

thank you for such an informative post.

 

(#6)
Old
AmannUmrah AmannUmrah is offline
 


Posts: 59
My Photos: ()
Country:
Join Date: Feb 2017
Location: Islamabad, Pakistan
Gender: Male
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-18-2017, 01:02 AM

ماشاءاللہ،
بالکل رمضان کے مہینے کے بہت فضیلت ھے۔ بس اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنا چاھیے۔ شکریہ

 

(#7)
Old
sahargull44 sahargull44 is offline
 


Posts: 19
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2017
Gender: Female
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-25-2017, 05:08 PM

Bihtar ye hoga ki hum zayda thir ibadath kry ramazan my

 

(#8)
Old
AmannUmrah AmannUmrah is offline
 


Posts: 59
My Photos: ()
Country:
Join Date: Feb 2017
Location: Islamabad, Pakistan
Gender: Male
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-24-2017, 12:30 AM

welcome Ramadan ....
Khos Aamdeed Ramadan.///

Ramadan 5 Star Umrah Package 2017 from the most reliable...

 

(#9)
Old
saimyounis saimyounis is offline
 


Posts: 1,142
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2013
Location: sialkot
Gender: Male
Default Re: ہم رمضان کیسے گزاریں؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-30-2017, 12:47 PM

jazak Allah.......

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
کیسے, ہم

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
زندگی میں ایک چیز ہوتی ہے جسے کمپرومائز کہ Rania Urdu Literature 6 02-05-2014 04:53 PM
نمازِ فجر کے لیے کیسے بیدار ہوں؟ PRINCE SHAAN Islamic Issues And Topics 4 01-22-2012 02:02 AM
غزل سن کر پریشاں ہو گئے کیا کسی کے دھیان میں & ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 3 12-01-2011 10:17 PM
ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے ROSE Great Urdu Poets&Poetry 3 09-14-2011 08:15 PM
ہر ایک بات نہ کیوں زہر سی ہماری لگے ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 08-25-2011 05:48 PM


All times are GMT +5. The time now is 08:04 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG