آنکھیں رنگ و روپ کا آئینہ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Fashion Designs & Home Decoration » Beauty Tips » آنکھیں رنگ و روپ کا آئینہ
Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
gb آنکھیں رنگ و روپ کا آئینہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-20-2014, 11:54 PM

آنکھیں رنگ و روپ کا آئینہ
عورت کی آنکھیں اس کے روپ کا آئینہ ہوتی ہیں۔ ان آنکھوں کا اپنا روپ رنگ اور بناوٹ ہوتی ہے‘ کسی کی آنکھیں بڑی ہوتی ہیں تو کسی کی چھوٹی۔ آج کے دور میں میک اپ کے فن نے اس قدر ترقی کرلی ہے کہ انہیں اپنی مرضی کے روپ میں ڈھالا جاسکتا ہے۔
یہاں ہم آنکھوں کے میک اپ کے حوالے سے چند کارآمد باتیں پیش کررہے ہیں۔


چھوٹی آنکھوں کو بڑا روپ دینے کے لیے
پلکوں کے اوپری کناروں سے گریز لائن تک پیلا آئی شیڈ لگائیں۔ کریز پر گہرا گرے رنگ استعمال کریں‘ اس کے بعد پیلا رنگ کریز سے لے کر بھنوئوں کی ہڈیوں تک دوبارہ لگائیں۔ پتلیوں کی سمت ترچھا لے کر بھنوئوں کو باہری کنارے تک لائیں‘ کریز لائن کو بلینڈ کریں‘ اس حد تک کہ وہ ہائی لائن سے گھل مل جائے‘ اس کے بعد ڈارک گرے سے پلکوں پر لائن لگائیں اگر آپ سفید رنگ استعمال نہیں کررہیں تو اندرونی رم کلر استعمال نہ کریں‘ مسکارا زیادہ استعمال کریں۔


لٹکی ہوئی اوپری پلکوں کو کیسے درست کریں
اوپری لٹکی ہوئی پلکوں کو درست کرنے کے لیے کرین لائن میں گہرا رنگ استعمال کریں۔ اس گہرے رنگ کو بھنوئوں کی ہڈیوں تک لے جائیں۔ گہرا رنگ پلکوں کو سکیڑتا ہے‘ ہلکا رنگ پلکوں کو کھولتا ہے‘ مسکارا زیادہ استعمال کریں‘ باہری کناروں پر چند مصنوعی پلکیں بھی لگائی جاسکتی ہیں۔

پلکوں کے جھکے ہوئے کناروں کے لیے
پلکوں کے جھکے ہوئے کناروں کو درست کرنے کے لیے آئی شیڈ اور ہائی لائنر کا استعمال باہر ی کناروں کے پاس روک دیں‘ پلکوں کے نچلے حصے کو گہرے رنگ کی کوپل پینسل سے لائن کرتے ہوئے اوپری باہری کنارے تک لگائیں۔ پتلیوں کے اوپری حصے پر مسکارا زیادہ لگائیں۔

گول آنکھوں کو لمبی شکل دینے کے لیے
گول آنکھوں کو لمبا‘ بادامی روپ دینے کے لیے ایک شیڈو کو پوری پلکوں پر لگائیں۔ اندرونی پلکوں کے اوپری حصے سے آغاز کرتے ہوئے ترچھی سمت میں اوپر کی طرف بھنوئوں کی ہڈیوں تک شیڈو لگائیں۔ شیڈو کو نچلی پلکوں کے نیچے اور اس کے آس پاس صرف باہری کناروں پر لگائیں۔ مسکارا آنکھوں کے باہری حصے پر استعمال کریں۔

آنکھوں کو کھولنے کے لیے
سب سے پہلے آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کی بھنویں بیچ سے ترچھی تو نہیں ہیں‘ کناروں سے بھنوئوں کے درمیان تک بروبون ہائی لائنر استعمال کریں پھر اپنے آئی شیڈو کو بیس سے بروبون تک لائیں۔ ساتھ ہی ساتھ آنکھوں کے اوپری اور نیچے کے باہری کناروں کی فید رنگ کردیں‘ اوپری نچلی سطح پر اندرونی کناروںسے تہائی حصے پر آئی لائنر لگائیں‘ اوپری اور نچلی پلکوں کے باہر دو تہائی حصے پر زیادہ مسکارا لگائیں۔


سکڑی ہوئی اوپری پلکوں کو چوڑا کرنے کے لیے
اس کے لیے ایک ہی میڈیم کے ٹون آئی شیڈو کو استعمال کرتے ہوئے اسے بروبون کے نزدیک لائیں‘ اسی شیڈو کو نچلی پلکوں کے باہر کے ایک تہائی حصے کو ہائی لائٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسی سے اس کی آئوٹ لائن بھی بنائی جاسکتی ہے۔ نیلی پینسل سے نچلی پلکوں کی کوروں کو لائن کرلیا جس سے اوپری پلکوں کے سکڑے ہوئے ہونے پر کسی کا دھیان نہیں جاتا۔ مسکارا استعمال کریں مگرلہر دار مصنوعی پلکیں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

بھنوئوں اور پلکوں کی دیکھ بھال
یاد رکھیں کہ پلکوں کے بال بہت نازک ہوتے ہیں اس لیے ان کی دیکھ بھال میں خاص طور پر احتیاط برتنا ضروری ہوتا ہے۔ رات کو میک اپ اتارتے وقت پلکوں کے اردگرد رگڑنا نہیں چاہیے۔ ٹشوپیپر کی مدد سے نچلی پلکوں کو آہستگی سے دباکر میک اپ دو رکیا جاسکتا ہے۔ آنکھیں بند کرکے آئی ریموور ہیڈ سے یہ میک اپ صاف کیا جاسکتا ہے۔
موٹی شکل کی پلکوں کے لیے اور بھنوئوں اور پلکوں کے درمیان جگہ کے لیے مسکارا لگانے سے پہلے لوز پائوڈر استعمال کریں اوپری حصے پر پہلی پرت جڑ سے سرے تک لگائیں۔ دوسری پرت اندرونی حصے سے جڑ تک لگائیں‘ ایک کے بعد دوسری پرت لگانے کے لیے مسکارا سوکھنے کا انتظار کریں۔ نچلے حصے کے لیے ایک ہلکی پرت باہری کناروں پر لگانا کافی ہوگا۔
اگر آپ کی بھنوئوں میں سوکھا پن ہے تو ویسلین یا ہیئر جیل کی مدد سے انہیں نرم کیا جاسکتا ہے۔اگر بھنویں درست ہیں تو انہیں پینسل سے بار بار لائن نہ کریں بلکہ قدرتی روپ دینے کے لیے ہلکے بھورے یا گہرے رنگ کی پینسل استعمال کریں اور اس کے بعد برش کریں۔اگر آپ کی بھنویں آپ کے بالوں کے رنگ سے زیادہ گہرے رنگ کی ہیں تو انہیں ہلکا رنگ دینے کے لیے فیسئیل ہیئر بلیچنگ احتیاط سے استعمال کریں۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Princess Urwa Princess Urwa is offline
 


Posts: 8,345
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender: Female
Default Re: آنکھیں رنگ و روپ کا آئینہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-21-2014, 06:23 AM

Very Nice SharinG Sis

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#3)
Old
nehastar1 nehastar1 is offline
 


Posts: 2,315
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2013
Location: Canada
Gender: Female
Default Re: آنکھیں رنگ و روپ کا آئینہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-21-2014, 09:29 AM

beautiful sharing

 



(#4)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: آنکھیں رنگ و روپ کا آئینہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-21-2014, 11:23 AM

Very Nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
رنگ, روپ, و, کا


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آکے ٹل گئی Rania Urdu Writing Poetry 6 11-30-2013 09:39 AM
Tajikistani Videoسمجھ آئے یا نہیں۔ لیکن پسند ضرور آئے گا۔& (‘“*JiĢäR*”’) Share Your Favourite Videos 0 07-09-2013 01:58 PM
ایسے لوگ پھر لوٹ کر آ جائیں، کبھی نہیں life Islamic Issues And Topics 1 10-10-2012 06:30 PM
کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی،مگر ایک نگہ ROSE Quran 4 08-07-2012 04:07 PM
تجھ کو روکنے کے لئے آنکھ میں پانی نہ رہا life Funny Poetry 9 08-24-2011 04:11 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:33 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG