پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Say For Islam » پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-03-2016, 01:24 PM

نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا سال تھا.. یمن کا عیسائی حاکم ابرہہ خانہ کعبہ کو ڈھانے کے لیے فوج لے کر چلا.. اس کی فوج میں ہاتھی بھی تھے اور اس کا خیال تھا کہ وہ خانہ کعبہ کو نعوذباللہ نیست و نابود کر دے گا لیکن ہُوا یہ کہ ننھے ابابیلوں نے اللہ کے حکم سے حقیر کنکریوں سے ان کو کھائے ہوئے بھس کی طرح کر دیا.. گویا وہ کنکریاں ہی ایٹم بم کا کام کر گئیں اور اللہ نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور اپنے گھر کی خود حفاظت کی..
دو یہودی سرنگ بنا کر نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی لحد مبارک تک پہنچ کر آپ کے جسم مبارک کو وہاں سے نکالنا چاہتے تھے کہ اللہ نے نور الدین زنگی جیسے مجاہد حاکم کو خواب میں خبر دی.. دونوں یہودی سرنگ سے پکڑے گئے اور کیفر کردار تک پہنچے..
چشم فلک نے بارہا دیکھا کہ تباہی میں بچ جانے والی واحد شے قرآن پاک ہوتی ہے.. میرے بچپن کی بات ہے ہم گلگت میں رہتے تھے کہ ہمارے ایک کمرے کی چھت گری تو حیرت انگیز طور پر وہ حصہ بچا رہا جس کے نیچے قرآن شریف پڑے تھے..
آج جبکہ پوری غیر مسلم دنیا کی طرف سے اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری ہو رہی ہے.. بش کا یہ اعلان تھا کہ وہ صلیبی جنگ لڑنے جارہا ہے.. یہ اس بات کا اعلان تھا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف ہر حربہ آزمائے گا اور اس نعرے تلے پوری عیسائی دنیا اس کے ساتھ ہوگی اور یہی ہوا.. ڈنمارک نے اس کا ساتھ دینے کے لیے توہین آمیز خاکے شائع کیے اور اسے اظہار رائے کی آزادی کہا.. فیس بک پر Draw Muhmmad یعنی حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے خاکے بنانے کا مقابلہ ایک اور حربہ تھا.. آج فرانسیسی جریدے نے پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور 60 ہزار کی جگہ 50 لاکھ کاپیاں شائع کی ہیں.. صلیبی و یہودی بار بار توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے دلوں سے غیرت ایمانی ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ ساری تدبیریں الٹ ثابت ہو رہی ہیں.. قرآن پاک کی بےحرمتی اور شان رسالت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخیوں کے بعد پوری دنیا میں قرآن پاک اور سیرت رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا اور زیادہ مطالعہ کیا جارہا ہے اور ہر سال بہت بڑی تعداد میں مغربی ممالک میں لوگ مسلمان ہو رہے ہیں..
اصل حقیقت یہ ہے کہ مغرب کے معیارات اپنے اور دوسروں کے لیے مختلف ہیں اور خاص کر اسلام سے جو پر خاش وہ رکھتے ہیں وقتاً فوقتاً وہ اس کا اظہار کرتے ہیں.. یہی وجہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے مسجد کے میناروں پر پابندی لگائی.. فرانس اور بیلجیئم کو مسلمان عورتوں کے نقاب سے خوف آرہا ہے.. بات دراصل یہ ہے کہ انہیں اسلام سے خوف آرہا ہے.. انہیں اس تناسب سے خوف آرہا ہے جس سے غیر مسلم مسلمان ہو رہے ہیں..
اللہ کا فرمان بالکل سچ ہے کہ یہ عیسائی اور یہودی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے.. مغرب کی حکومتوں سے لے کر چرچ تک اور ظاہر ہے کہ عام آدمی تک ہر ایک اسلام کے خلاف صف آرا ہے جبکہ بنیاد پرستی کا طعنہ مسلمان کو دیا جاتا ہے.. دہشتگرد اسلام اور مسلمان کو کہا جاتا ہے جبکہ خود مغرب اور سب سے بڑھ کر امریکہ اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں.. نہ تو مسلمانوں کے مذہب کا لحاظ رکھتا ہے نہ پیغمبر کا نہ مقدس مقامات کا اور نہ ہی قرآن پاک کا.. جبکہ کسی اسلامی ملک میں غیر مسلموں کے خلاف کوئی معمولی واقعہ ہو جائے چاہے اس کی وجوہات بالکل ذاتی ہوں' اس کو اتنا اچھال دیا جاتا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ اب اس جرم کی سزا میں اس ملک پر حملہ کر دیا جائے گا..
ایسے گستاخانہ واقعات سے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہماری عقیدت و احترام میں اضافہ ہی ہوگا اور ایسی گھٹیا حرکتیں کرنے والوں کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا.. میرے خیال میں ان لوگوں سے انتقام لینے کا بہترین طریقہ یہ ھے کہ ہم مذید اچھے مسلمان بنیں اور اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو خوش کریں.. ویسے بھی وہ اللہ کی سب سے محبوب ہستی ہیں اور اپنی محبوب ہستی کی حفاظت کرنا اللہ ہم سے بہتر جانتا ھے..
نورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن..
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا..
(ماخوذ)

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2016, 02:15 AM

Jazak Allah khair

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
جائے, سے, نہ, چراغ, گا, یہ

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
یوں بھی خزاں کا رُوپ سہانا لگا مجھے ROSE Great Urdu Poets&Poetry 3 11-03-2013 10:36 PM
یوں بھی خزاں کا رُوپ سہانا لگا مجھے ROSE Great Urdu Poets&Poetry 4 09-15-2012 01:28 AM
ان کی چوکھٹ پہ جبیں جس نے جھکائی ھوگی ROSE Islamic Poetry 13 07-12-2012 12:26 PM
ان کی چوکھٹ پہ جبیں جس نے جھکائی ھوگی ROSE Islamic Poetry 10 08-26-2011 06:46 AM
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں Captain Miscellaneous/Mix Poetry 3 01-09-2010 02:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 04:47 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG