دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:50 AM

(11) سورہ ھود


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


نام: آیت نمبر 50 تا 60 میں ہود علیہ السلام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان ہوا ہے ۔اس مناسبت سے اس کا نام سورہ ہود ہے ۔

زمانۂ نزول : مکی ہے ۔اور مضمون پر غور کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سورہ یونس سے پہلے نازل ہوئی ہو گی۔

مرکزی مضمون : خداۓ واحد کی عبادت و بندگی کی رد کرنے کے ہولناک انجام سے لوگوں کو خبردار کرنا ہے ۔ اس سورہ کا مضمون سورہ یونس سے پوری طرح ہم آہنگ ہے البتہ اس میں انذار (تنبیہ) کا پہلو اس شدت کے ساتھ ابھر کر سامنے آگیا ہے کہ معلوم ہوتا ہے رسول کے مخالفین پر عذاب الٓہی ٹوٹ پڑنے کو ہے ۔

نظم کلام : آیت 1 تا 4 تمہیدی آیات ہیں جن میں دعوت قرآنی کا لب لباب پیش کیا گیا ہے ۔

آیت 5 تا 24 میں معترضین کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوۓ فہمائش کی گئی ہے ۔ آیت 25 تا 99 میں انبیائی تاریخ کے کچھ اوراق پیش کیے گیے ہیں تاکہ نبی صلی اللہ علیہوسلم کے مخاطب ان کے بین السطور اپنا حال بھی پڑھتے جائیں ۔

آیت 100 تا 108 میں ان واقعات سے عبرت دلاتے ہوۓ آخرت کے انجام سے خبردار کر دیا گیا ہے اور ان خوش قسمت لوگوں کو جنہوں نے ایمان لاکر عمل صالح کی روش اختیار کی ابدی جنت کی خوش خبری دی گئی ہے ۔

آیت 109 تا 123 خاتمہ کلام ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کی تسلی دیتے ہوۓ ضروری ہدایتیں دی گئی ہیں ۔

سورہ کی اہم ترین خصوصیت : حدیث میں آتا ہے : قال ابوبکر یا رسول اللہ قد شبت قال شَیّبْنی ھُوْدٌ والْوَاقعہ و المرسلٰتُو عم یتساءَلونَ وَ اِذَاالشَّمسُ کوَّرتْ (الترمذی ابواب فضائل القرآن ) ’’حضرت ابو بکر نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول آپ پر بڑھا پا طاری ہوتا جا رہا ہے آپ نے فرمایا مجھے سورہ ہود، واقعہ ، مرسلات ، عم یتساء لون اور اذالشمس کوّرت نے بوڑھا کر دیا۔ ‘‘

یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ سورہ ہود اور اس جیسی سورتوں میں عذاب الٓہی کی تصویری کشی اس انداز میں کی گئی ہے کہ ان مضامین کو پڑھتے ہوۓ آدمی کا دل دہل جاتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے اٹر پذیری کا حال یہ تھا کہ آپؐ کے ظاہر قویٰ بھی شدت خوف سے متاثر ہوگۓ تھے ۔


ترجمہ:


1۔ الف ۔ لام ۔ را ۔(1) یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیتوں کو پختہ بنایا گیا ہے (2) ۔ پھر ان کو کھول کر بیان کر دیا گیا ہے (3) ۔ اس کی طرف سے جو نہایت حکمت والا اور باخبر ہے (4) ۔

2۔ یہ کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو(5) ۔ میں اس کی طرف سے تمہیں خبردار کرنے والا (6) اور خوش خبری دینے والا ہوں (7)

3۔ اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف رجوع کرو (8)۔ وہ تم کو ایک وقتِ مقرر تک اچھا سامانِ زندگی دے گا (9) اور ہر صاحبِ فضل کو اپنے فضل سے نوازے (10)گا ۔ لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو مجھے تمہارے بارے میں ایک بڑے دن(11) کے عذاب کا اندیشہ ہے ۔

4 ۔ تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

5۔ دیکھو یہ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اس سے چھپ جائیں (12) ۔ یاد رکھو ! جب یہ اپنے کو کپڑوں سے ڈھانک لیتے ہیں تو وہ جانتا ہے اس کو بھی جو وہ چھپاتے ہیں اور اس کو بھی جو وہ ظاہر کرتے ہیں وہ تو سینوں کے بھید تک سے واقف ہے ۔

6 ۔ زمین پر کوئی جاندار ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمّہ نہ ہو (13)۔ وہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ بھی جانتا ہے اور اس جگہ کو بھی جہاں وہ سونپ دیا جاتا ہے (14)سب کچھ ایک واضح کتاب میں درج ہے (15) ۔

7 ۔ اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا (16) ۔ اور اس کا عرش پانی پر تھا (17) ۔ تاکہ تمہیں آزماۓ کہ کون عمل میں بہتر ہے (18) ۔ اور اگر تم کہتے ہو کہ مرنے کے بعد تم لوگ اٹھاۓ جاؤ گے تو کافر بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو گری ہے (19) ۔

8 ۔ اور اگر ہم ایک مقرّرہ مدت کے لیے عذاب کو مؤخّر کر دیتے ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ کیا چیز ہے جو اسے روک رہی ہے ؟ سنو جس دن وہ آۓ گا تو پھر ٹالا نہ جا سکے گا اور جس چیز کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں وہی ان کو آ گھیرے گی (20) ۔

9 ۔ اور اگر ہم انسان کو اپنی رحمت سے نواز نے کے بعد اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس اور ناشکرا ہو جاتا ہے ۔

10۔ اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد اسے ہم راحت کا مزا چکھاتے ہیں تو کہتا ہے میری ساری کلفتیں دور ہو گئیں وہ اکڑنے اور ڈینگیں مارنے لگتا ہے ۔ (21) ۔

11 ۔ البتہ جو صبر کرتے والے اور نیک عمل کرتے والے ہیں ۔ ان کا حال ایسا نہیں ہے ۔ ان کے لیے بخشش ہے اور بہت بڑا اجر ۔

12 ۔ کہیں ایس نہ لو کہ جو وحی تمہاری طرف کی جا رہی ہے اس کا ایک حصہ تم چھوڑ دو (22) اور اس بات پر دل تنگ ہو کہ وہ کہیں گے اس پر کوئی خزانہ کیوں نہیں اتارا گیا یا اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہیں آیا۔ دراصل تمہارا کام محض خبردار کرنا ہے اور نگراں تو ہر چیز پر اللہ ہی ہے ۔

13۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے اس کو خود گھڑ لیا ہے ؟ کہا اگر تم سچے ہو تو اس جیسی دس سورتیں تم بھی بنا کر لاؤ اور اللہ سوا جن کو تم (مدد کے لیے ) بلا سکتے ہو بلا لو۔

14 ۔ لیکن اگر وہ تمہاری پکار کا جواب نہ دیں تو جان لو کہ کوئی خدا نہیں ہے ۔ پھر کیا تم اسلام قبول کرتے ہو ؟ (23) ۔

15 ۔ جو لوگ دنیا کی زندگی اور اس کی آسائش کے طالب ہوتے ہیں ہم ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ انہیں یہیں چکا دیتے ہیں اور اس میں ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی (24) ۔

16 ۔ لیکن ایسے لوگوں کے لیے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں ۔ ان کا کیا کرایا سب اکارت جاۓ گا اور ان کے سارے اعمال باطل ٹھہریں گے ۔

17 ۔ کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل رکھتا تھا پھر ایک گواہ بھی اس کی طرف سے آ گیا اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب رہنما اور رحمت کی حیثیت سے موجود تھی (وہ قبول حق سے انکار کر سکتا ہے ؟) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے (25) ۔ اور جو گروہ(26) بھی اس کا انکار کرے گا تو دوزخ وہ ٹھکانا ہے جس کا اس سے وعدہ ہے ۔ لہٰذا تم اس کے بارے میں کسی شک میں نہ پڑو (27) ۔ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے ۔

18 ۔ اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو جھوٹ گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے (28) ۔ ایسے لوگ اپنے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے اور گواہ گواہی دیں گے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ بولا تھا۔ سنو اللہ کی لعنت ہے ظالموں پر ۔

19 ۔ ان پر جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس کو ٹیڑھا کر نا چاہتے ہیں (29) ۔ اور جو آخرت کے بالکل منکر ہیں ۔

20 ۔ یہ لوگ زمین میں (اللہ کے ) قابو سے نکل جانے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے سوا کوئی ان کا مدد گار تھا (30) ۔ انہیں دہرا عذاب دیا جاۓ گا (31) یہ نہ تو سن سکتے تھے اور نہ دیکھ سکتے تھے (32)۔

21 ۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے کو تباہی میں ڈالا اور جو کچھ انہوں نے گھڑ رکھا تھا وہ سب ان سے کھویا گیا (33) ۔

22 ۔ لازماً یہ لوگ آخرت میں سب سے زیادہ تباہ حال ہوں گے ۔

23 ۔ بے شک جو لوگ ایمان لاۓ اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اپنے رب کے آگے فروتنی اختیار کی (34) وہ جنّت والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

24 ۔ ان دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا (35) اور دوسرا دیکھنے اور سننے والا (36) کیا دونوں کاحال یکساں ہو سکتا ہے ؟ پھر تم لوگ سمجھتے کیوں نہیں ؟ (37)

25 ۔ اور ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا (38) ۔ اس نے کہا میں تمہیں صاف صاف خبردار کرتے والا ہوں ۔

26 ۔ کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو (39) ۔ مجھے تمہاری نسبت ایک درد ناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے (40) ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:50 AM

27 ۔ اس پر اس کی قوم کے بڑے لوگوں نے جو کافر تھے کہا ہم تو دیکھتے ہیں کہ تم ہمارے ہی جیسے ایک آدمی ہو اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ تمہارے پیرو صرف وہ لوگ ہو گیے ہیں جو ہمارے اندر ادنیٰ درجہ کے تھے اور وہ بھی سطحی راۓ سے (41) ۔ ہم اپنے مقابلے میں تم میں کوئی برتری نہیں پاتے بلکہ ہم تو سمجھتے ہیں کہ تم جھوٹے ہو ۔

28 ۔ اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے اپنی خاص رحمت سے مجھے نوازا ہو مگر وہ تمہیں دکھائی نہ دے رہی ہو تو کیا ہم زبردستی تم پر چپیک دیں جبکہ وہ تمہیں سخت ناپسند ہے ؟(42) ۔

29 ۔ اور اے میری قوم کے لوگو ! میں اس پر تم سے کوئی مال طلب نہیں کرتا ۔ میرا اجر اللہ ہی کے ذمہ ہے (43) اور میں ان لوگوں کو دھتکارنے والا نہیں جو ایمان لاۓ ہیں ۔ وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت میں مبتلا ہو (44) ۔

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:50 AM

30 ۔ اور اے میری قوم کے لوگو ! اگر میں ان کو دھتکار دوں تو اللہ کی گرفت سے کون مجھے بچا سکے گا ؟ (45) کیا یہ بات تمہاری سمجھ میں نہیں آتی ؟

31 ۔ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ ہی میں غیب کا علم رکھتا ہوں کہ جو لوگ تمہاری نظروں میں حقیر ہیں ان کو اللہ خیر سے نہیں نوازے گا ۔ ان کے دلوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے اگر میں ایسی بات کہوں تو ظالم ہوں گا (46)۔

32 ۔ انہوں نے کہا اے نوحؑ ! تم نے ہم سے بحث کی اور بہت بحث کر لی ۔ اب وہ چیز ہم پر لے آؤ جس سے ہمیں ڈراتے ہو (47) اگر تم سچّے ہو ۔

33۔ اس نے جواب دیا وہ تو اللہ ہی تم پر لاۓ گا اگر چاہے گا اور تمہارے بس میں نہیں ہے کہ اس کو روک سکو ۔

34 ۔ اور میری نصیحت تمہارے لیے کچھ سود مند نہیں ہو سکتی اگر میں نصیحت کرنا چاہوں جب کہ اللہ تم کو گمراہ کرنا چاہتا ہو (48 ۔ وہی تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تم کو پلٹنا ہے ۔

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:50 AM

35 ۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو گھڑ لیا (49) ہے ؟ کہا اگر میں نے اس کو گھڑا ہے تو میرے جرم کی ذمہ داری مجھ پر ہے اور جو جرم تم کر رہے ہو اس سے میں بَری ہوں (50)۔
36 ۔ اور نوحؑ پر وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں سے جو لوگ ایمان لا چکے ہیں ان کے سوا اب کوئی اور ایمان لانے والا نہیں ۔ تو یہ جو کچھ کر رہے ہیں اس پر غم نہ کھاؤ ۔

37 ۔ اور ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق کشتی بناؤ (51) اور ان ظالموں کے بارے میں اب ہم سے کچھ نہ کہو ۔ یہ غرق ہونے والے ہیں ۔ (52) ۔

38 ۔ اور وہ کشتی بنانے لگا ۔ جب اس کی قوم کے رئیس اس کے پاس سے گزرتے تو اس کا مذاق اڑاتے (53) ۔ وہ جواب دیتا اگر تم ہم پر ہنس رہے ہو تو ہم بھی اسی طرح تم پر ہنسیں گے (54)۔

39 ۔ عنقریب تمہیں معلوم ہو جاۓ گا کہ کن لوگوں پر وہ عذاب آتا ہے جو انہیں رسوا کر کے رکھ دے گا ۔ اور وہ عذاب ٹوٹ پڑتا ہے جو قائم رہنے والا ہو گا (55) ۔

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:51 AM

40 ۔ یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آ گیا اور تنور ابل پڑا(56) تو ہم نے کہا ہر قسم کے نر و مادہ کا جوڑا اس میں سوار کرا لو (57) اور اپنے گھر والوں کو بھی بجز ان کے جن کے بارے میں ہمارا فرمان پہلے ہی صادر ہو چکا ہے (58) نیز ان لوگوں کو بھی سوار کرا لو جو ایمان لاچکے ہیں (59) ۔ اور اس کے ساتھ ایمان لانے والے تھوڑے ہی لوگ تھے ۔

41 ۔ اور اس نے کہا اس میں سوار ہو جاؤ ۔ اللہ ہی کے نام سے اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا (60) ۔ میرا رب بڑا بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔

42 ۔ اور کشتی پہاڑوں کی طرح اٹھنے والی موجوں کے درمیان ان کو لے کر چل رہی تھی (61) اور نوحؑ نے اپنے بیٹے کو جو اس سے الگ تھا پکار کر کہا اے میرے بیٹے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں کے ساتھ نہ رہ (62)۔

43 ۔ اس نے کہامیں کسی پہاڑ پر پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچالے گا ۔ نوحؑ نے کہا آج اللہ کے حکم سے کوئی چیز بچانے والی نہیں سواۓ اس کے کہ وہی کسی پر رحم فرماۓ ۔ اتنے میں ایک موج دونوں کے درمیان حائل ہو گئی اور وہ ڈوبنے والوں میں شامل ہو گیا (63) ۔

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:51 AM

44 ۔ اور حکم ہوا کہ اے زمین اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان تھم جا ۔ چنانچہ پانی اتر گیا اور فیصلہ چکا دیا گیا اور کشتی جو وادی پر جا لگی(65) اور کہا گیا دور ہوئی ظالم قوم! (66) ۔

45 ۔ اور نوحؑ نے اپنے رب کو پکارا ۔ کہا اے میرے رب ! میرا بیٹا تو میرے گھر والوں میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچّا ہے اور تو تمام حاکموں سے بڑھ کر حاکم ہے ۔

46 ۔ فرمایا اے نوحؑ وہ تمہارے گھر والوں میں سے نہیں ہے ۔ وہ بد کردار (67) ہے لہٰذا جس چیز کا تمہیں علم نہیں اس کے لیے مجھ سے درخواست نہ کرو ۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ جاہلوں میں سے نہ ہو جاؤ (68) ۔

47 ۔ اس نے عرض کیا اے میرے رب ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ تجھ سے کسی ایسی چیز کی درخواست کروں جس کا مجھے علم نہیں ۔ اگر تو نے مجھے نہ بخشا اور مجھ پر رحم نہ فرمایا تو میں تباہ ہو جاؤں گا (69)۔

48 ۔ حکم ہوا اے نوحؑ اتر جاؤ ۔ ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ (70) تم پر بھی اور ان امّتوں پر بھی جو تمہارے ساتھ ہیں ۔

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:51 AM

اور کچھ امّتیں ایسی بھی ہوں گی جن کو ہم فائدہ پہنچائیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہنچے گا (71) ۔

49 ۔ یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں ۔ اس سے پہلے نہ تم ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم (72) تو صبر کرو ، انجام کار متّقیوں ہی کے لیے ہے ۔ (73) ۔

50 ۔ اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہودؑ کو بھیجا (74) ۔ اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ۔ نرا جھوٹ ہے تم نے گھڑ رکھا ہے (75) ۔

51 ۔ لوگو ! اس (خدمت ) پر میں تم سے کوئی اجر طلب نہیں کرتا ۔ میرا اجر تو اس کے ذمّہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے پھر کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے (76) ۔

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:51 AM

52 ۔ اور اے میری قوم کے لوگو ! اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع کرو (77) وہ تم پر خوب برسنے والے بادل بھیجے گا اور تمہاری قوت میں مزید قوت کا اضافہ کرے گا ۔ (78) اور (دیکھو) مجرم بن کر منہ نہ پھیرو ۔

53 ۔ انہوں نے کہا ’’ تم کوئی کھلی نشانی تو لے کر ہمارے پاس آۓ نہیں (79) اور تمہارے کہنے سے ہم اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور ہم کسی طرح تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔

54 ۔ ہم تو کہتے ہیں کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار تم پر پڑگئی ہے (80)۔ اس نے کہا میں ان سے بالکل بیزار ہوں جن کو تم نے شریک ٹھہرا رکھا ہے ۔

55 ۔ سوائے اس (ایک خدا ) کے ۔ پس تم میرے خلاف کارروائی کر کے دیکھو اور مجھے ذرا مہلت نہ دو۔

56 ۔ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی۔ کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی پکڑے ہوۓ نہ ہو (81) ۔ بے شک میرا رب سیدھی راہ پر ہے ۔ (82)

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:51 AM

57 ۔ اگر تم منہ پھیرتے ہو تو جو پیغام دے کر میں بھیجا گیاتھا وہ میں تمہیں پہنچا چکا۔ اور میرا رب تمہاری جگہ دوسرے گروہ کو لاۓ گا اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے یقیناً میرا رب ہر چیز پر نگراں ہے ۔

58 ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہودؑ کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لاۓ تھا بچا لیا اور ہم نے انہیں ایک ایسے عذاب سے نجات دی جو نہایت ہی سخت تھا (83)۔

59 ۔ یہ ہیں عاد ۔ انہوں نے اپنے رب کی آیتوں سے انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی (84) اور ہر سرکش دشمن حق کے کہنے پر چلے (85) ۔

60 ۔ ان کے پیچھے اس دنیا میں بھی لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی ۔ سنو ! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا ۔ سنو ! محروم کر دۓ گئے عاد ، ہودؑ کی قوم !

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 11: ہود - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-28-2011, 01:52 AM

61 ۔ اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالحؑ کو بھیجا(86) ۔ اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا (87) اور اس میں تم کو آباد کیا ۔ لہٰذا اس سے معافی مانگو اور اس کی طرف رجوع کرو ۔ یقیناً میرا رب قریب ہے اور دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے (88) ۔

62۔ انہوں کے کہا صالحؑ اس سے پہلے تو ہم تم سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوۓ تھے (89) کیا تم ہیمیں ان معبودوں کی پرستش سے منع کرتے ہو جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے آۓ ہیں (90)۔ ہمیں تو اس بات میں بڑا شک ہے جس کی طرف تم دعوت دیتے ہو اور اس نے ہمیں بڑی الجھن میں ڈال دیا ہے ۔

63 ۔ صالحؑ نے کہا میری قوم کے لوگو ! تم نے ذرا سوچا اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر قائم ہوں اور اس نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہو تو کون ہے جو اللہ کی پکڑ سے مجھے بچاۓ گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں ؟ تم اس کے سوا اور کیا کر سکتے ہو کہ میری تباہی میں اضانہ کر دو(91)۔

64 ۔ اور اے میری قوم ! یہ اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے (92) ۔ اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں چرتی رہے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دو ورنہ جلد ہی تمہیں عذاب آ لے گا ۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت, ہود

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ life Quran 98 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
دعوت القرآن/سورۃ 7:الاعراف life Quran 10 08-13-2012 02:12 AM
دعوت القرآن/سورۃ 9:التوبۃ life Quran 180 08-13-2012 02:11 AM
دعوت القرآن/سورۃ 10:يونس life Quran 93 08-13-2012 02:07 AM


All times are GMT +5. The time now is 08:47 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG