پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Political Issues Of Pakistan » پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
?? پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-19-2009, 06:35 PM

پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک سال



ایک سال قبل اٹھارہ فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔ ملک کا اقتدار سنبھالنے اور صدر کے منصب کا حلف اٹھانے سے قبل پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قوم سے جو وعدے کیے تھے کیا وہ انہیں پورا کر پائے ہیں؟ اور پاکستان کے حالات بہتر بنانے کی جو ذمہ داری اٹھائی تھی کیا وہ اس میں کامیاب ہو سکے ہیں؟ کیا اقتدار میں شامل سیاسی جماعتوں نے جو سیاسی بساط بچھائی ہے اس سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے؟ کیا حکومت کی خارجہ پالیسی سے عالمی سطح پر پاکستان کی قدر میں فرق پڑا ہے؟


Log kyaa sochtay hain is baraaay mai .. ayeeea hum read kartay hain....


حکومت کا پہلا سال، عوام کا ردعم




حکومت نے تو بیڑہ غرق کردیا ہے ملک کا۔ ایک سال کے بعد اب ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ جینا مشکل ہوگیا ہے ہم لوگوں کا، عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے، بس یہ ہی کہوں گا۔

عمران قیوم، کراچی




حکومت نے اب تک تو کچھ بھی نہیں کیا۔ بس یہ کیا انہوں نے کہ مہنگائی بہت زیادہ کردی ہے، بجلی کا بحران ہے، ٹھیک ہے، اور عوام تو اتنی پریشان ہے کہ خود کشی کرنے کے مقام تک پہنچ گئی ہے۔ ایک سال میں تو انہیں اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لیے عوام کو ریلیف دینا چاہیے تھا لیکن مہنگائی اور بے روزگاری نے تو ہماری کمر توڑ دی ہے۔



ایک سال میں حکومت نے کچھ نہیں کیا اب تک ٹھیکیداری نظام ہے، گھر میں کھانے کو نہیں ہے، آٹا اور چینی مہنگی، بندہ جائے تو جائے کہاں، تنخواہیں ڈھنگ سے نہیں ملتیں، آج اٹھارہ تاریخ ہوگئی ہے مگر اب تک تنخواہ نہیں ملی۔ پہلے پھر بھی غریب کا گھر تین ہزار میں چل جاتا تھا، مگر اب بازار جاؤ تو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جاتا ہے۔
وِنود، کراچی



ایک سال مایوس کن رہا اور کچھ بھی نہیں بدلا۔ میں چاہتی تھی کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونی چاہیئے تھی جو بالکل نہیں ہوئی۔ اسی طرح عدلیہ کا مسئلہ بھی وہیں کا وہیں ہے۔ میں نے ووٹ نہیں ڈالا تھا کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا اور وہی ہوا۔
ڈاکٹر افشاں، اسلام آباد



ملک ایک سال میں ہر لحاظ سے بہت نیچے گیا ہے۔ معیشت اور برائیاں دیکھیں یا دنیا میں ہمارا تاثر بہت برا ہو گیا ہے۔ چین نے صرف ہمارے صدر کی وجہ سے ہمیں قرضہ دینے سے انکار کر دیا۔ مجھے تو اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ اس حکومت کو فوراً ختم کر دینا چاہیے اور میرے خیال میں نواز شریف بہتر آپشن ہیں۔
جویریہ ریاض، طالبہ، ایم بی اے، اسلام آباد



میں نے مسلم لیگ نون کو ووٹ دیا۔ ان کی کارکردگی تو بہت اچھی رہی لیکن اس حکومت سے تو مشرف دور بہتر تھا۔ میں اس حکومت کو دس میں سے صفر نمبر دوں گا۔ جس طرح نون لیگ نے پنجاب میں اقدامات کیے ہیں وہ پورے ملک میں ہو جائیں تو ملک خوشحال ہو جائے گا۔ اس لیے نون لیگ کو آنا چاہیئے۔
محمد توصیف، ٹریول ایجنٹ، اسلام آباد



سڑکیں، گیس کے لائنیں اور دوسرے کام ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں۔ ایک طرف دہشت گردی ہے دوسری طرف غربت ہے۔ موجودہ حکومت کو ایک بہانہ مل گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ غریبوں کا کام کرنا صرف اعلانات تک محدود ہے۔ آئندہ بھی ان کو اچھے وقت کی کوئی اًمید نہیں ہے۔
زوہب، شمالی وزیرستان ایجنسی



وقت ارسال : 19/02/09 12:14 GMT

يہ بےضمیر دوسروں سے روپے لےکر اپنے معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں۔ کيا يہ غيرت صرف انڈيا سے جنگ کے لیے ہے۔ جن لوگوں نے اس ملک اور قوم کے لیے جان دی ہے اگر وہ اب زندہ ہو جائیں تو اپنے آپ کو کوسیں گے کہ ان بے ضمیر ليڈروں کے لیے جان کيوں دی کيونکہ اب يہ اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔

ashraf khan، london




وقت ارسال : 19/02/09 11:51 GMT

پیلزپارٹی نے کوئی کام نہیں کیا بلکہ عوام کو مہنگائی اور غربت کے گڑھے میں دھکا دے دیا۔گیلانی صاحب جو کہ ہماری طرح کے اختیارات رکھتے ہیں سوائے اس کے کہ ان کو وزیراعظم کا ’ٹیگ‘ لگا ہوا ہے۔ صدر زرداری کو میرا ایک مشورہ ہے کہ جس سے وہ غربت ختم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ تمام غریبوں کو اکٹھا کریں اور ان پر بم گرا دیں۔ اس طرح وہ اس عذاب سے تو بچ سکتے ہیں جو انہیں ہر روز حکومت کی جانب سے ملتا ہے۔ کبھی بجلی کی قیمت کی صورت میں عذاب ملتا ہے، کبھی گيس اور کبھی آٹا اور کبھی ڈالر۔

Muhammad farooq، Lahore


وقت ارسال : 19/02/09 11:22 GMT

پيپلز پارٹي کی حمايت کرنے والے اس کے دور حکومت کا کوئی ايک ہي ايسا کارنامہ بتا ديں جس سے کسی غريب آدمی کا بھلا ہوا ہو۔

Aamir Salman، Dubai، متحدہ عرب امارات


وقت ارسال : 19/02/09 11:17 GMT

’وہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ اور ہے‘ بھلا بتائيں يہ کس کي پيچہان ہوتی ہے۔
ضياء سيد
طالبان کے حمايتيوں کی۔

akhtar nawaz، croydon، برطانیہ


وقت ارسال : 19/02/09 11:06 GMT

ہمارے لیڈران
وہ وعدے ہی کیا جو وفا ہو جائیں۔

انیس احمد ندیم، ناگویا، جاپان



وقت ارسال : 19/02/09 11:01 GMT

ميرا خيال ہے زرداری صاحب کو دو چار وعدے اور توڑنے ديں۔

جاويد انور، راولپنڈی


وقت ارسال : 19/02/09 10:25 GMT

اس وقت کی جمہوریت سے آمریت ہی بہتر تھی۔ بینظیر نے کہا تھا کہ میرا چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ہی ہے۔ لیکن اب ملک میں پیپلز پارٹی (زرداری) لیگ کی حکومت ہے۔گزشتہ ایک سال میں ڈرون حملوں سے ُپاکستان کی عوام تنگ آگئی ہے۔ کشمیر میں انڈیا کی آرمی ظلم ڈھا رہی ہے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا۔

hafiz hafeez hafiz، شیخوپورہ پاکستان

وقت ارسال : 19/02/09 10:22 GMT

يہ تو مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ ان سے حکومت نہيں ہوسکتی کيونکہ يہ دنيا کا اصول ہے کہ جب رہنما عوام کے مسائل کے بجائے اپنی عيش و آرام پر توجہ ديں تو ان کی گرفت رياست پر ڈھيلی پڑ جاتی ہے۔ شايد عوام روز قيامت تک اس پارٹی کو دوبارہ منتخب کرنے کے لیے تيار نہ ہو۔

sajjad، karachi



وقت ارسال : 19/02/09 09:52 GMT

محمد سرفراز صاحب بڑی کمال کی ہے بينظير کی ’ريپليسمنٹ‘۔ ’سانوں پھسا کے زرداری کول تےآپ پيرس وچ بيٹھے او، اتھے آ کے بھگتو تے پتہ لگے دنداں والی سرکار دا‘۔

محمد اشرف، فيصل آباد


وقت ارسال : 19/02/09 09:46 GMT

اتنا کچھ ہو جانے کے بعد بھی بعض لوگوں کو پيپلز پارٹی کی حمايت کرتے ہوئے ديکھتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔ ايسے لوگوں کی اندھی حمايت کی وجہ سے ہی پيپلز پارٹی کی حکومت بلاخوف و خطر دروغ گوئی اور معاہدہ شکنی کرتی رہتی ہے۔ پيپلز پارٹی کا ہرحمايتی اور ووٹر پاکستان کے مسائل کا اتنا ہی ذمہ دار ہے جتنا کہ سابق اور موجودہ حکومت کيونکہ يہ حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہي ہے۔ نوازشريف اور ديگر پر تنقيد بری بات نہيں ليکن اگر اس کا مقصد فقط پيپلز پارٹی کے برے کاموں کا دفاع ہے تو يہ بدنيتی ہے۔

حسن عباس



وقت ارسال : 19/02/09 09:40 GMT

امريکي سند يافتہ پيپلز پارٹی کی موجودہ حکومت پرانے مگر پُراثر فارمولے يعنی (اقتدار - اسٹيبلشمنٹ کي منظوري ٭ امريکی چاپلوسي/ ملکی مفادات + عوامی خواہشات) پر پوری طرح کار بند ہے۔ پيپلز پارٹی نےمسلسل ناکاميوں کے باوجود اقتتدار کے دوام کے ليے بيرونی ايجينڈہ قبول کر رکھا ہے جس ميں بھارتی تسلط کو تسليم کرنا اور کشمير سے دستبرداری جيسے اقدامات شامل ہيں۔ مياں نواز شريف کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور عوامی مقبوليت سے لرزہ براندام، مشرف کے پيروکار حکمرانوں نے ان کا عدالتی استحصال شروع کر کے جمہور دشمنی کا ثبوت ديا ہے۔

شمائلہ چوہدری، Sharjah، متحدہ عرب امارات

وقت ارسال : 19/02/09 09:12 GMT

يہ پيپلز پارٹی کی ہی حکومت نہيں ہے۔ پاکستان ميں پہلی بار سيکولر اور سوشلسٹ اکٹھے ہوئے ہيں۔ ليگ ام کيو ايم، اے اين پی، پی پی پی اس طرح دو گروپ بن گئے ہيں باقی آج تک جو بھی آيا ہے اس نے ملک قوم اور دين کا کونڈا ہی کيا ہے۔ سو يہ بھی کر رہے ہيں۔

محمد اشرف، فيصل آباد


وقت ارسال : 19/02/09 08:49 GMT

پچھلی حکومتوں ميں پيپلز پارٹی کا بيروکريسی سے دشمنی کی وجہ سے بیڑہ غرق ہوا اور اس دفعہ اس کو بيروکريسی سے دوستی کي وجہ سے نقصان ہوگا، سوال يہ ہے کہ بيروکريسی کی تربيت کيسے کی جائے اور ان کو جمہوريت کا عادی کيسے بنايا جائے۔ جب تک ملک اور آئين کے وفاداروں پر پارٹی کے وفاداروں کو ترجيح دی جائے گی، حکومت کی کاردگی ايسی ہی رہے گی۔

Sibtain Zaidi، Islamabad، برطانیہ


وقت ارسال : 19/02/09 08:40 GMT

اپنے اقتدار کو طول دينے کے ليے پی پی پی نے ہر برا اور اچھا کام کيا۔ ڈرون حملوں پر آنکھيں بند رکھي گئیں۔ بڑی سے بڑی کابينہ کا بوجھ ڈالا گيا۔ انڈيا کے آگے گھٹنے ٹيک ديئے گئے۔ طالبان کو سوات ميں قبول کيا۔ جسٹس افتخار کیس کو لٹکا ديا۔۔۔۔ اب اگلے سال ملکی املاک کو اونے پونے داموں بيچ کر مال بنانے کا پروگرام صاف نظر آ رہا ہے۔

راشد علی گوندل، بارسلونا



وقت ارسال : 19/02/09 08:35 GMT

بينظير بھٹو کے انتقال کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمدردی کے ووٹ تو حاصل کر لیے ليکن اقتدار سنبھالنے اور صدر کے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد آصف علی زرداری اپنا ايجنڈا بھول چکے ہیں۔
يہ ايک سال پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ذاتی مفادات کی تکميل کا ذريعہ رہا ہے، اس ايک سال ميں ملک کی جمہوریت کا استحکام تو نظرنہيں آتا البتہ زرداری صاحب کا اکاونٹ کافی مستحکم نظر آتا ہے۔

Maria Khan، karachi، پاکستان

App sab ki kyaa rayeee hai .. app bhee apni apni rayee ko shaamil karain..!!

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
A L i A L i is offline
I HATE LIARS
 


Posts: 16,511
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2008
Location: * In Broken Hearts *
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-19-2009, 06:43 PM



meri raya yeh hai ke aik saal hum ne bahut mushkil mein guzara hai aur aik saal
kaafi hota hai aik Govt ke liye 8 saal ka gand saaf kerne ke liye magar ..

jo ache kaam hain we should appriciate it

1. Petrol ki qeemat ko control kya jo musharaf ke karnamon ki waja se 85 tak chali gayi thi ..

2. load sheding ko kisi had tak kam kya bahuttttttttt arsa baad 4 din se musalsil light hai hamari taraf

jo log kehte hain nawaz sharif is better option unko nahi malom ke Govt mein aa ker

kya kya majborian hoti hain

 






(#3)
Old
Da Only Ruler !!! Da Only Ruler !!! is offline
~!Da oNly rUleR !!!
 


Posts: 5,855
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2008
Location: In Ma World
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-19-2009, 06:46 PM

gud 1

 



[SIGPIC][/SIGPIC]

Zee n Payal n Anosh


^

Anosh Payal Best Valentine
(#4)
Old
Hani's Avatar
Hani Hani is offline
Aysh Shaikh
 


Posts: 16,559
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: Karachi
Gender: Female
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-20-2009, 02:50 AM

Srif Load_Shedding ko khatam kar k ek kamyab Gov nahi ban sakty ...or ye khatam hi kab hoi hai.?
kitney hi ayse youngsters hen jo 3,4sal se Free hain un k pass Digrees toh hain or Qabiliyath bhi Buhat hai,but Unki Qadar bilkul khatam horahi hai.....,kyun Qadar nahi horahi.........?Kyun k Woh Rishwath dyne k liye Paisey Arrange nahi karsaktey.........

ek insan se uska Niwala Cheen kar Dosrey ko khelaya jaraha hai...........
kya ye ek Better Gov hai.?
Toh kyun log Dubai,America,Sharja, and Etc Countrys jarahe hen.........?

 



[SIGPIC][/SIGPIC]



Din Barh Khuawb jo Totty hain Sameetty Humne,
Phir Sogaye Nayeee Khuawb Sajaney k liye,
Roz Ek Jahad_E_Musalsal may Lagataar rehta hon,
Meri Saasoon ki Rawani toh Buss faqath Dokha hai..,
Han main Zinda hon Magar Srif Dikhaney k liye.!
(#5)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-20-2009, 02:45 PM

Umm sahe kaha HAni app nay ..!!

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
(#6)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default app ki raaaey..!! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-20-2009, 08:35 PM


پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی ہے۔ لوگ پہلے کے نسبت زیادہ مایوس ہو رہے ہیں۔ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے کے نسبت بدحالی زیادہ ہے خوشحالی نہیں ہے لوگوں نے جو ووٹ استعمال کیا ہے اس پر پشیمان ہیں۔ اس وقت لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ہم نے ووٹ ضائع کیا ہے۔
قلم الدین، ضلع ٹانک



ایک سال سب کے لیے دشوار رہا۔ مشکلات دیکھنا پڑیں لیکن حالات بدلتے رہتے ہیں۔ حکومت کو جن حالات میں ملک ملا تھا انہیں ٹھیک کرنے کے لیے ایک سال کافی نہیں، انہیں وقت ملنا چاہیے کیونکہ جمہوری حکومت آمریت سے بہتر ہے۔ میں ابھی بھی پرامید ہوں۔
زہرہ اعظم خان، ہاؤس وائف، اسلام آباد



میں نے پچھلے سال ووٹ نہیں ڈالا۔ اسے میرا احتجاج ہی سمجھ لیں کیونکہ آپ ووٹ ڈال دیں اور کل کسی جنرل کو منتخب لیڈر پسند نہ آئے تو وہ اسے ہٹا دیتا ہے۔ اس سے ووٹر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ میں تنخواہ دار ہوں اس لیے مجھے مہنگائی سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔ سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں۔
صالح طارق، انجینئر، اسلام آباد



اس ملک میں نہ کبھی کچھ ہوا ہے نہ کبھی کچھ ہوگا، چاہے اس سے پہلے والی حکومت ہو یا اس کے بعد حکومت آئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کو ملا کر ہم سب ملک سے مخلص نہیں ہیں۔ ہمارے دین میں بھی ہے کہ جیسی قوم ہوتی ہے ویسے ہی حکمران بھی ہوتے ہیں، لہٰذا نہ پہلے کچھ ہوا تھا نہ آگے کچھ ہوگا۔
سلیم احمد، کراچی


وقت ارسال : 19/02/09 15:31 GMT

حكومت ناكام ہے اور ہمارى نظريں نواز شريف پر ہیں۔
omar، kuwait

ان کی تو خود نظريں سعودی محلوں سے ہٹتی نہيں۔

sana khan، karachi


وقت ارسال : 19/02/09 15:21 GMT

اب يہ لوگ چاہتے ہیں کہ 60 سال کا گند یہ حکومت ایک سال میں ختم کرے۔
احسن اسلام آباد

محترم ساٹھ ميں سے دس سال تو آپ کی پارٹی کی ہی حکومت تھی!

عامر ملک، دبئی، متحدہ عرب امارات


وقت ارسال : 19/02/09 15:18 GMT

جناب بارہ سال کے کارناموں کو ايک سال ميں کيسے ختم کيا جاسکتا ہے۔ حالات کے سدھرنے ميں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ پيپلزپارٹی کی حکومت کو جمعہ جمعہ چار دن ہوئے ہيں اقتدار ميں آئے ہوئے۔
سردارذيشان حيدرخان، پاکستان

يہ سنتے سنتے ساٹھ سال گزر گئے۔ صحيح سمت ميں پہلا قدم تو اٹھاؤ۔

ضياء سيد


وقت ارسال : 19/02/09 15:11 GMT

زرداری کا يہی کارنامہ کافی ہے کہ انہوں نے سياسی بھگوڑوں اور آمر کو سہارا دينے والے نام نہاد منصفوں کو کھڈے لائن لگا ديا ہے ..... جيو زرداری اور اپنے مخالفوں کو کانٹوں پر لوٹنے دو۔

anas raza، karachi


وقت ارسال : 19/02/09 14:47 GMT

جناب بارہ سال کے کارناموں کو ایک سال میں کیسے ختم کیا جاسکتا ہے۔ حالات کے سدھرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کو جمعہ جمعہ چار دن ہوئے ہیں اقتدار میں آئے ہوئے۔

سردارذیشان حیدرخان، پاکستان


وقت ارسال : 19/02/09 14:43 GMT

پاکستان کی سیاست میں شریف برادران جیسے انتہا پسندوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

سردارذیشان حیدرخان، پاکستان


وقت ارسال : 19/02/09 14:11 GMT

پيپلز پارٹی نے سابقہ روايت سے ہٹ کر دوسروں کےمينڈيٹ کو تسليم کر کے ايک اچھی روايت قائم کی ہے۔ اگر يہ روايت قائم رہے اور دوسری جماعتیں بھی اس روش کو اپنا ليں اور سياسی مخالفين کو طاقت کے ذريعہ کچلنے کی کوششيں ترک کرديں تو ملک ميں جمہوری عمل اور عوام ميں جمہورت کا شعور پيدا ہو سکتا ہے۔

اسد محمد خان


وقت ارسال : 19/02/09 14:00 GMT

جن کے نزدیک وعدوں کی کوئی اہمیت نہیں ان سے بہتری کی کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ ایسے لوگ ہمیشہ ناکامی کی طرف جاتے ہیں۔

جمیل احمد خٹک، کوہاٹ، پاکستان


وقت ارسال : 19/02/09 13:59 GMT

سوات ميں شريعت کے نفاذ کا فيصلہ ايک اچھا قدم ہے۔ حکومت اگر جلد يہ قدم اٹھاتی تو کافی خون خرابے سے بچا جا سکتا تھا۔ مقامی طالبان کو اب سوجھ بوجھ کے ساتھ اس سسٹم کو چلانا ہوگا تاکہ دوسرے علاقوں ميں بسنے والے مسلمانوں کو اسے اپنانے کی توفيق ہوسکے۔

انور حسين



وقت ارسال : 19/02/09 13:54 GMT

جن لوگوں نے اس ملک اور قوم کے لیے جان دی ہے اگر وہ اب زندہ ہو جائیں تو اپنے آپ کو کوسیں گے کہ ان بے ضمیر ليڈروں کے لیے جان کيوں دی کيونکہ اب يہ اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ashraf khan
، london
عوام الناس کو خبردار کيا جاتا ہے کہ آئندہ ملک اور قوم کے لیے جان دينے کی ايسی غلطی نہ کريں ورنہ تمام نتائج کے خود ذمہ دار ہوگی۔

حبيب، لاھور


وقت ارسال : 19/02/09 13:43 GMT

حکومت نےاپنی مجبوريوں يا کمزوريوں کےباعث وادي سوات اور ملحقہ علاقوں کے جہاديوں سےجومعاہدہ کيا ہے وہ ملک سےجيسي تيسي نام نہاد جمہوريت اور بلآخر ملکی خاتمے پرمنتج ہوگا۔ زيادہ ريسرچ کی ضرورت نہيں قارئين سےدرد بھری درخواست ہے کہ صرف اسی ويب سائٹ پر موجود ان مضامين کو بی بی سی پروپيگنڈہ قرار ديے بنا مطالعہ کرليں۔
سوات امن معاہدہ : ایک اور پسپائی، فوری فیصلہ مگر فوری انصاف نہیں اور بظاہر مزاح کا پہلو لیے مگر بے بسي کي تصويراور خطرے کی گھنٹي محمد حنیف کا ’ڈیفنس میں شریعت‘

وحید عبدالوحید

وقت ارسال : 19/02/09 13:40 GMT

اب يہ لوگ چاہتے ہیں کہ 60 سال کا گند یہ حکومت ایک سال میں ختم کرے۔ (خزانہ بھرے، سٹاک مارکیٹ ترقی کریں۔ بے روزگاری ختم ہو۔ صوبوں کے درمیاں دوریاں ختم ہوں۔ اسلامی شدت پسند امن پسند ہوں جائیں۔ سندھی جاگ، پنجابی جاگ کا نعرہ بھول جائیں۔ بگٹی بلوچوں کے ذہن سے نکال دیا جائے۔ ریلوے اور پی آئی اے ایک منافع بخش ادارے بن جائیں۔ دنیا کے تمام ممالک پاکستان کا احترام کرنا شروع کر دیں)۔ لیکن صرف ایک سال ۔

احسن، اسلام اباد

وقت ارسال : 19/02/09 13:00 GMT

’ـ ـ سينئير رہنماؤں ميں سےاعتزازاحسن کی پارٹي’سينٹرل ايگزيکٹوکميٹي‘ رکنيت کی معطلی بدذائقہ’تحفے‘ سےکم نہيں !‘
نديم اصغر، لندن
’دوکشتيوں کی سواری والےمحاورے کی اعتزاز بہترين مثال۔ صدرکا موڈ ديکھ کرخود ہی ايگزيکٹو کميٹی سےمستعفی ہوجاتے۔ وکلاء وعوام ميں زيادہ عزت پاتے۔
Sajjad Butt، Lahore

محترم بٹ صاحب، بارِ دِگر توجہ کا شکريہ! جہاں راقم آپ کےخيالات کا مکمل احترام کرتا ہے، وہاں راقم کو مستقبل ميںPPP کی باگ ڈور اعتزازاحسن ہی کےہاتھ ميں نظر آرہی ہے۔ اِسے چھٹی حِس کہہ ليجیے!

نديم اصغر، لندن ـ، برطانیہ


وقت ارسال : 19/02/09 12:46 GMT

حكومت ناكام ہے اور ہمارى نظريں نواز شريف پر ہیں۔
omar، kuwait

محترم کيانی صاحب پر زيادہ نظريں رکھيں کہيں يہ دونوں کو ڈاج دے کر گول نہ کرديں۔

فیضان صديقی


وقت ارسال : 19/02/09 12:42 GMT

مياں نواز شريف کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور عوامی مقبوليت سے لرزہ براندام، مشرف کے پيروکار حکمرانوں نے ان کا عدالتی استحصال شروع کر کے جمہور دشمنی کا ثبوت ديا ہے۔
شمائلہ چوہدری، Sharjah، متحدہ عرب امارات

نواز شريف کی مقبوليت ؟ محترمہ معاہدہ کر کے سعوديہ جانے والوں کی مقبوليت پنڈی سے شروع ہوکر ملتان ميں ختم ہو جاتی ہے۔ وہ اس وقت پاکستان کے تو کيا پورے پنجاب کے ليڈر بھی نہيں رہے۔ اس وقت سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے غير اہم ايشوز پر سياست کر رہے ہيں۔

فیضان صديقی



 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
(#7)
Old
A L i A L i is offline
I HATE LIARS
 


Posts: 16,511
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2008
Location: * In Broken Hearts *
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-20-2009, 08:43 PM

Quote:
نواز شريف کی مقبوليت ؟ محترمہ معاہدہ کر کے سعوديہ جانے والوں کی مقبوليت پنڈی سے شروع ہوکر ملتان ميں ختم ہو جاتی ہے۔ وہ اس وقت پاکستان کے تو کيا پورے پنجاب کے ليڈر بھی نہيں رہے۔ اس وقت سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے غير اہم ايشوز پر سياست کر رہے ہيں۔


very well said

 






(#8)
Old
Hani's Avatar
Hani Hani is offline
Aysh Shaikh
 


Posts: 16,559
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: Karachi
Gender: Female
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-20-2009, 11:28 PM

Thanks For sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]



Din Barh Khuawb jo Totty hain Sameetty Humne,
Phir Sogaye Nayeee Khuawb Sajaney k liye,
Roz Ek Jahad_E_Musalsal may Lagataar rehta hon,
Meri Saasoon ki Rawani toh Buss faqath Dokha hai..,
Han main Zinda hon Magar Srif Dikhaney k liye.!
(#9)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-22-2009, 09:33 PM

u welcome

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
(#10)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default whtz ur opinion? - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-22-2009, 09:50 PM

وقت ارسال : 18/02/09 14:33 GMT

مجھے تو لگتا ہے کہ محترم و معظم قبلہ زرداری صاحب جان کے خوف سے پورے پاکستان کو طالبان و القاعدہ کے ہاتھون بيچ ڈالنے کا منصوبہ بنائے بيٹھے ہيں۔ غضب خدا کا جس علاقے ميں نہتے لوگوں نے اپنے ہتھيار يعنی ووٹ کے ذريعے طالبان کو مسترد کرتے ہوئے ريکارڈ ووٹ ڈال کر پيپلز پارٹی اور اے اين پی کے اميدواروں کو کامياب کرايا اسی علاقے کو طالبان کے سپرد کر کے عوام سے غداری کی بدترين مثال قائم کر دي، يہ مرحوم پير سميع اللہ کی روح کے ساتھ ازيت ناک مزاق ہے۔

rashid suhail، leeds، برطانیہ


وقت ارسال : 18/02/09 14:32 GMT

پيپلزپارٹی کی ہميشہ يہ بدنصيبی رہی کہ اسے حکومت انتہائی نامساعد حالات ميں ملتی ہے اور بہت جلد ہی اس کی کارکردگی بارے پروپيگنڈہ مہم شروع کر دی جاتی ہے اور اسے کٹہرے ميں لاکھڑا کياجاتا ہے جو بذات خود ايک سوال ہے۔

عبدالوحید خان، Birmingham، برطانیہ


وقت ارسال : 18/02/09 14:30 GMT

پيپلز پارٹی دراصل ايک خوف ميں کام کر رہی ہے ايک طرف فوج کا خوف دوسری طرف نواز ليگ کا خوف۔ نواز کمپنی سياست ميں دوبارہ قدم مضبوط کرنے کے لیے پی پی پی کو بليک ميل کر رہی ہے۔ اس سے بالاتر پی پی پی شديد بين الاقوامی دباؤ ميں ہے۔ حال ہی ميں ممبئی واقعہ نے پی پی پی کو مزيد مشکل ميں ڈال ديا ہے۔ ميرے خيال ميں پی پی پی کو اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے مزيد وقت درکار ہے۔ پاکستان ميں موجودہ حالات اتنے پيچيدہ ہيں کہ کوئی بھی پارٹی اسے ايک سال کے عرصے ميں درست نہیں کر سکتی۔

Muneer Gill، Lahore، پاکستان


وقت ارسال : 18/02/09 14:28 GMT

موجودہ حکومت اب تک صرف ايک کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور وہ ہے دہشگردي جبکہ مہنگائی اور بيروزگاری جيسے اہم ترين مسائل حکومت کے ايجنڈے سے کم و بيش خارج ہی ہيں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ايک طویل عمل ہے اس لیے حکومت کو مہنگائی اور بيروزگاری جيسے مسائل پر بھی فوری توجہ کرنی ہوگی۔ بصورت ديگر عوامی بيچينی کا ديگر سياسی جماعتيں فائدہ اٹھانے کی کوشش کريں گی۔

رضی احمد

قت ارسال : 18/02/09 14:27 GMT

پاکستان کے سب مسائل عدليہ کے درست ہونے سے مشروت ہيں ليکن زرداری ايسا ہونے نہيں ديں گے کيوں کہ ايسے وہ خود پکڑے جائيں گے۔

طاھر سعيد، ميلبورن


وقت ارسال : 18/02/09 14:24 GMT

موجودہ جمہوری حکومت کی کارکردگی پر يقيناُ بحث کی جاسکتی ہے ليکن اس سے کوئی ذی ہوش انکارنہيں کرسکتا کہ جمہوريت بہرحال اپنی تمام تر خاميوں کے باوجود آمريت سے لاکھوں درجے بہتر ہے اور موجودہ حکومت يا کسی بھی جمہوری حکومت کی ايک سالہ يا پانچ سالہ ناقص کارکردگی کو بنياد بنا کر کسی کو بھی اقتدار پر شب خون مارنے کی اجازت نہيں بلکہ اس کا اختيار بھی عوام کے پاس ہے کہ وہ آئندہ اليکشن ميں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کو مسترد کر کے دوسروں کو لے آئيں۔

عبدالوحید خان، Birmingham، برطانیہ


وقت ارسال : 18/02/09 14:19 GMT

کسی کو اس کے حق سے زيادہ سراہنا چاپلوسی ہے اور حق ميں کمی کرنا کوتاہ بيانی ہے يا حسد ۔۔۔۔!
سيد رضا، surrey، برطانیہ

تو کيا جذبات کو ترازو سے توليں؟ پابنديوں کے ليے موڈريٹر صاحب کافی نہيں ہيں کيا؟

Ghalib ali، Prague، جمہویہ چیک


وقت ارسال : 18/02/09 14:13 GMT

ملکی تاريخ کی بدترين آمريت نے جو بگاڑ نوسالوں ميں پيدا کيا اس کو درست کرنے کے لیے کافی عرصہ درکار ہے۔ پيپلز پارٹی کی حکومت نے بحرانوں ميں گھرے پاکستان کو درست سمت لے جانے کی پوری کوشش کی ہے۔

فیضان صديقی

وقت ارسال : 18/02/09 14:08 GMT

حکومت کے نمايا کارناموں ميں خودکش حملوں کو قابو کرنا، ملک ميں سياسی يکجہتی کی زيادہ سے زيادہ بحالي، معطل ’سي جے‘ کو معطل ہی رکھ کر ملک کو اچانک بحرانوں سےمحفوظ رکھنا، اجمل قصاب کيس کو دانشمندي سے ہينڈل کرنا اور
نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]

جس طرح بھٹو صاحب نے ملک کو نام نہاد اسلام کا تحفہ ديا تھا اور محترمہ نے طلبان کا اب اسی طرح پيپلزپارٹی نے اس بار بھی کچھ تحفے دينے ہيں، سوات کا معاہدہ شايد اس کی کڑی ہو۔

Ghalib ali، Prague، جمہویہ چیک


وقت ارسال : 18/02/09 13:57 GMT

جی ہاں، 31 ہزار پاکستانيوں کے قاتلوں کو اتھارٹی مان ليا اور ان کے مفتوحہ علاقوں (ضلع سوات اور مالا کنڈ) ميں طالبانی شريعت (طالباني خوف) نافذ کرنے کا معاہدہ کرليا۔ حالات بہتر بنانے کی ذمہ داری پوری ہوگئي۔ حبيب، لاھور
جبکہ اس معاہدہ سے صرف دو روز قبل زرداری صاحب کا کہنا تھا ’طالبان ملک کےليے خطرہ ہيں، ان سے سختی سے نپٹا جائے گا‘۔ بدلتا ہے رنگ آسمان کيسے کيسے ؟

خاور شيخ، لاہور


وقت ارسال : 18/02/09 13:51 GMT

ايک طرف نقاب پوش قبضہ گير ہيں تو دوسری طرف ايک چہرے پر کئی چہرے سجائے حکمران۔ درمياں ميں غريب و مظلوم عوام۔ کہنے کو يہ صرف ايک سال تھا، مگر قوم کے ليے ايک صدی سے کم نہيں۔

Nadeem Ahmed، Weston

وقت ارسال : 18/02/09 13:48 GMT

ياد رکھيئے ۔۔
کسی کو اس کے حق سے زيادہ سراہنا چاپلوسی ہے اور حق ميں کمی کرنا کوتاہ بيانی ہے يا حسد ۔۔۔۔!

سيد رضا، surrey، برطانیہ

وقت ارسال : 18/02/09 13:39 GMT

`پورے سال عوام گويا I.C.U ميں داخل ہے۔
’ابن مريم ہوا کرے کوئی
ميرے مرض کی دوا کرے کوئی‘
محمد معين الدين لودهي، jeddah، سعودی عرب

`کيا کِيا خِضر نے سکندر سے
اب کسے راہ نما کرے کوئي!
جب توقع ہی اُٹھ گئی غالب
کيوں کِسی سے گِلہ کرے کوئي!!`

نديم اصغر، لندن ـ، برطانیہ

وقت ارسال : 18/02/09 13:36 GMT

آپ نے اوپر جتنے بھی سوالات کيے ہيں ان سب کا جواب ہے ’نہيں‘۔ مجھے تو خوردبين اور دوربين دونوں سے ديکھنے پر بھي کوئي ايسا کام اس حکومت کا نظر نہيں آيا جس کي تعريف کر سکوں ہاں البتہ پيپلز پارٹی کی اندھی محبت ميں گرفتار سائکو ٹائپ جيالوں سے پوچھيں شايد وہ گزشتہ ايک سال ميں پيپلز پارٹی کا کوئی ايک آدھ اچھا کام ڈھونڈ لائيں۔

اسماء، پيرس


وقت ارسال : 18/02/09 13:29 GMT

کسی کو بھی نہيں حتٰی کہ بھانا صاحب کو بھي نہيں، بلکہ صرف موڈريٹر صاحب کو آداب! ملکي تاريخ کي سب سے بڑي پارٹي اور چاروں صوبوں ميں مقبول واحد پارٹي، پاکستان پيپلز پارٹی کی حکومت کا ايک سال گزشتہ سالوں کی نسبت نہايت روشن و درخشاں رہا۔ حکومت کے نمايا کارناموں ميں خودکش حملوں کو قابو کرنا، ملک ميں سياسی يکجہتی کی زيادہ سے زيادہ بحالي، معطل ’سي جے‘ کو معطل ہی رکھ کر ملک کو اچانک بحرانوں سےمحفوظ رکھنا، اجمل قصاب کيس کو دانشمندي سے ہينڈل کرنا اور طالبانائزيشن بابت محترم مشرف کی پاليسيوں کو جاری رکھنا ہيں۔

نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]




 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ایک, سال, کا

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلا -|A|- Car & Bikes 9 05-26-2013 10:43 PM
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ -|A|- Political Issues Of Pakistan 9 02-05-2012 12:25 PM
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا -|A|- Political Issues Of Pakistan 11 08-05-2011 10:00 AM
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق -|A|- Computer and Information Technology 5 01-28-2011 11:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 03:42 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG