تقلید کو سمجھیے-2: علم کے درجے، شرعی احکام کی - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » تقلید کو سمجھیے-2: علم کے درجے، شرعی احکام کی
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
deewan deewan is offline
 


Posts: 45
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2015
Gender: Male
Default تقلید کو سمجھیے-2: علم کے درجے، شرعی احکام کی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-17-2017, 07:25 PM

علم کے درجے
سورۃ توبہ کی آیت 122میں ارشاد باری تعالی ہے:
وما كان المؤمنون لينفروا كافة فلولا نفر من كل فرقة منهم طائفة ليتفقهوا في الدين ولينذروا قومهم اذا رجعوا اليهم لعلهم يحذرون ()
اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ مومن سب کے سب نکل آئیں۔ تو یوں کیوں نہ کیا کہ ہر ایک جماعت میں سے چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا (علم سیکھتے اور اس) میں سمجھ پیدا کرتے اور جب اپنی قوم کی طرف واپس آتے تو ان کو ڈر سناتے تاکہ وہ حذر کرتے۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام کی دو جماعتیں تھیں: ایک وہ جو علم کے شغل میں رہتی تھی، دوسری وہ جو جہاد کے عمل میں لگی رہتی تھی۔ اس دوسری جماعت کو حکم دیا گیا ہے کہ اہل علم سے علم سیکھو، اسی کو اتباع یا تقلید کہتے ہیں۔
رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
حدیث 1
فانما شفا العی السوال (الحدیث) (سنن ابی داود، کتاب الطھارۃ)
ترجمہ: نہ جاننے کا علاج پوچھنا ہی ہے
یہ آیت تو ہر مسلمان کو یاد ہے جس میں وہ اپنے رب سے ان لوگوں کے اتباع کی دعا کرتا ہے جن پر اس کا انعام نازل ہوا۔ اس اتباع کوفقہ کی اصطلاح میں تقلیدکہاجاتاہے۔
اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم (الفاتحہ)
ترجمہ: ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا۔
حدیث 2
عن ا بی مسعود ليلني منكم اولو الاحلام والنهى ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم۔ (الحدیث) (صحیح مسلم، کتاب الصلوٰۃ)
ترجمہ: حضرت عبداللہ ابن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میرے قریب عاقل و سمجھدار صحابہ کھڑے ہوں، پھر جو عقل و فہم میں دوسرے درجہ پر ہوں پھر جو عقل و فہم کے تیسرے درجے پر ہوں۔‘‘
فائدہ:
• یعنی علم کے اعتبار سے سب لوگ برابر نہیں ہوتے۔
• جب علم کے اعتبارسے سب برابر نہیں تو جو نہیں جانتاوہ جاننے والے سے معلوم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرا۔(دیکھیے ‏حدیث 1)
شرعی احکام کی قسمیں
ایک اور اہم بات جو اس موضوع کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے وہ شرعی احکام کی قسمیں ہیں۔شرعی احکام کی دو قسمیں ہیں:
i) ایک وہ جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں حکم موجود ہے (حاشیہ: )۔
ii) دوسری قسم وہ ہے جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں براہ راست حکم موجود نہیں ہے (حاشیہ: )۔
حدیث 3
عن معاذ ان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث معاذا الى اليمن فقال ‏كيف تقضي ‏ ‏ فقال اقضي بما في كتاب الله ‏قال ‏ فان لم يكن في كتاب الله ‏ ‏ ‏ قال فبسنة رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏‏ قال ‏ ‏ فان لم يكن في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏ ‏ ‏‏ قال اجتهد رايي ‏ قال ‏ ‏ الحمد لله الذي وفق رسول رسول الله صلى الله عليه وسلم۔
(سنن الترمذی، کتاب الاحکام عن رسول اللہ ، ابوداؤد کتاب الاحکام عن رسول اللہ)
ترجمہ: روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے حضرت معاذ کو یمن بھیجنے کا ارادہ فرمایا تو ان سے پوچھا:’’جو مسئلے تمہارے سامنے آئیں گے ان کا فیصلہ کیسے کرو گے؟‘‘ انہوں نے کہا:’’کتاب اللہ سے۔‘‘ فرمایا (رسول اللہ ﷺ نے): ’’اگر کتاب اللہ میں نہ ملا؟‘‘انہوں نے کہا:’’تب سنت رسول ﷺ سے۔‘‘ فرمایا (رسول اللہ ﷺ نے): ’’اگر سنت رسول ﷺ سے نہ ملا؟‘‘ انہوں نے کہا:’’اپنی رائے سے۔‘‘ (یعنی اجتہاد سے)۔
اس حدیث میں مجتہد کے لیے دلائل کی ترتیب یہ آئی ہے: (1) کتاب اللہ (2) سنت رسول اللہ ﷺ (3) اجتہاد مجتہد۔
• سورۃ نساء آیت 59 میں ہے:
فان تنازعتم في شيءفردوه الى الله والرسول (الآیۃ)
ترجمہ: پھر اگر تمہارے درمیان کسی چیز میں اختلاف ہوجائے تو اسے اللہ (یعنی قرآن) اور رسول (یعنی سنت) کے حوالے کردو
اہل سنت و الجماعت کے یہاں بھی مسائل کے حل کے لیے دلائل کے یہی ذرائع ہیں۔ (1) کتاب اللہ (2) سنت رسول اللہ ﷺ (3) اجتہاد مجتہد۔
اجتہاد: وہ طریقہ کار جس سے شریعت کا حکم معلوم ہوجائے اس کا نام اجتہاد ہے۔یہ بات تو ہر شخص سمجھتا ہے کہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات و حالات بے حد و بے حساب ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ ہر واقعے کے بارے میں نص (قرآن و حدیث) موجود نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔ جب نصوص محدود اور واقعات و حالات لامحدود تو لازما حکم شریعت معلوم کرنے کے لیے نصوص میں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس غور و فکر کو اجتہاد کہتے ہیں۔البتہ اجتہاد کے باب میں اہلسنت و الجماعت ان تمام اجتہادات، جن پر دور میں صحابہ کرام اور بعد کے ادوار میں علمائے امت اتفاق یعنی اجماع کرچکے ہیں اس کو بھی دلیل مانتے ہیں۔ جیسے ابوبکرؓ کی خلافت کا قیام۔ رمضان کے پورے مہینے میں بیس رکعتوں کے ساتھ تراویح کی ادئیگی، ایک مجلس کی تین طلاقوں کو تین ہی ماننا، جن پر سیدنا عمرؓ کے دور میں اجماع ہوگیا۔ قیاس کو وہ اس اعتبار سے دلیل مانتے ہیں کہ وہ اجتہاد کاایک طریقہ ہے۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
ومن يشاقق الرسول من بعد ما تبين له الهدى ويتبع غير سبيل المؤمنين نوله ما تولى ونصله جهنم وساءت مصيرا
(النساء: 115)
ترجمہ: اور جو شخص اپنے سامنے ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی رسول کی مخالفت کرے اور مؤمنوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے کی پیروی کرے اس کو ہم اسی کے حوالے کردیں گے جو اس نے خود اپنائی ہے اور اسے دوزخ میں جھونکیں گے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔
ويتبع غير سبيل المؤمنين
یعنی جب مسلمان کسی بات پر جمع ہوجائیں یعنی اجماع کرلیں تو اس سے الگ راہ جہنم کا راستہ ہے۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
شرعی, علم, کو, کی, کے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
تقلید کو سمجھیے-1: تمہید، علوم کی تدوین، زما&# deewan Islamic Issues And Topics 0 09-24-2017 11:33 AM
بدعت کو سمجھیے-3: (شرعی مسائل کے حل کے ذرائع) deewan Islamic Issues And Topics 0 07-04-2017 03:57 PM
بدعت کو سمجھیے-1: (تمہید، اعمال کی قسمیں) deewan Islamic Issues And Topics 0 07-03-2017 04:44 PM
شرک کو سمجھیے-8: عبادت کی حقیقت deewan Islamic Issues And Topics 0 05-06-2016 11:43 AM
شرک کو سمجھیے-1: تمہید، کیا مشرکین عرب اللہ ک& deewan Islamic Issues And Topics 3 04-06-2016 04:38 PM


All times are GMT +5. The time now is 01:32 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG