Android Lolly Pop K 10 New Features - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » The World of Information » MobiLe Zone » Android Lolly Pop K 10 New Features
MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
movil Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-19-2015, 05:16 PM

اینڈروئیڈ لولی پاپ کے نئے شاندار فیچرز



اینڈروئیڈ لولی پاپ کافی اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہو چکا ہے اور آہستہ آہستہ دیگر امیدوار بھی اسے حاصل کر رہے ہیں۔ اینڈروئیڈ صارفین کو ہمیشہ ہی اینڈروئیڈ کے نئے ورژن کا انتظار رہتا ہے۔ کیونکہ نئے ورژن میں نئی خوبیاں اور نئے فیچرز موجود ہیں۔ اگر لولی پاپ کا اینڈروئیڈ کے گزشتہ ورژن کِٹ کیٹ اگر آپ بھی اینڈروئیڈ لولی پاپ کے منتظر ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں ایسے نمایاں فیچرز کے بارے میں جو آپ کو لولی پاپ میں دیکھنے کو ملیں گے۔

سیٹنگز کے لیے سرچ بار

یہ ایسا فیچر ہے جس کی اینڈروئیڈ میں اشد ضرورت تھی۔ اکثر ہم اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ ان کی سیٹنگز کہاں موجود ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اس بار گوگل نے سیٹنگز میں بھی سرچ بار پیش کر دی ہے۔ جو چیز تلاش کرنی ہو سیٹنگز میں آ کر اسے تلاش کریں وہ فوراً ہی سامنے آجائے گی۔ اس فیچر کو بلاشبہ اینڈروئیڈ لولی پاپ کا سب سے بہترین فیچر کہا جا سکتا ہے۔




کوئیک سیٹنگز کے لیے ٹو فنگر سوائپ

اینڈروئیڈ میں کوئیک سیٹنگز کھولنے کے لیے اسکرین پر اوپر سے نیچے انگلی پھیری جاتی ہے۔ اس کے بعد یہاں کوئیک سیٹنگز کھولنے کے لیے ایک آئی کن موجود ہوتا ہے۔ دراصل ایک دفعہ انگلی پھیریں تو حالیہ ایونٹس کی لسٹ موجود ہوتی ہے اس لیے سیٹنگز میں جانے کے لیے الگ آئی کن موجود ہوتا ہے۔ اینڈروئیڈ لولی پاپ میں فوراً ہی کوئیک سیٹنگز میں جانے کے لیے ’’ٹو فنگر سوائپ‘‘ کا فیچر دیا گیا ہے یعنی اگر آپ دو انگلیوں کے ساتھ اسکرین پر اوپر سے نیچے سوائپ کریں گے تو حالیہ ایونٹس کی بجائے براہِ راست کوئیک سیٹنگز کھل جائیں گی۔


فلیش لائٹ

اینڈروئیڈ کے پرانے ورژنز میں فلیش لائٹ استعمال کرنے کے لیے کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرنی پڑتی ہے۔ فلیش لائٹ کو آن کرنے والی زیادہ تر ایپلی کیشنز میں اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے۔ جبکہ آئی فون اور ونڈوز فون کے صارفین کے لیے فلیش لائٹ آن کرنے کے لیے بِلٹ اِن فیچر موجود ہوتا ہے۔ یعنی لائٹ آن کرنے کا آپشن کوئیک سیٹنگز میں ہی موجود ہوتا ہے اس کے لیے کوئی ایپلی کیشن انسٹال نہیں کرنی پڑتی۔
اس خامی کو اینڈروئیڈ لولی پاپ میں دُور کر دیا گیا ہے۔ لولی پاپ میں فون کی
LED
لائٹ کو آن کرنے کا آئی کن کوئیک سیٹنگز میں موجود ہوتا ہے۔



موبائل ڈیٹا کے استعمال کی نوٹی فکیشن

سبھی انٹرنیٹ ڈیٹا پلان استعمال کرتے ہیں جس میں محدود انٹرنیٹ دستیاب ہوتا ہے جیسے کہ پانچ سو ایم بی، ایک جی بی یا پانچ جی بی وغیرہ۔ اگر اس مقرر کردہ حد کو پار جائیں تو اضافی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اس مسئلے کا بہت اچھا حل اینڈروئیڈ لولی پاپ میں فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں آپ سیٹ کر سکتے ہیں کہ فلاں تاریخ سے فلاں تاریخ تک آپ کو اتنا انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

اس طرح جب موبائل ڈیٹا اپنی مقرر کردہ حد تک پہنچنے لگے گا تو آپ کو خبردار کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ فیچر کِٹ کیٹ میں بھی موجود ہے لیکن لولی پاپ میں اسے مزید بہتر اور کارآمد بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
یہ سیٹنگز کرنے کے لیے کوئیک سیٹنگز میں موجود
SIM
کے آئی کن پر کلک کریں۔ اس کے بعد ڈیٹا لمٹ وارننگ کو سیٹ کر دیں مثلاً ایک جی بی۔ اس طرح اتنا انٹرنیٹ استعمال ہوتے ہی موبائل ڈیٹا کو آف کر دیا جائے گا تاکہ آپ کو اضافی ادائیگی نہ کرنا پڑے۔



نوٹی فکیشنز کا خاتمہ

اینڈروئیڈ لولی پاپ میں نوٹی فکیشنز سے نمٹنے کے لیے خاص طور پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ کوئی بھی ایپلی کیشن انسٹال کریں وہ فوراً ہی اپنی نوٹی فکیشنز دکھانا شروع کر دیتی ہے۔ اور کچھ نہ ہو تو اسے اپ ڈیٹ درکار ہوتی ہے جس کا دعوت نامہ اسکرین پر ارسال کر دیا جاتا ہے۔ یہ تمام نوٹی فکیشنز بہت تنگ کرتی ہیں۔ اینڈروئیڈ لولی پاپ میں اگر کوئی نوٹی فکیشن آپ کو پسند نہ ہو تو اس پر چند سیکنڈز تک پریس کر کے رکھیں، فوراً ہی اس پر چند آپشنز ظاہر ہو جائیں گے جن پر کلک کر کے فوراً ہی اس ایپلی کیشن کی نوٹی فکیشنز کو آئندہ کے لیے بلاک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فون لاک ہونے کے باوجود اہم ایپلی کیشنز جیسے کہ وٹس ایپ، فیس بک اور جی میل وغیرہ اپنی نوٹی فکیشنز اسکرین پر ظاہر کر دیتی ہیں۔ اگرچہ یہ نوٹی فکیشنز بہت ضروری ہیں لیکن ان میں موجود لکھے پیغام کا فون لاک ہونے کے باوجود اسکرین پر ظاہر ہو جانا پرائیویسی کے لیے خطرہ ہے۔ اس لیے اینڈروئیڈ لولی پاپ میں حساس نوٹی فکیشنز کو چھپایا جا سکتا ہے۔ یعنی نوٹی فکیشن تو موصول ہو گی لیکن اس میں کوئی ٹیکسٹ نہیں ہو گا۔



یوزر، گیسٹ اور نئی پروفائل

اینڈروئیڈ لولی پاپ میں ایک اور اہم فیچر پروفائل کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ہے۔ لولی پاپ میں پروفائل آئی کن اسکرین پر اوپر دکھایا جاتا ہے۔ اس پر کلک کرتے ہوئے پروفائل کو بدلا جا سکتا ہے۔ اس میں گیسٹ یعنی مہمان پروفائل بھی موجود ہے جبکہ نئی پروفائل بھی بنائی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر اس وقت انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون کسی کو یا خاص طور پر بچوں کو دیتے ہیں تو پروفائل کو بدلا جا سکتا ہے۔ اس طرح وہ آپ کے اہم ڈیٹا تک نہیں پہنچ پاتے اور فون بالکل محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی پروفائل پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے مثلاً ایسے کہ مہمان اکاؤنٹ فون سے نہ ایس ایم ایس کر سکتا ہے نہ ہی کوئی کال۔



ترجیحی موڈ

گوگل نے آخر کار اینڈروئیڈ میں ’’تنگ نہ کرو‘‘ یعنی
Do not disturb
کا فیچر بھی فراہم کر دیا ہے۔ اگر آپ فون پر کوئی اہم کام کر رہے ہیں اور نہیں چاہتے کہ نوٹی فکیشنز ، ایس ایم ایس یا کالز وغیرہ تنگ کریں تو اس موڈ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں بنیادی طور پر تین موڈز موجود ہیں۔ ایک موڈ تو بہت سخت ہے جس میں کوئی نوٹی فکیشن نہیں ملتی، نہ کوئی کال تنگ نہ کرتی ہے نہ ایس ایم ایس۔ دوسرا موڈ ذرا درمیانہ ہے جس میں آپ کو اہم چیزیں منتخب کرنی ہوتی ہیں کہ صرف یہ تنگ کر سکتی ہیں۔ تیسرا موڈ خوشگوار موڈ ہے جس کے منتخب ہونے کی صورت میں فون بالکل عام حالت میں ہوتا ہے اور تمام نوٹی فکیشنز،کالز اور ایس ایم ایس کے لیے فون کے دروازے کھلے رہتے ہیں۔



کالز کی مداخلت ختم

اینڈروئیڈ لولی پاپ میں اس فیچر کی انتہائی ضرورت تھی۔ دراصل جب کوئی کال آتی ہے تو آپ فون پر جو بھی کر رہے ہوں وہ اسکرین غائب ہو جاتی ہے اور کال کی اطلاع پوری اسکرین پر پھیل جاتی ہے۔ گوگل نے نے کالز کی اس بدمعاشی کو لولی پاپ میں ختم کر دیا ہے۔ اس طرح اب کوئی کال آئے گی تو شرافت کے ساتھ اسکرین کے درمیان میں ایک چھوٹا سا الرٹ دکھائے گی۔ جسے اگر آپ قبول کرنا چاہیں تو کر سکتے ورنہ یہاں
Dismiss
کا بٹن بھی موجود ہے۔



ری اسٹارٹ کے باوجود تمام چلتی ایپلی کیشنز بدستور

اینڈروئیڈ کے گزشتہ ورژنز میں جب فون کو ری اسٹارٹ کیا جاتا ہے تو دوبارہ آن ہونے پر فون میں ری اسٹارٹ ہوتے وقت چلتی ایپلی کیشنز کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اینڈروئیڈ لولی پاپ میں یہ تبدیلی کی گئی ہے کہ اگر آپ فون ری اسٹارٹ بھی کر لیں تو جو ایپلی کیشنز چل رہی ہوں گی وہ فون آن ہوتے ہی اپنا کام وہیں سے دوبارہ شروع کر دیں گی۔



رنگوں کی درستگی

ایک اندازے کے مطابق دنیا کی 7 فیصد آبادی رنگوں کے اندھے پن کا شکار ہے۔ اس بیماری کے شکار افراد رنگوں میں تمیز نہیں کر پاتے۔ کئی رنگ انھیں صرف سیاہی مائل ہی دِکھائی دیتے ہیں۔ یعنی یہ افراد رنگوں کو بالکل مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔ اینڈروئیڈ لولی پاپ میں گوگل نے رنگوں کو درست کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ چونکہ یہ بیماری پیدائشی اور موروثی ہوتی ہے اس لیے اس کا علاج بھی بہت مشکل ہے۔ اس لیے لولی پاپ میں وہ اپنے حساب سے رنگوں کی سیٹنگز بدل کر اپنے فون سے زیادہ لطف اندوز ہو سکتے ہیں

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
nehastar1 nehastar1 is offline
 


Posts: 2,315
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2013
Location: Canada
Gender: Female
Default Re: Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-20-2015, 11:20 AM

useful post

 



(#3)
Old
SHAYAN SHAYAN is offline
 


Posts: 84,290
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Male
Default Re: Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-20-2015, 05:09 PM

V In4mative Sharing (y)

 

(#4)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-22-2015, 11:12 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#5)
Old
J.D J.D is offline
JDILICIOUS
 


Posts: 2,826
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2013
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-26-2015, 11:33 AM

loving lollipop

 



(#6)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-01-2015, 11:07 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#7)
Old
Princess Urwa Princess Urwa is offline
 


Posts: 8,345
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender: Female
Default Re: Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-04-2015, 09:46 PM

thanks for sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
(#8)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: Android Lolly Pop K 10 New Features - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2015, 11:48 AM

Thanks

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
android, features, lolly, pop

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Free Download Android Appl, Android Games and P.C software, P.C Games. UACPK Share Good Websites 1 02-24-2016 10:54 AM
3ds Max Composite — 3ds Max 2011 New Features ♥☆∂яєαмιηg яσѕє♪ Tutorials 1 08-30-2012 12:37 AM
Top 10 New Apple iPhone 4S's Features (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Iphone 1 02-07-2012 09:47 AM
LG 47LK520 LCD TV Review - With Key Features (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) Computer and Information Technology 2 10-15-2011 09:24 AM
100+ iPhone 4 Features (¯`•¸♥Faryal♥¸•´¯) Iphone 6 08-12-2011 04:35 AM


All times are GMT +5. The time now is 11:48 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG