ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Hadees Shareef » ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء.
Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( is offline
 


Posts: 10,633
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Gender: Female
Islam ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-29-2011, 05:42 PM


بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
علمی دنیا میں یہ بات معلوم ومعروف ہے کہ امام اعظم ابوحنیفہ رحمة الله عليه اور ان کے متبعین علماء وفقہاء شرعی امور میں قرآن وحدیث کی جس قوت وشدت اور ہمہ گیری کے ساتھ پیروی کرتے ہیں وہ مذاہب فقہاء و محدثین میں ان کا ایک خاص امتیازی وصف ہے۔ کیوں کہ دیگر بہت سارے مجتہدین کی طرح امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه صرف مرفوع حدیث ہی کو حجت نہیں مانتے بلکہ وہ مرفوع احادیث کے ساتھ موقوف ومرسل حدیثوں کو بھی فقہی احکام ومسائل میں لائق استدلال مانتے ہیں، چنانچہ امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه نے اپنے اصول اجتہاد کو خود ان لفظوں میں بیان کیا ہے۔

اِنِّیْ آخُذُ بکتاب اللّٰہ اذا وجدتہ، فما لم اجدہ فیہ اخذت بسنة رسول اللّٰہ والآثار الصحاح عنہ التی فشت فی ایدی الثقات عن الثقات، فاذا لم اجد فی کتاب اللّٰہ ولا سنة رسول اللّٰہ اخذت بقول اصحابہ من شئتُ وادَعُ قولَ من شت، ثم لا آخرُج عن قولہم الی قولِ غیرہم.
ترجمہ: میں (شرعی احکام میں) اللہ کی کتاب پر عمل کرتا ہوں جب وہ احکام مجھے کتاب الٰہی میں مل جائیں، اور جو احکام مجھے قرآن میں نہیں ملتے تو پھر سنت رسول اللّٰہ اور ان صحیح آثار پر عمل کرتا ہوں جو ثقہ راویوں سے منقول ہوکر ثقہ راویوں میں پھیل چکے ہیں، اوراگر کتاب الٰہی اورحدیث نبوی (دونوں) میں نہیں پاتا تو آپ صلى الله عليه وسلم کے صحابہ کے اقوال میں سے جسے چاہتا ہوں لے لیتا ہوں اور جسے چاہتاہوں چھوڑ دیتا ہوں(البتہ حضرات صحابہ کے قول سے باہر نہیں جاتا کہ) سارے صحابہ کے قول کو چھوڑ کر دوسرے کے قول کو اختیار کرلوں۰

واذا انتہی الامرُ الی ابراہیم، والشعبی، والحسن، وعطاء، وابن سیرین، وسعید بن المسیب - وعدَّدَ رجالا - فقوم قد اجتہدو فلی ان اجتہدَ کما اجتہدوا(۱)
(الانتقاء للامام الحافظ ابن عبدالبر مع تعلیق الشیخ عبدالفتاح ابوغدہ رحمة الله عليه، ص: ۲۶۴-۲۶۵)
ترجمہ:اور جب نوبت ابراہیم نخعی، عامر،شعبی، محمد بن سیرین، حسن بصری، عطاء اور سعید بن مسیب (رحمہم اللہ) وغیرہ متعدد حضرات تابعین کے نام شمار کئے) تک پہنچتی ہے تو ان حضرات نے اجتہاد کیا لہٰذا مجھے بھی حق ہے کہ ان حضرات کی طرح اجتہاد کروں۔ یعنی ان حضرات کے اقوال پر عمل کرنے کی پابندی نہیں کرتا بلکہ ان ائمہ مجتہدین کی طرح خدائے ذوالمنن کی بخشی ہوئی اجتہادی صلاحیتوں کو کام میں لاتا ہوں اور اپنے فکر واجتہاد سے پیش آمدہ مسائل کو حل کرتا ہوں۔


امام ابن حجر ہیثمی مکی امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه کا ایک قول یوں نقل کرتے ہیں:

”لیس لاحدٍ ان یقول برائہ مع کتاب اللّٰہ تعالٰی ولا مع سنة رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ولا ما اجمع علیہ اصحابہ“
(خیرات الحسان، ص:۲۷)

کسی شخص کو کتاب الٰہی، وسنت نبوی اور حضرات صحابہ کے اجماع کے مقابلے میں رائے زنی کاکوئی حق نہیں ہے۔

امام صاحب نے ان اقوال میں اپنے اصول اجتہاد کو واضح اور صاف لفظوں میں بیان کردیا ہے کہ وہ رائے واجتہاد سے اسی وقت کام لیتے ہیں جب انہیں کسی مسئلہ میں کتاب اللہ، سنت رسول اللہ، اور حضرات صحابہ کے اقوال میں کوئی حکم نہیں ملتا۔ پھر ان اجتہادی مسائل میں بھی وہ اس درجہ احتیاط برتتے ہیں کہ حدیث ضعیف کے مقابلے میں بھی اپنے فکر واجتہاد کو چھوڑ دیتے ہیں، چنانچہ علامہ ابن القیم اپنی مشہور وگرانقدر کتاب اعلام الموقعین میں لکھتے ہیں:

واصحاب ابی حنیفة رحمہ اللّٰہ مجمعون علی ان مذہب ابی حنیفة ان ضعیف الحدیث عندہ اولٰی من القیاس والرایٴ وعلی ذلک بنی مذہبہ“
(ج:۱،ص:۷۷)

امام ابوحنیفہ کے تلامذہ ومتبعین کا اس بات پر اتفاق واجماع ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه کا مذہب یہ ہے کہ ضعیف حدیث بھی ان کے نزدیک قیاس ورائے سے اولیٰ وبہتر ہے اسی نظریہ پر انھوں نے اپنے مذہب کی بنیاد رکھی ہے۔

اس موقع پر یہ بات بھی ملحوظ خاطر رہنی چاہیے کہ اجتہادی مسائل میں امام صاحب احادیث وآثار سے آزاد ہوکر کبھی کوئی رائے قائم نہیں کرتے تھے بلکہ وہ اس کا خاص اہتمام کرتے تھے کہ شرعی احکام میں جو رائے بھی قائم کریں وہ سنت واثر کے تابع ہو۔ پس یوں سمجھنا چاہیے کہ ظاہر میں تو وہ امام صاحب کا قول ہوتا تھا لیکن حقیقت میں وہ حدیث کی تفسیر وتوضیح ہوتی ہے، اسی لیے سرتاج محدثین امام عبداللہ بن مبارک فرمایا کرتے تھے۔

ولا تقولو رأیُ ابی حنیفة رحمہ اللّٰہ تعالیٰ ولکن قولوا انہ تفسیر الحدیث“
(ذیل الجواہر المضیة، ج:۲،ص:۴۶۰)

لوگو یہ نہ کہا کرو کہ یہ ابوحنیفہ رحمة الله عليه کی رائے ہے بلکہ یوں کہو کہ یہ حدیث کی تفسیر وبیان ہے
ایک دوسرے موقع پر انہی امام المحدثین عبداللہ بن مبارک رحمة الله عليه نے امام صاحب رحمة الله عليه کی اصابت رائے اوراس کی ضرورت واہمیت کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے۔

”ان کان الاثر قد عرف واحتیج الی الرأی، فرأی مالک، وسفیان، وابی حنیفة، وابوحنیفة احسنہم وادقہم فطنة واغوصہم علی الفقہ، وہو افقہ الثلاثة“
(تاریخ بغداد للخطیب، ج:۱۳،ص:۳۴۳)

اگر حدیث معلوم ومعروف ہو اور (اس کی مراد کی تعیین میں) رائے کی ضرورت ہوتو امام مالک، امام سفیان ثوری اور امام ابوحنیفہ کی رائے (ملحوظ رکھنی چاہیے) اور امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه ان تینوں میں فہم وادراک میں زیادہ بہتر اور فقہ کی تہہ تک زیادہ پہنچنے والے تھے۔
اور امام المحدثین سفیان بن عیینہ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه نے کوئی بات حدیث سے ہٹ کر نہیں کہی ہے بلکہ انھوں نے جو بھی کہا ہے اس کی تائید میں ایک دو حدیث موجود ہے۔ چنانچہ مشہور ثقہ محدث علی بن خشرم کا بیان ہے کہ:
”کنا فی مجلس سفیان بن عیینة فقال: یا اصحاب الحدیث تعلموا فقہ الحدیث لا یقہرکم اصحاب الرأی، ما قال ابو حنیفة شیئاً الا ونحن نروی فیہ حدیثا او حدیثین“
(معرفة علوم الحدیث للحاکم، ص:۶۶)
ہم سفیان بن عیینہ کی مجلس میں تھے تو انھوں نے کہا اے حدیث سے اشتغال رکھنے والو، حدیث میں تفقہ حاصل کرو ایسا نہ ہو کہ تم پر اصحاب فقہ غالب ہوجائیں، امام ابوحنیفہ رحمة الله عليه نے کوئی بات ایسی نہیں بیان کی ہے کہ ہم اس سے متعلق ایک، دو حدیثیں روایت نہ کرتے ہوں۔
امام سفیان بن عیینہ نے اپنے اس ارشاد میں حاضرین مجلس کو دو باتوں کی طرف متوجہ کیا ہے ایک یہ کہ وہ الفاظ حدیث کی تحصیل و تصحیح کے ساتھ حدیث کے معنی وفقہ کے حاصل کرنے کی بھی سعی کریں دوسرے امام صاحب کی اصابت رائے اور بصیرت فقہ کی تعریف میں فرمایاکہ ان کی رائے وفقہ حدیث کے مطابق ہے کیوں کہ وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں اس کی تائید وتوثیق کسی نہ کسی حدیث سے ہوجاتی ہے۔ اس کمالِ اصابت رائے اور بے نظیر فقہی بصیرت کے باوصف تواضع وبے نفسی اور وسعت نظری وکشادہ ذہنی کا یہ عالم تھا کہ برملا فرماتے تھے۔
”ہذا الذی نحن فیہ رایٌ لا نُجبر احدا علیہ ولا نقول: یجب علی احد قبولہ بکراہة فمن کان عندہ شیء احسن منہ فلیات بہ“
(الانتقاء مع تعلیق شیخ عبدالفتاح ابوغدہ، ص:۲۵۸)
یہ بات جو ہم کہہ رہے ہیں یہ (ہماری) رائے ہے کسی کو اس پر ہم مجبور نہیں کرتے، اورنہ یہ کہتے ہیں کہ ناپسندیدگی کے باوجود کسی پر اس کا قبول کرنا واجب ہے۔ اور اگر کسی کے پاس اس سے بہتر رائے ہوتو وہ اسے پیش کرے۔ (یعنی ہم اسے بسر وچشم قبول کرلیں گے)
امام خطیب بغدادی نے اپنی سند سے امام صاحب کا یہ بیان نقل کیا ہے۔
”ہذا رأی ہو احسن ما قدرنا علیہ فمن جاء نا باحسن من قولنا فہو اولی بالصواب منّا“
(تاریخ بغداد، ج:۱۳، ص:۳۵۲)
یہ ہماری رائے ہے اور ہماری وسعت وقدرت کے مطابق یہ بہترین رائے ہے، اگر کوئی شخص ہمارے سامنے ہماری اس رائے سے بہتر رائے پیش کرے گا تو وہ ہمارے مقابلہ میں درستگی سے زیادہ قریب ہوگا۔



امام صاحب کی اسی اصابت رائے بے مثال فقہی بصیرت اور احادیث وآثار کی حد درجہ اتباع وپیروی پھر اس پر مستزاد کشادہ نظری اور تواضع وانکساری کا ثمرہ ہے کہ آج بھی جبکہ اعجاب کل ذی رأی برائہ کا ظہور اپنے شباب پر ہے اور خود پسندی وخودداری کا عام شیوع ہے پھر بھی عالم اسلام کی غالب اکثریت انہیں کی فقہ اور تفسیر نصوص کو حرز جان بنائے ہوئے ہے۔


ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء.
__________________
__________________

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Noor ul huda Noor ul huda is offline
 


Posts: 4,114
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2010
Gender: Female
Default Re: ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 02:50 AM

MashaALLAH very Informative! JazakALLAHu kHair for Sharing !!

 

(#3)
Old
Sami Sami is offline
 


Posts: 2,420
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Location: .. In My Gfs Heart ..
Gender: Male
Default Re: ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 03:03 AM

Jazak ALLAH .. !!

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 07:35 AM

MashaALLAH

 

(#5)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
Default Re: ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-30-2011, 12:39 PM

Jazak Allah Khair............Nice Sharing

 

(#6)
Old
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( is offline
 


Posts: 10,633
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Gender: Female
Default Re: ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-21-2011, 10:39 AM

oh thank g sari sisooooooooooo

 

(#7)
Old
ღƬαsнι☣Rασ™ ღƬαsнι☣Rασ™ is offline
 


Posts: 29,879
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Gender: Male
Default Re: ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-14-2012, 07:30 AM




Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

 

(#8)
Old
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( is offline
 


Posts: 10,633
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Gender: Female
Default Re: ذلک فضل اللّٰہ یوتیہ من یشاء. - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-14-2012, 05:17 PM

Thanks........

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ذلک, فضل, من, یشاء

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
پائنچے اور سنّت نبوی صلی الله علیہ وسلّم ROSE Hadees Shareef 6 07-08-2012 06:01 PM
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللٌھ تعالیٰ عنہ کہتے  ROSE Hadees Shareef 4 02-12-2012 12:29 AM
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : ROSE Hadees Shareef 5 02-10-2012 10:49 PM
خلفہء راشدین رض کی فضیلت ROSE Islamic Images And Miracle Pics 5 11-18-2010 04:17 PM
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں  -|A|- Islamic Issues And Topics 3 07-12-2009 10:02 PM


All times are GMT +5. The time now is 02:57 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG