** اس خوبصورت تحریر کو ایک بار ضرور پڑھیں اور - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » ** اس خوبصورت تحریر کو ایک بار ضرور پڑھیں اور
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Aftab Afi's Avatar
Aftab Afi Aftab Afi is offline
 


Posts: 2,364
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender: Male
book ** اس خوبصورت تحریر کو ایک بار ضرور پڑھیں اور - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-19-2015, 12:25 PM



ایک معززخاتون کی شادی اسماعیل نامی شخص سے ہوئی۔ اسماعیل ایک متقی شخص اور جلیل القدر عالم تھے۔ انہوں نے امام مالک رحمتہ اﷲ علیہ کی شاگردی اختیار کی۔ اس مبارک شادی کا پھل میاں بیوی کوایک نامی گرامی بچےکی صورت میں ملاجس کا نام انہوں نے "محمد" رکھا۔شادی ہوئے ابھی کچھ ہی سال گزرے تھے کہ اسماعیل بیوی اور چھوٹے بچے کو داغ مفارقت دے گئےاور وراثت میں کافی دولت چھوڑگئے۔
والدہ انتہائی انہماک کے ساتھ اپنے بیٹے کی تربیت میں جت گئیں۔ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ایک جلیل القدر عالم بن کر افق عالم پر چمکے اوراپنے علم سے تاریک دنیا کو منور کردے لیکن ان کی حسرت و یاس کا اس وقت کوئی ٹھکانا نہ رہا جب ان کے بچے کے مستقبل میں ترقی اور انکی تمناؤں کی تکمیل میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ بچپن ہی میں یہ بچہ اپنی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھا اب نابینا ہونے کی صورت میں یہ بچہ حصول تعلیم کے لیے علماء کے دروس میں شرکت سے معذور تھا اور نہ وہ حصول علم کے لیے دوسرے شہروں کا سفر اختیار کر سکتا تھا۔ ماں کو یہ غم کھائے جا رہا تھا کہ آخر اس بچےکا کیا ہوگا۔عالم دین کیوں کر بن سکےگا۔
بینائی کےبغیرعلم کاحصول کیسےممکن ہے؟۔
اس خواہش کی تکمیل کے لیےایک ہی ذریعہ باقی تھا۔ایک ہی راستہ تھااور وہ راستہ دعا کا تھا، چنانچہ اﷲتعالی نے اس پر دعا کے دروازے کھول دئیے اور پورے اخلاص اور سچی نیت کے ساتھ دربار الہی میں گڑگڑا کر رونے لگی اور ﷲ رب العزت کے سامنے دست سوال دراز کرکے بچے کی بینائی کے لیے دعائیں مانگنے لگی،،،،،
یہ دعائیں نجانے کتنی مدت تک ہوتی رہیں کہ ایک رات اس نے عجیب وغریب خواب دیکھا، حضرت ابرہیم خلیل اﷲ خواب میں نظر آئے،وہ کہہ رہےتھے،
"اے بی بی!تیری دعاؤں کی کثرت کے سبب اﷲ رب العالمین نے تیرے بیٹے کی بینائی واپس کردی ہے"
جب محمد کی بیدار ہوئے تو دیکھاواقعی اس کے بیٹے کی بینائی بحال ہوگئی ہے،ان کی زبان سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلے،
ام من یجیب المضطر اذا دعاہ ویکشف السوء ویجعلکم خلفاء الارض ءالہ مع اﷲ
اے پروردگار!!پریشان حال کی دعائیں تیرے علاوہ کون سن سکتاہےاور کون ہے جو بندوں کی تکلیفوں کو دورکرتاہے۔
یہ عظیم خاتون جو مسلسل دعائیں مانگتی رہیں؛امام المحدثین محمد بن اسماعیل بخاری رحمتہ اﷲعلیہ کی والدہ محترمہ تھیں جنہوں نے بیٹے کی بینائی لوٹ آنےکےبعد اسکی تعلیم وتربیت اس قدر محنت سے کی کہ اﷲ تعالی نے ان کے بیٹے پرعلوم وفنون کے دروازے کھول دئیے اور پھر آگے چل کر یہ بچہ ایک بہت بڑا محدث بنا اور قرآن پاک کے بعد دنیا کی صحیح ترین کتاب مرتب کی جو "صحیح البخاری" کےنام سے مشہور ہےاور بچے کو لوگ "امام بخاری" کے نام سے جانتے ہیں جن کا پورا نام محمدبن اسماعیل البخاری رحمتہ اﷲعلیہ ہے.

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اس, اور, ایک, بار, ضرور, کو


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
وہ آزمائش دل و نظر کی، وہ قُربتیں سی، وہ فاص&# Rania Urdu Writing Poetry 5 11-28-2015 10:44 PM
کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آ&# pakeeza Miscellaneous/Mix Poetry 24 12-23-2013 09:38 PM
2 بھارتی جنگی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدو (‘“*JiĢäR*”’) Political Issues Of Pakistan 8 08-20-2013 08:37 AM
کہو کیا میں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کر ROSE Quran 3 07-06-2012 09:39 PM
تیرا ذکر ہو تیری فکر ہو، تیری یاد ہی صبح و شا& ROSE Islamic Poetry 5 08-26-2011 06:44 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:06 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG