MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-30-2015, 12:30 PM
اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کو فالتو فائلوں سے پاک کرنے کے لئے ایواسٹ کی مفت ایپلی کیشن
جب ہم نیا اسمارٹ فون خریدتے ہیں تو ابتدائی دنوں میں اس کی رفتار لاجواب ہوتی ہے۔ چند ماہ استعمال کے بعد اس کی حالت ایسی ہو جاتی ہے جیسے یہ وہ فون ہی نہیں۔ یہ کسی ہارڈویئر مسئلے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے لیکن نوے فیصد امکان اس بات کے ہوتے ہیں کہ اس پر جمع ہونے والے کچرے نے اسے سست و کاہل بنا دیا ہے۔ اسٹوریج میڈیا میں دن بدن بڑھتے ڈیٹا اور ایپلی کیشن کی فالتو و کیشے فائلز فون کی رفتاری میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ایپلی کیشن کھلنے اور چلنے میں دیر لگانا شروع کر دیتی ہیں۔ ہمیں کمپیوٹنگ کے فیس بک صفحے پر اکثر لوگ بتاتے ہیں کہ ان کے اسمارٹ فون میں اسپیس ختم ہو چکی ہے، حالانکہ وہ کچھ ایپلی کیشنز وغیرہ اَن انسٹال بھی کر دیتے ہیں لیکن افاقہ نہیں پڑتا۔ ایسی صورت حال میں ایک کلینر ایپلی کیشن درکار ہوتی ہیں۔ گوگل پلے اسٹور پر دیکھیں تو اس حوالے سے کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں جیسے کہ ’’کلین ماسٹر‘‘ ایپ، اس طرح کی کئی ایپس دستیاب ہیں جن کا تجزیہ کرنے کے بعد خاص کر اسے استعمال کرنے والوں کے تبصرے پڑھنے کے بعد ان میں سے آپ جو چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس حوالے آئیے آپ کو ایک عدد اور ایپلی کیشن سے متعارف کرواتے ہیں۔ ایک سست پڑتے فون کے لیے اینٹی وائرس بنانے والی معروف کمپنی AVAST کی ایپلی کیشن GrimeFighter استعمال کی جا سکتی ہے۔ گرائم فائٹر اسمارٹ فون میں جمع ہونے والی فالتو اور کیشے فائلز کو حذف کر کے اس کی رفتار کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کرنے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں انسٹال کریں گرائم فائٹر ایپلی کیشن فون سے فالتو فائلز ٹھکانے لگاتے ہوئے خیال رکھتی ہے کہ آپ کے فون میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہ ہو۔ اگرچہ یہ Safe clean کا آپشن بھی دیتی ہے لیکن اس کی ضرورت نہیں ، کیونکہ ایپلی کیشن پر بھروسا کیا جا سکتا ہے۔ سیف کلین کے علاوہ یہ مکمل کنفگریشن کا آپشن بھی دیتی ہے جس میں آپ ’’ایڈوانسڈ کلیننگ‘‘ میں صفائی کے لیے ایپلی کیشنز، ایپ ڈیٹا، صارف کی فائلز، میڈیا فائلز، ڈاؤن لوڈڈ فائلز وغیرہ صفائی کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ سسٹم اسٹوریج میں خالی اسپیس بنانے کے لیے اس میں ’’ٹرانسفر ٹو کلاؤڈ‘‘ کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے فائلز کو کلاؤڈ اسٹوریج پر منتقل کر کے فون میں خالی اسپیس بنائی جا سکتی ہے
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ |
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-30-2015, 02:52 PM
|
(#3)
|
|
|||
Re: AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
09-30-2015, 08:06 PM
|
(#4)
|
|
|||
Re: AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
10-14-2015, 12:54 PM
|
(#5)
|
|
||||
Re: AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
10-14-2015, 05:03 PM
|
(#6)
|
|
|||
Re: AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
10-16-2015, 11:30 AM
|
(#7)
|
|
||||
Re: AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
10-25-2015, 08:54 AM
|
(#8)
|
|
|||
Re: AVAST Free Application for Android -
>>
Show Printable Version
Email this Page
11-04-2015, 08:40 AM
|
Bookmarks |
Tags |
android, application, avast, free |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Android Application – Quran With Urdu Translation | ayeshaali01 | Quran | 3 | 10-31-2017 07:11 PM |
Quran Now Application for Android | Aleema_Akhtar | Quran | 2 | 01-03-2015 11:05 AM |
Welcome Avast Free Antivirus 2014 users | Sab_ke_jan_armaan | Computer and Information Technology | 2 | 03-26-2014 02:43 PM |
Jasosi Sy Nimpatne K Liye New Android Application | (‘“*JiĢäR*”’) | MobiLe Zone | 6 | 03-15-2014 08:39 AM |
Application for Elections 2013 for Android & iOS ohones | Elections2013 | Political Issues Of Pakistan | 5 | 05-29-2013 02:50 PM |