توبہ و استغفار کے فائدے دنیا اور آخرت میں - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » توبہ و استغفار کے فائدے دنیا اور آخرت میں
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
flor2 توبہ و استغفار کے فائدے دنیا اور آخرت میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-27-2011, 04:29 PM


توبہ و استغفار کے فائدے دنیا اور آخرت میں




کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے(یعنی بہت زیادہ گناہ کیے ہیں) تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو جاؤ، بالیقین اللہ تعالٰی سارے گناہوں کو بخش دیتا ہے، واقعی وہ بڑی، بخشش بڑی رحمت والا ہے ۔ (سورۃ الزمر: آیۃ53)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا توبہ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے کہ اس نے گناہ ہی نہ کیا ہو۔
اللہ توبہ کرنے والوں کو اور پاک رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ ( سورۃ البقرہ:آیۃ 222)

سچی اور خالص توبہ کرنے والوں کے اللہ تعالی گناہ معاف کر دیتا ہے۔اور ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جس کے نیچے سے نہریں جاری ہیں۔(سورۃ التحریم: آیۃ8)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا توبہ واستغفارکرنے سے غم و پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں اور اللہ تعالی ایسی جگہ سے رزق دیتے ہیں جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا
توبہ کرنے سے اللہ تعالی اس کے گناہوں کو نیکیوں سے تبدیل کر دیتا ہے۔ (سورۃ الفرقان:آیۃ70)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا آدم کا ہر بیٹا خطا کار ہے اور بہترین خطاکار وہ ہے جو معافی مانگ لے۔ (ترمذی)

توبہ واستغفارکرنے سے اللہ تعالی بارش برساتا ہے، مال اور اولاد دیتا ہے اور باغات دیتا ہے۔(سورۃ نوح :آیۃ10,11,12)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم خاص کر عورتوں کواستغفارکی تلقین کر رہے ہیں کہ اے عورتوں کی جماعت صدقہ کیا کرو اور کثرت سےاستغفارکیا کرو کہ میں نے جہنم میں اکثریت عورتوں کی دیکھی ہے۔ کسی عورت نے وجہ پوچھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لعن تعن زیادہ کرتی ہو اور خاوندوں کی ناشکری کرتی ہو۔
توبہ کرنے والوں کو اللہ تعالی نجات دیتا ہے۔ (سورۃ النور:آیۃ31)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا بندہ جب گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نکتہ لگ جاتا ہے۔اگر وہ توبہ کرلیتا ہے تو وہ سیاہی دور کر دی جاتی ہے اور اگر توبہ کی بجائے گناہ پر گناہ کیے جاتا ہے تو سیاہی بڑھتی رہتی ہے حتہ کہ پورا دل سیاہ ہو جاتا ہے۔ (ترمذی)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اے لوگو اللہ تعالی سے توبہ کرو اور اس سے معافی چاہو کیونکہ میں دن میں سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔ (بخاری)

عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ ہم گنتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ایک مجلس میں سو(100) مرتبہ استغفارکرتے تھے۔ ( ترمذی)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہمارا رب جو بابرکت اور بلندوبالا ہے جب ہر رات کا آخری تہائی حصہ باقی ہوتا ہے تو وہ آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے اور کہتا ہے کون ہے جو مجھ سے دعا مانگے تو میں اس کی دعا کو قبول کروں ،کون ہے جو مجھ سے معافی طلب کرے تو میں اسے معاف کروں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ فرماتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم اپنی وفات سے قبل یہ کلمات کثرت سے پڑھتے تھے: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ۔ (بخاری و مسلم)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالی رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ جس شخص نے دن میں گناہ کئے ہیں وہ رات میں اللہ تعالی کی طرف پلٹ آئے اور دن میں اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے کہ رات میں اگر کسی نے کوئی گناہ کیا ہے تو دن میں اپنے رب کی طرف پلٹے اور گناہوں کی معافی مانگے۔ (مسلم)
استغفار کرنے سے اللہ تعالی کی طرف سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں (سورۃ النمل: آیۃ 46)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جو یہ کہے أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ تو اس کے گناہ معاف کردیے جائیں گے اگرچہ کہ اس نے جہاد سے بھاگنے کا ارتکاب کیا ہو۔ (بخاری و مسلم)

دو وقت ایسے ہیں جب توبہ قبول نہیں ہوتی ایک جب تک نزع کی حالت پیدا نہیں ہو جاتی یعنی روح کا جسم سے نکل کر گلے تک آجانا اور سورج کے مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہونا۔ (ترمذی)

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا اے آدم کے بیٹے تو جب تک مجھ سے دعا مانگتا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا رہے گا میں تیرے گناہ معاف کرتا رہوں گا اگر تو زمین کے برابر گناہ لے کر آ‏ئے اور تو نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو تو میں زمین کے برابر ہی تیرے لیے معافی لے کر آوں گا(ترمذی)

عرش کو اٹھانے والے فرشتے ایمان والوں کے لیےاستغفارکرتے ہیں اور ان کے لیے بخشش کی دعا کرتے ہیں جولوگ توبہ کریں۔ (سورۃ المومن:آیۃ7)

استغفار کرنے سے اللہ تعالی عذاب نہیں دیتا ۔ (سورۃ الانفال:آیۃ23)

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
ღƬαsнι☣Rασ™ ღƬαsнι☣Rασ™ is offline
 


Posts: 29,879
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Gender: Male
Default Re: توبہ و استغفار کے فائدے دنیا اور آخرت میں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-06-2012, 10:15 PM




Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
آخرت, اور, توبہ, دنیا, میں, و, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
خدا تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو ارشاد فر ROSE Quran 3 07-06-2012 09:42 PM
خدا تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو ارشاد فر ROSE Quran 3 07-06-2012 09:39 PM
جو غیر تھے وہ اسی بات پہ ہمارے ہوئے - احمد فرا ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 08-25-2011 05:48 PM
نفرتیں، بے مہریاں، خود غرضی و ناکامیاں life Ashaar's 9 08-25-2011 03:32 AM
اتنی افسُردہ آواز، میرے خدا life Ghamgheen/Sad shayari 8 08-12-2011 04:30 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:14 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG