MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Islamic Issues And Topics (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=17)
-   -   محسن کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=87384)

life 08-26-2012 02:24 AM

Re: محسن کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مطعم بن عدی کے اس حسن سلوک کو کبھی فراموش نہیں کیا ۔ چنانچہ بدر میں جب کفار کی ایک بڑی تعداد قید ہوکر آئی ۔ اور بعض قیدیوں کی رہائی کیلئے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا لوکان المطعم ابن عدی حیا ثم کلمنی فی ھٰولاءالنتنی لترکتھم لہ ( بخاری ) اگر مطعم بن عدی زندہ ہوتا ۔ پھر وہ مجھ سے ان بدبو دار لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتا تو میں اس کی خاطر ان سب کو چھوڑ دیتا ۔

طائف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو ناروا سلوک ہوا اس کے بدلے میں حق تعالی نے آپ کو بہت کچھ عطا فرمایا معراج کاسفر انہی دکھوں کے مداوے کیلئے بھی تھا پھر ہجرت کے واقعات پیش آئے گویا ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ثابت ہوا ۔ کیونکہ حق تعالیٰ نے وعدہ فرمایا تھا کہ ہر آنے والا دن گزرنے والے دن سے بہترنتائج والا ہوگا ۔

” قسم ہے چڑھتے دن کی
اور قسم ہے رات کی جب وہ پرسکون جائے
نہ تو تمھارے رب نے تمھیں چھوڑا ہے اور نہ وہ بیزار ہوا
یقیناً تمھارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے
اور قریب ہے کہ تمھارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاو گے




سبحان اللہ کتنا مبارک سفر تھا اور کتنے صبر کا مظاہرہ کیا ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اور اللہ تعالی نے کتنا اچھا انعام دیا ہمارے نبی کو۔یہ مضمون الشیخ حافظ محمد عبدالاعلیٰ درانی کا لکھا ہوا ہے


All times are GMT +5. The time now is 05:36 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.