MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quran (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=14)
-   -   دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=59567)

life 06-07-2011 04:07 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۰۷۔۔۔ کیا تم نہیں جانتے کہ زمین اور آسمانوں کی فرماں روئی اللہ ہی کے لیے ہے اور اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار؟


۱۰۸۔۔۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اپنے رسول سے اس طرح کے سوالات کرو جس طرح کے سوالات ۱۲۴* اس سے پہلے موسیٰ سے کئے گئے تے اور جو شخص ایمان کو کفر سے بدل دے وہ راہ راست سے بھٹک گیا۔


۱۰۹۔۔۔ بہت سے اہل کتاب یہ چاہتے ہیں کہ وہ تمہارے ایمان لانے کے بعد پھر تمہیں کفر کی طرف پلٹا لے جائیں محض اپنے نفس کے حسد کی بنا پر جب کہ حق ان پر اچھی طرح واضح ہو چکا ہے تو عفو و درگزر سے کام لو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ صادر فرمائے یقین جانو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔


۱۱۰۔۔۔۔ نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو۔ جو نیکی بھی تم اپنی عاقبت کے لیے کرو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے جو کچھ تم کر رہے ہو وہ سب اللہ کی نگاہ میں ہے۔

life 06-07-2011 04:07 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۱۱۔۔۔ وہ کہتے ہیں جنت میں نہیں داخل ہوں گے مگر وہ جو یہودی ہیں یا نصرانی۔ یہ محض ان کی تمنائیں ۱۲۵* ہیں کہو اس بات پر دلیل پیش کرو اگر تم سچے ہو۔


۱۱۲۔۔۔ کیوں نہیں جو بھی اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دے اور نیک روی اختیار کرے اس کے لیے اس کے رب کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کے لیے نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگیں ۱۲۶* ہو گے۔


۱۱۳۔۔۔ یہود کہتے ہیں نصاریٰ کچھ نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں یہود کچھ نہیں حالانکہ دونوں ہی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں ایسی ہی بات وہ لوگ بھی کہتے ہیں جن کو (کتاب کا) علم ۱۲۷* نہیں ہے۔ تو اللہ قیامت کے دن ان کے اختلافات کا فیصلہ فرمائے ۱۲۸* گا۔


۱۱۴۔۔۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کرنے سے روکے ۱۲۹* اور ان کی ویرانی کے درپے ہو؟ ایسے لوگوں کو ان (مسجدوں) میں داخل ہونے کا حق نہیں ہے اِلا یہ کہ ڈرتے ہوئے داخل ہوں۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بھی عذاب عظیم ۱۳۰*


۱۱۵۔۔۔ اور اللہ ہی کے لیے ہے مشرق و مغرب ۱۳۱* جس طرف بھی تم رخ کرو گے اسی طرف اللہ کا رخ ۱۳۲* ہے اللہ بڑی وسعت والا ۱۳۳* اور سب کچھ جاننے والا ہے۔

life 06-07-2011 04:07 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۱۶۔۔۔ وہ کہتے ہیں اللہ نے بیٹا بنا لیا ہے۔ اللہ ان باتوں سے پاک ہے بلکہ آسمانوں اور زمین کی ساری موجودات اسی کی ملک ہیں۔ سب اسی کے تابع فرمان ہیں ۱۳۴*


۱۱۷۔۔۔ وہی آسمانوں اور زمین کا موجد ہے اور جب وہ کسی بات کا فیصلہ کر لیتا ہے تو بس اس کے لیے فرما دیتا ہے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے۔


۱۱۸۔۔۔ جو لوگ علم نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں اللہ ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا یا کوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی؟ ۱۳۵*


ان سے پہلے کے لوگ بھی ایسی ہی باتیں کرتے تھے۔ ان سب کے دل (ذہن) ایک جیسے ہیں۔ یقین کرنے والوں کے لیے ہم نے نشانیاں اچھی طرح واضح کر دی ہیں۔


۱۱۹۔۔۔ (اے پیغمبر!) ہم نے تمہیں حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا بنا کر بھیجا ہے اور تم سے دوزخیوں کے بارے میں پرسش نہیں ہو گی۔ ۱۳۶*

life 06-07-2011 04:07 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۲۰۔۔۔ تم سے نہ یہودی راضی ہونے والے ہیں اور نہ نصاریٰ جب تک کہ تم ان ہی کے طریقہ پر نہ چلو۔ ان سے کہو اللہ کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور تم نے اس علم کے بعد جو تمہارے پاس آ چکا ہے ان کی خواہشات کی پیرو کی تو تمہارے لیے اللہ کی گرفت سے بچانے والا نہ کوئی دوست ہو گا اور نہ مدد گار۔


۱۲۱۔۔۔ جن لوگوں کو ہم نے کتاب عطا کی ہے وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے۔ ایسے لوگ قرآن پر ایمان لاتے ہیں ۱۳۷* اور جو اس کا انکار کریں گے وہی گھاٹے میں رہنے والے ہیں۔


۱۲۲۔۔۔ اے بنی اسرائیل! یاد کرو میری اس نعمت کو جس سے میں نے تمہیں نوازا اور یہ کہ میں نے تمہیں اقوام عالم پر فضیلت عطا کی۔


۱۲۳۔۔۔ اور اس دن سے ڈرو جب کوئی نفس کسی نفس کے کام نہ آئے گا نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ کسی کو کوئی سفارش ہی فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔

life 06-07-2011 04:08 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۲۴۔۔۔ اور یاد کرو جب ابراہیم کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا تو اس نے ان کو پورا کر دکھایا ۱۳۸* الہ نے فرمایا میں تمہیں لوگوں کا امام (پیشوا) بنانے والا ہوں۔ ابراہیم نے عرض کیا اور میری اولاد میں سے ؟ فرمایا میرا یہ عہد ۱۳۹* ان لوگوں سے متعلق نہیں ہے جو ظالم ہوں گے ۱۴۰*۔


۱۲۵۔۔۔ اور یاد کرو جب ہم نے اس گھر کو ۱۴۱* کو لوگوں کے لیے مرکز اور جائے امن بنا دیا اور حکم دیا کہ مقام ابراہیم کو جائے نماز بنا لو اور ابراہیم اور اسماعیل کو تاکید کی تھی کہ میرے گھر کو طواف کرنے ۱۴۲* والوں ، اعتکاف کرنے ۱۴۳* والوں اور رکوع اور سجدہ ۱۴۴* کرنے والوں کے لیے پاک رکھو ۱۴۵*


۱۲۶۔۔۔ اور جب ابراہیم نے دعا کی اے میرے رب اس شہر کو امن کا شہر بنا دے اور اس کے باشندوں میں سے جو اللہ اور آخرت پر ایمان لائے ان کو پھلوں ۱۴۶* کا رزق دے۔ فرمایا جو کفر کریں گے انہیں بھی چند روز سامان زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دوں گا پھر انہیں دوزخ کے عذاب کی طرف گھسیٹوں گا اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔


۱۲۷۔۔۔ اور جب ابراہیم اسماعیل بیت اللہ کی دیواریں اٹھا رہے تھے اور دعا کر رہے تھے کہ اے ہمارے رب! ہم سے قبول فرما تو خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔

life 06-07-2011 04:08 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۲۸۔۔۔ اے ہمارے رب! ہم دونوں کو اپنا مسلم۱۴۷* (فرمانبردار) بنا اور ہماری نسل سے ایک ایسی امت برپا کر جو تیری مسلم *۱۴۸ (فرمانبردار) ہو اور ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتا اور ہماری توبہ قبول فرما۔ بے شک تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔


۱۲۹۔۔۔ اے ہ،ارے رب ! ان میں ان ہی میں سے ایک رسول مبعوث فرما جو انہیں تیری آیتیں سنائے اور انکو کتاب اور حکمت کی تعلی دے اور ان کا تزکیہ کرے ۱۴۹*،بے شک تو غالب اور حکمت والا ہے ۱۵۰*


۱۳۰ ۔۔۔ اور ابراہیم کے طریقہ سے اعراض اس شخص کے سوا اور کون کر سکتا ہے جس نے اپنے کو حماقت ۱۵۱* میں مبتلا کر لیا ہو؟ ہم نے اس کو دنیا میں بھی چن لیا تھا اور آخرت میں بھی صالحین کے زمرے میں ہو گا۔


۱۳۱۔۔۔ جب اس کے رب نے اس سے کہا مسلم ہو جاتو اس نے کہا میں رب العالمین کا مسلم ۱۵۲* (فرمانبردار) ہو گیا۔


۱۳۲۔۔۔ اور ابراہیم نے اسی طریقہ پر چلنے کی وصیت اپنے بیٹوں کو کی تھی اور یہی وصیت یعقوب اپنے بیٹوں کو کر گیا۔ اے میرے بیٹو!اللہ نے تمہارے لیے یہی دین (اسلام ۱۵۳*) پسند کیا ہے لہذا مرتے دم تک تم مسلم ہی ۱۵۴* رہنا۔

life 06-07-2011 04:08 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۳۳۔۔۔ کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب کی موت کی گھڑی آئی؟ اس نے اپنے بیٹوں سے پوچھا میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟انہوں نے جواب دیا ہم آپ کے معبود اور آپ کے آباء و اجداد ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو ایک ہی معبود ہے اور ہم اسی کے مسلم (اطاعت گزار) ہیں۔


۱۳۴۔۔۔ یہ ایک گروہ تھا جو گزر گیا۔ جو کچھ اس نے کمایا وہ اس کے لیے ہے اور جو کچھ تم نے کمایا وہ تمہارے لیے ہے وہ جو کچھ کرتے رہے ہیں س کے بارے میں تم سے نہیں پوچھا جائے گا۔ ۱۵۵*


۱۳۵۔۔۔ وہ کہتے ہیں یہودی یا نصرانی ہو جاؤ تو ہدایت پاؤ گے۔ کہو بلکہ ابراہیم کا طریقہ (ہم نے اختیار کیا) جو یکسوئی کے ساتھ اللہ کا ہو کر رہا تھا اور مشرکین میں سے نہ تھا۔


۱۳۶۔۔۔ کہو ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس ہدایت پر جو ہماری طرف نازل کی گئی ہے اور جو ابراہیم، اسمٰعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اسباط (یعقوب کی نسل) کی طرف نازل کی گئی تھی اور جو موسیٰ اورعیسیٰ اور تمام نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے ملی تھی ہم ان میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے ۱۵۶* اور ہم اللہ ہی کے مسلم (مطیع) ہیں۔

life 06-07-2011 04:08 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۳۷۔۔۔ پھر اگر وہ اس طرح ایمان لائیں جس طرح تم لائے ہو تو وہ ہدایت یاب ہوں گے اور اگر وہ روگردانی کریں تو (سمجھ لو کہ) وہ مخالفت میں پڑ گئے ہیں۔ پس ان کے مقابلہ میں اللہ تمہارے لیے کافی ہو گا وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے۔


۱۳۸۔۔۔ کہو ہم نے اللہ کا رن اختیار کیا ہے اور اللہ کے رنگ سے بہتر اور کس کا رنگ ہو گا ۱۵۷* ؟ اور ہم تو اسی کی بندگی کرنے والے ہیں۔


۱۳۹۔۔۔ کہو کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے حجت کرتے ہو حالانکہ وہ ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال اور ہم خالص اسی کے لیے ہیں۔


۱۴۰۔۔۔ کیا پھر تمہارا کہنا یہ ہے کہ ابراہیم، اسماعیل ، اسحاق، یعقوب اور اولاد یعقوب سب یہودی یا نصرانی تھے ۱۵۸* کہو تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ ؟ اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گاجس کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی شہادت ہو اور وہ اس کو چھپائے ۱۵۹* تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے اللہ غافل نہیں ہے۔


۱۴۱۔۔۔ یہ ۱۶۰* ایک گروہ تھا جو گر گیا۔ ان لوگوں نے جو کچھ کمایا وہ ان کے لیے ہے اور تم نے جو کچھ کمایا ۱۶۱ * وہ تمہارے لیے ہے۔ ان کے اعمال کے بارے میں تم سے نہیں پوچھا جائے گا۔

life 06-07-2011 04:08 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۴۲۔۔۔ نادان لوگ ضرور کہیں گے کہ انہیں (مسلمانوں کو) اس قبلہ ۱۶۲* سے، جس پر یہ پہلے تھے، کس چیز نے رو گرداں ۱۶۳*کر دیا۔ کہو مشرق اور مغرب اللہ ہی کے لیے ہیں۔ وہ جسے چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے۔ ۱۶۴*


۱۴۳۔۔۔ اور ۱۶۵* اسی طرح ہم نے تمہیں ’’امت وَسط ۱۶۶* بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہو ۱۶۷* تم جس قبلہ پر تھے اس کو تو ہم نے صرف یہ دیکھنے کے لیے مقرر کیا تھا کہ کون رسول کی پیروی کرتا ہے اور کون الٹے پاؤں پھر جاتا ہے ۱۶۸* جنہیں اللہ نے ہدایت سے نوازا ہے ۱۶۹* اللہ تمہارے ایمان کو ضائع کرنے والا نہیں ۱۷۰* اللہ تو لوگوں کے حق میں بڑا شفیق و رحیم ہے ۱۷۱*۔


۱۴۴۔۔۔ (اے پیغمبر!) ہم تمہارے منہ کا آسمان کی طرف بار بار اٹھنا دیکھتے رہے ہیں ۱۷۲* لہذا ہم تمہیں اسی قبلہ کی طرف پھیر دیتے ہیں جس کو تم پسند کرتے ہو۔ اب تم اپنا رخ مسجد حرام۱۷۳* کی طرف پھیر لو اور (مسلمانو!) جہاں کہیں بھی تم ہم اپنا رخ اسی طرف کیا کرو۔ جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ برحق ہے اور ان کے رب ہی کی طرف ۱۷۴* سے ہے یہ جو کچھ کر رہے ہیں اللہ ان سے غافل نہیں ہے۔


۱۴۵۔۔۔ اور اگر تم اہل کتاب کے سامنے ہر قسم کی نشانیاں پیش کر دو تب بھی وہ تمہارے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے اور نہ تم ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والے ہو۔ اور نہ ان کا ایک گروہ دوسرے گروہ کے قبلہ کی پیروی کرنے والا ہے ۱۷۵* اور اگر تم نے اس علم ۱۷۶* کے بعد جو تمہارے پاس آ چکا ہے ان کی خواہشات کی پیروی کی تو یقیناً تم ظالموں میں سے ہو جاؤ گے۔

life 06-07-2011 04:09 AM

Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
 
۱۴۶۔۔۔ جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں ۱۷۷* البتہ ان میں سے ایک گروہ جانتے بوجھتے حق کو چھپا رہا ہے


۱۴۷۔۔۔ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے لہذا تم ہر گز شک کرنے والوں میں سے نہ ہو جاؤ ۱۷۸*


۱۴۸۔۔۔ ہر ایک کے لیے ایک سمت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے تو تم نیک کاموں میں سبقت کرو جہاں کہیں بھی تم ہو گے اللہ تم سب کو جمع کرے گا۔ یقین جانو اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔


۱۴۹۔۔۔ اور جہاں کہیں سے بھی تم نکلو ۱۷۹* اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کر لو، بیشک یہ حق ہے تمہارے رب کی جانب سے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے غافل نہیں ہے۔ ۱۸۰*۔۔۔


۱۵۰۔۔۔ اور تم جہاں کہیں سے بھی نکلو اپنا رخ مسجد حرام ہی کی طرف کر لو، اور جہاں کہیں بھی تم ہو اپنا رخ اسی کی جانب کر لو تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف حجت پیش کرنے کا موقع نہ ملے ، مگر جو ان میں سے ظالم ہیں تو ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو۔ اور تاکہ میں تم پر اپنی نعمت تمام کروں اور تاکہ تم راہ یاب ہو۔ ۱۸۱*۔۔۔


All times are GMT +5. The time now is 09:40 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.