رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا
رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا اور کیا دیکھنے کو باقی ہے آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا آس اُس در سے ٹوٹتی ہی نہیں جا کے دیکھا ، نہ جا کے دیکھ لیا وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا آج اُن کی نظر میں کچھ ہم نے سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا فیض تکمیلِ غم بھی ہو نہ سکی عشق کو آزما کے دیکھ لیا |
Re: رازِ الفت چھپا کے دیکھ لیا
Zabardast........
|
All times are GMT +5. The time now is 11:40 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.