MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Quotes (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=60)
-   -   بیٹیوں کا نصیب (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=121936)

Rania 02-11-2018 02:34 PM

بیٹیوں کا نصیب
 
اکثر لوگوں کو کہتے سنا اور بارہا پڑھا ـــ "بیٹی بہت پیاری ہوتی ہے مگر ان کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے"
مگر کیوں لگتا ہے ـ ـ ـ؟؟؟؟
کیا بیٹے اور بیٹیوں کا نصیب الگ الگ لکھا جاتا ــ ؟
کیا بیٹے اپنا نصیب سونے کے قلم سے لکھوا کر لاتے ہیں اور خوشیوں کے ہنڈولے جھولتے ہیں؟؟؟؟
یقیناً نہیں ـــ دُکھ ، درد، تکلیفیں ـ ایک بیٹے کے نصیب میں بھی تو ہو سکتی ہیں ــ اور ہوتی بھی ہیں ــ
اچھا ـــ تو بیٹی کا نصیب دوسرے مرد سے جڑا ہوتا اور پتہ نہیں وہ مرد کیسا ہو ـ خوش رکھ سکے یا نہیں ــ
تو ایک مرد کی زندگی میں آنے والی بد قماش یا بری عورت اس کی زندگی کو بھی تو عذاب بنا دیتی ہے ــ ہے ناں؟ ـ
ہاں مرد مضبوط ہوتا ہے ــ کافی کچھ برداشت کر جاتا ہے ـ مرد آزاد ہوتا ہے عورت کی نسبت اس کے لئے فیصلہ کر لینا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس کی زندگی متاثر ہوتی ہے ــ
اور بات اگر نصیب پہ ہی آتی ہے تو بیٹی ہو یا بیٹا ـــ لڑکی ہو یا لڑکا دونوں کے نصیب اللّہ پاک ہی لکھتا ہے ــ اللّہ پاک تو دونوں پہ اپنا فضل فرماتا ہے ــ
پھر ہم اللّہ پہ بھروسہ کیوں نہیں کر پاتے ــ
ہم کیوں بیٹی کے ہی نصیب سے ڈرتے ہیں ــ
ہم کیوں دنیا میں بیٹی کے ہونے کو بوجھ سے تعبیر کرتے ہیں؟
نہیں بیٹی رحمت ہے ، وہ زحمت نہیں ہو سکتی ــ اسے زحمت بنانے والے ــ اسے بوجھ بنانے بھی ہم ہی تو ہیں ــ مجھے لگتا ہے جب ہم معاشرے میں پلنے بڑے ہونے والے بیٹوں کی تربیت مضبوط نہیں کرتے تو ہم بیٹیوں کے نصیب سے ڈرنے لگتے ہیں۔


All times are GMT +5. The time now is 02:23 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.