مہ جبینوں کی اداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں
https://scontent.fkhi8-1.fna.fbcdn.n...3d&oe=60236984 مہ جبینوں کی اداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں مہ جبینوں کی اداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں اس کا مطلب ہے بلاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں باب تاثیر سے ناکام پلٹ آئی ہے اس لئے اپنی دعاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں تیری دہلیز پہ جھکنے کا سوال آیا تھا میں زمانے کی اناؤں سے الجھ بیٹھا ہوں جو مسافر کے لئے باعث تسکین نہیں ایسے اشجار کی چھاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں جو غریبوں کا دیا پھونک کے تھم جاتی ہے ایسی کم ظرف ہواؤں سے الجھ بیٹھا ہوں اب تری گود کے پالوں میں بھی احساس نہیں بس یہی سوچ کے گاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں عرش والے مری توقیر سلامت رکھنا فرش کے سارے خداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں اپنے قاتل سے الجھنے کا ارادہ کر کے لوگ کہتے ہیں خلاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں ایک کم ظرف کی بے ربط جفا کی خاطر شہر والوں کی وفاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں تیری دستار سے کاظمؔ میں الجھ نہ پاتا بس یہی سوچ کے پاؤں سے الجھ بیٹھا ہوں |
Re: مہ جبینوں کی اداؤں سے الجھ بیٹھا ہوں
(‘“*JiĢäR*”’), AisH HuNnY, AKHROT, Aleeba, Anjani Larki, AYAZ, Credible KiRan, Cute Anam, cute fairy, cute_sehar, Flower~, KooL dud3, MASOOM GIRL, Masoom pari, Nakherili Kuri, nehastar1, pakeeza, Princess N, Princess Urwa, Pukhtana_Princess, sonu doll, Zafina, Zeni
|
All times are GMT +5. The time now is 02:00 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.