MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Health & Care (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=28)
-   -   انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=118478)

Rania 02-15-2015 08:00 AM

انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان
 

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کا بہت زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں جاری طبی سفارشات کے دوران سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر کے سامنے گزارا گیا ہر گھنٹہ بچوں کی ذہنی صحت کے لئے خطرہ بڑھادیتا ہے، جس کے باعث انہیں مختلف امراض اور سماجی مسائل جیسے تنہائی، مایوسی، خوف، کم خود اعتمادی اور جارحیت وغیرہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جاری کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں گزارے جانے والے وقت اور ذہنی صحت کے مسائل کے درمیان واضح تعلق موجود ہے۔ یہ تعلق اس وقت زیادہ نمایاں ہوجاتا ہے جب بچے روزانہ 4 گنٹے سے زائد وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں، تاہم اس کا آغاز انتہائی کم وقت انٹرنیٹ پر صرف کرنے سے ہی ہوجاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں ہر 10 سے ایک بچہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے جبکہ ایک تہائی نوجوان بھی کم خود اعتمادی، اداسی یا مایوسی جیسی کیفیات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(‘“*JiĢäR*”’) 02-15-2015 11:05 AM

Re: انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصا&#
 
Very nice

Rania 02-19-2015 01:35 AM

Re: انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصا&#
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 04:35 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.