![]() |
Google Ka New Project Tango SmarT Phone
گوگل کا نیا پروجیکٹ … ٹینگواسمارٹ فون http://www.computingpk.com/wp-conten...es-590x325.jpg گوگل نے ایک نئے پروجیکٹ ٹینگو (Tango) کا اعلان کیا ہے ۔ ٹینگو ایک اسمارٹ فون ہے جس میں تھری ڈی کمپیوٹر وژن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اسے ایک ایسے اسمارٹ فون سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جس میں مائیکروسافٹ کنکٹ (Kinect) ) جیسی خصوصیات ہوں۔ یہ اسمارٹ فون خاص طرز کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سے مزین ہوگا جس کے ذریعے صارف اپنے محلہ و قوع کے تھری ڈی نقشے تیار کرسکے گا یا کسی شے کا تھری ڈی ماڈل بنا سکے گا۔ ٹینگو اسمارٹ فون 5 انچ کا ایک اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ہے جسے گوگل کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹس گروپ نے تیار کیا ہے۔ یہ گروپ موٹورولا کا حصہ تھا اور گوگل نے موٹورولا کو لینوو کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔ تاہم گوگل نے اینڈوانسڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹس گروپ کو فروخت نہیں کیا۔ اس اسمارٹ فون میں عام اسمارٹ فون میں پائے جانے والے کیمروں اور سینسرز کے علاوہ حرکت پر نظر رکھنے والا سینسر (موشن ٹریکنگ سینسر) ، گہرائی ناپنے والا سینسر (depthسینسر) اور Myriad 1 نامی 2 عدد کمپیوٹر وژن co-processor بھی شامل ہیں۔ یہ تمام سینسر مل کر صارف کے گرد و نواح کا مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں اور صرف ایک سکینڈ میں ڈھائی لاکھ سے زائد تھری ڈی پیمائشیں ریکارڈ کرتے ہیں۔ ان پیمائشوں کے ذریعے تھری ڈی اسپیس یا ماڈل بنایا جاتا ہے اور ریئل ٹائم میں صارف کی موجودہ پوزیشن کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ |
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
JiGar Thankx For share This
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
thanxx for sharing
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
thnkssssss for info
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
nice sharing
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
Thanks Alll
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
useful info
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
Thanks
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
Thanks for sharin
|
Re: Google Ka New Project Tango SmarT Phone
Thanks
|
All times are GMT +5. The time now is 07:09 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.