MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Computer and Information Technology (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=50)
-   -   Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ? (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=112564)

(‘“*JiĢäR*”’) 03-25-2014 11:11 AM

Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
انٹرنیٹ کی رفتار کس طرح دُگنی کی جاسکتی ہے؟

http://mobopk.com/images/doubl.jpg

http://www.computingpk.com/wp-conten...ed-590x421.jpg

سوال:

انٹرنیٹ کی رفتار کس طرح دُگنی کی جاسکتی ہے؟ میں نے یوٹیوب پر ڈبل اسپیڈ انٹرنیٹ کے بارے میں دیکھا ہے۔ کیا یہ واقعی ممکن ہے کہ ایک میگا بٹس کے انٹرنیٹ سے دو میگا بٹس کی رفتار حاصل کی جاسکے؟

جواب:

انٹرنیٹ کی رفتار دُگنی یا بڑھانے کے حوالے سے کئے جانے والے دعوے جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان دعووں کا مقصد صرف توجہ اور زیادہ سے زیادہ وزٹرز حاصل کرنا ہوتا ہے۔ آپ اپنی ہی مثال لے لیجئے کہ انٹرنیٹ کی رفتار دُگنی کرنے کے لئے آپ نے یوٹیوب پر ویڈیو ملاحظہ کی۔ اکثر وائرس اور جان کا عذاب بن جانے والی ٹول بارز اسی طرح کے دعوے کرتی ہیں اور صارفین ان کے سبز باغ دیکھ کر جال میں پھنس جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی جو رفتار (بینڈ وڈتھ) آپ کے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر نے آپ کے لئے متعین کررکھی ہے، اس سے آپ تجاوز نہیں کرسکتے۔ یعنی اگر آپ نے ایک میگا بٹس کا کنکشن خرید رکھا ہے تو آپ اس سے کبھی بھی دو میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار حاصل نہیں کرسکتے۔ اگر ایسا ممکن ہوتا تو ان کمپنیوں کا کاروبار ہی بیٹھ جاتا!

البتہ کچھ ہدایات ایسی ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے انٹرنیٹ کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔ مثلاً جب آپ انٹرنیٹ استعمال کررہے ہوتے ہیں تو ونڈوز اپ ڈیٹ پیچز اور سکیوریٹی اپ ڈیٹس ڈائون لوڈ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جس سے آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوسکتی ہے۔ اگر برائوزر اور سسٹم بذات خود سست رفتار ہوں تو انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست محسوس ہوتی ہے۔ اس لئے ٹیون اپ یوٹیلی ٹیز کی مدد سسٹم کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

اگر آپ کے کمپیوٹر میں اسکائپ یا مسینجرز جیسی ایپلی کیشنز انسٹال ہیں تو یاد رکھیں، یہ سافٹ ویئر بھی انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال کرتے رہتے ہیں جو انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا ایک سبب ہوسکتی ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی رفتار بہتر نہیں کیونکہ ٹورینٹس یا ڈائون لوڈنگ ویب سائٹس سے تیز رفتار سے ڈائون لوڈنگ نہیں ہورہی تو اس کی وجہ آپ کا انٹرنیٹ نہیں، بلکہ کچھ اور ہے۔ ڈائون لوڈنگ کی رفتار کو درجنوں چیزیں متاثر کرتی ہیں جن میں سے اکثر پر آپ کا کنٹرول نہیں ہوتا۔ اس لئے اگلی بار جب آپ ایسا کوئی سافٹ ویئر دیکھیں جو کہ آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار کو دُگنا کرنے کا دعویٰ کرے تو آپ اسے بالکل نظر انداز کردیں… ایسا قطعی ممکن نہیں

Sahir K 03-25-2014 11:16 AM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
Nice Posting Bro...

Princess Urwa 03-25-2014 04:46 PM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
very nice sharing

Rania 03-25-2014 04:53 PM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
Great sharing

PRINCE SHAAN 03-25-2014 06:48 PM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
Very nice sharing.......................

KooL dud3 03-25-2014 07:00 PM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
nice work bro

bint-e-masroor 03-25-2014 08:51 PM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
Very Nice Sharing !

QUEEN OF HEARTS ... 03-25-2014 10:44 PM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
Aww . Thanks for sharin ...

Golden Tears 03-25-2014 11:22 PM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’) 03-26-2014 09:55 AM

Re: Internet Ki Speed Kaisy Double Ki Ja Sakti Hai ?
 
Thanks Alll


All times are GMT +5. The time now is 01:55 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.