![]() |
حامد میر پر حملہ:عدالتی کمیشن تشکیل،رپورٹ
کراچی (کاروان ڈیسک، آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے معروف صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی تفتیش جاری ہے۔ تحقیقات کیلئے قائم عدالتی کمیشن بااختیار ہو گا۔ کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے تین رکنی جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا ہے۔ کمیشن میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک اس واقعہ کی ایف آئی درج نہیں ہوئی ہے۔ اس تاخیر سے سول سوسائٹی اور دیگر حلقوں میں تشویش بھی پائی جاتی ہے۔ ماہرین قانون سمجھتے ہیں کہ ایسے واقعہ کے فوراً بعد ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔ تین دن گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہونے سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔ قانونی ماہرین نے ایف آئی آر کے اندراج کو ناگزیر قرار دے دیا ہے جبکہ سابق پولیس افسران کہتے ہیں تاخیر سے مقدمہ اپنی اہمیت اور افادیت کھو دیتا ہے |
Re: حامد میر پر حملہ:عدالتی کمیشن تشکیل،رپور
Thanks for sharing
|
Re: حامد میر پر حملہ:عدالتی کمیشن تشکیل،رپور
Very Nice
|
| All times are GMT +5. The time now is 08:56 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.