![]() |
وہی ہے سر وہی سودا ہے اب بھی آجاؤ۔۔
وہی حسابِ تمنا ہے اب بھی آجاؤ۔۔ وہی ہے سر وہی سودا ہے اب بھی آجاؤ۔۔ جسے گئے ہوئے خود سے اب اِک زمانہ ہوا وہ اب بھی تُم سے بھٹکتا ہے اب بھی آجاؤ۔۔ وہ دِل سے ہار گیا ہے، پر اپنی دانش میں وہ شخص اب بھی یگانہ ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ میں یاں سے جانے ہی والا ہوں مگر اب تک وہی ہے گھر وہی ہُجرا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ وہی کشہ کشِ احساس ہے یہ ہر لمحہ وہی ہے دِل وہی دُنیا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ تُھمیں تھا ناز بہت جِس کی نام داری پر وہ سارے شہر میں رُسوا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ یہاں سے ساتھ ہی خوابوں کے شہر جائیں گے وہی جُنوں، وہی صحرا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ میری شراب کا شُہرا ہے اب زمانے میں سو یہ کرم ہے تو کِس کا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ یہ طور! جان جو ہے میری بد شرابی کا مُجھے بھلا نہیں لگتا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ کِسی سے کوئی بھی شِکوہ نہیں مگر تُم سے ابھی تلک مُجھے شِکوہ ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ وہ دِل کہ اب ہے لہُو تُھوکنا ہُنر جِس کا وہ کم سے کم ابھی زِندہ ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ نہ جانے کیا ہے کہ اب تک میرا خود اپنے سے وہی جو تھا، وہی رِشتہ ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ وجود ایک تماشا تھا ہم جو دیکھتے تھے وہ اب بھی ایک تماشا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ ابھی صداءجرس کا نہیں ہوا آغاز غُبار ابھی نہیں اُٹھا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ ہے میرے دِل کی گزارِش کہ مُجھ کو مت چھوڑو یہ میری جان کا تقاضا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ کبھی جو ہم نے بڑے مان سے بسایا تھا وہ گھر اُجڑنے ہی والا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ وہ جوؔن کون ہے جانے، جو کُچھ نہیں سُنتا ہے جانے کون جو کہتا ہے، اب بھی آجاؤ۔۔ |
Re: وہی ہے سر وہی سودا ہے اب بھی آجاؤ۔۔
Wah jee bohat umdah sharing hai..................
|
Re: وہی ہے سر وہی سودا ہے اب بھی آجاؤ۔۔
Nice sharing thanks
|
All times are GMT +5. The time now is 02:00 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.