![]() |
لگا کے آگ سینوں* میں جلانا جانتی ہے یہ
محبت اسے ریشم نہ تم سمجھو نہ اس کی ڈور میں الجھو بہت نازک سی کلی ہے اسے محسوس کردیکھو بہاروں سے خزاں تک کے سفر کو جانتی ہے یہ اسے نہ تم غلط سمجھو نہ یہ تم کو غلط سمجھے اسے کوئی یقین مت دو محبت جانتی سب ہے کسی کی بے وفائی کےسبب پہچانتی ہے یہ اسے خالی نہ تم سمجھو اسے باقی نہ تم سمجھو یہ ہوتی ہے تو ہوتی ہے مگر یہ کُل نہیں ہوتی کہ دل سے دل کو جاننے کے سبھی گرجانتی ہے یہ اسے کوزہ نہ تم سمجھو اسے قطرہ نہ تم سمجھو سمندر کی شکل ہے یہ بہت پرزور موجیں ہیں کبھی جو جوش میں* آئے چٹانوں سے ٹکرانا جانتی ہے یہ اسے خواہش نہ تم سمجھو اسے آشیانہ تم سمجھو یہ اک خواب جیسی ہے چراغ آب جیسی ہے لگا کے آگ سینوں* میں جلانا جانتی ہے یہ اسے لمحہ نہ تم سمجھو اسے آخر نہ تم سمجھو ازل سے یہ ابد تک ہے کبھی یہ مر نہیں سکتی دھواں بن کے پھر لمحوں میں سمٹنا جانتی ہے یہ |
Re: لگا کے آگ سینوں* میں جلانا جانتی ہے یہ
Very nice
|
Re: لگا کے آگ سینوں* میں جلانا جانتی ہے یہ
very nice
|
Re: لگا کے آگ سینوں* میں جلانا جانتی ہے یہ
nice sharing..
|
All times are GMT +5. The time now is 03:59 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.