MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Black Berry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=148)
-   -   Black Berry Passport Smart Phone (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=115724)

(‘“*JiĢäR*”’) 07-17-2014 10:32 AM

Black Berry Passport Smart Phone
 
چوکور سکرین کا حامل بلیک بیری پاسپورٹ سمارٹ فون اس سال ستمبر میں لانچ کیا جائے گا

آئی فون ہو یا پھر سام سنگ گلیکسی، آج کل کم و بیش تمام سمارٹ فونز کی سکرین مستطیل ہی ہوتی ہے۔ گو کہ ماضی میں نوکیا اور سونی ایریکسن کی جانب سے موبائل فون کی بناؤٹ اور سکرین کے حوالے سے بہت سے تجربے کیے گئے ہیں تاہم اب چھوٹی بڑی تمام کمپنیاں مستطیل سکرین سے مزین سمارٹ فون ہی تیار کر رہی ہیں۔

لیکن کینیڈا کی مشہور بلیک بیری کمپنی نے اب چوکور سکرین والا نیا موبائل فون متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بلیک بیری پاسپورٹ جسے اس سال ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا، 4.5 انچ کی چوکور سکرین کا حامل ہوگا اور روایتی بلیک بیری فونز کی طرح اس میں سکرین کے نیچے
QWERTY
کی بورڈ بھی شامل کیاگیا ہے۔

http://www.itnama.com/wp-content/upl...y-passport.jpg

کمپنی دعوی کے مطابق اگر اس فون کی سکرین کا مقابلہ ایک روایتی 5 انچ سکرین کے حامل فون سے کیا جائے تو بلیک بیری پاسپورٹ ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ عام فون ایک لائن میں زیادہ سے زیادہ 40 حروف دکھا سکتے ہیں تاہم یہ فون کتاب ہی طرح ایک لائن میں 60 حروف دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی بناء پر یہ فون ای بکس پڑھنے یا کاروباری ڈاکومنٹس دیکھنے کے لیے بہت موزوں ہے۔

فون کے بارے میں ابھی دیگر معلومات تو فراہم نہیں کی گئیں، تاہم یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کیا اسکا استعمال آسان ہوگا؟ کیا اسے باآسانی جیب میں رکھا جاسکے گااور کال سنتے وقت کیا اتنے چوڑے فون کو ہاتھ میں پکڑنا تھوڑا مشکل نہیں ہوگا؟

بلیک بیری جو کسی زمانہ میں سمارٹ فونز کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی تھی، گذشتہ چند سالوں سے مالی مسائل کا شکار ہے۔ کمپنی نے یکے بعد دیگر بہت سے نئے سمارٹ فون ماڈل پیش کیے تاہم ایپل اور سام سنگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سامنے اسکی ایک نہ چلی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بلیک بیری پاسپورٹ کمپنی کو دوبارہ بلندیوں کی طرف لے کر جائے گا یا اسکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا؟ آپ کی رائے کیا ہے، تبصرہ ضرور کیجئے گا۔

AYAZ 07-17-2014 01:23 PM

Re: Black Berry Passport Smart Phone
 
Good sharing thanks

Akash 07-17-2014 08:57 PM

Re: Black Berry Passport Smart Phone
 
Nice sharing.

pakeeza 07-17-2014 08:57 PM

Re: Black Berry Passport Smart Phone
 
Greaaaaaaat

(‘“*JiĢäR*”’) 07-19-2014 09:22 AM

Re: Black Berry Passport Smart Phone
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 08:50 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.