MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Sports (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=46)
-   -   مچل جانسن کرکٹر آف دی ائیر قرار (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=116981)

karwanpak 11-14-2014 02:26 PM

مچل جانسن کرکٹر آف دی ائیر قرار
 
دبئی (کاروان ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2014 کے بہترین کھلاڑیوں کے لئے ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے واحد محمد حفیظ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کئے گئے۔کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ مچل جانسن نے جیتا۔

دبئی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے مچل جانسن کے نام رہا۔ آسٹریلوی بولر مچل جونسن نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔ جبکہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے نام رہا۔

ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز پانے والی انگلینڈ کی سارا ٹیلر رہیں ۔

آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل پرفارمنس آف دی ایئر آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے جیت لیا جبکہ پیپلز چوائس ایوارڈ کے حقدار بھارت کے بھونیشور کمار رہے ۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ انگلینڈ کے گرے بیلنس نے اپنے نام کیا۔

(‘“*JiĢäR*”’) 11-15-2014 07:56 AM

Re: مچل جانسن کرکٹر آف دی ائیر قرار
 
Very nice


All times are GMT +5. The time now is 05:45 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.