MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   General Discussion (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=11)
-   -   جرمن سفارتخانہ کا کارکن ملک بدر (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=117024)

karwanpak 11-17-2014 10:56 AM

جرمن سفارتخانہ کا کارکن ملک بدر
 
ماسکو(آن لائن)روسی حکومت نے ماسکو میں جرمن سفارت خانے کے ایک کارکن کو ملک بدر کر دیا ہے اور برلن میں جرمن وزارت خارجہ کی رائے میں روس کا یہ اقدام جرمنی کے اسی طرح کے ایک فیصلے کا ردعمل ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ملک بدری کے اس حکم کے بعد ماسکو میں جرمن سفارت خانے کا متعلقہ اہلکار روس سے روانہ ہو گیا ہے۔

جرمن نیوز میگزین ڈئر اشپیگل کے مطابق اس سے قبل برلن حکومت نے بون میں روسی قونصل خانے کے ایک سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا تھا۔


All times are GMT +5. The time now is 02:05 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.