![]() |
یروشلم کی جنگ جیتنے کا عزم
یروشلم (آن لائن)اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامن نتن یاہو نے یروشلم میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ پر حملے کے بعد ’یروشلم کی جنگ‘ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیا ن میںاسرائیلی وزیرِاعظم نے ’ہر دہشت گرد سے بدلہ‘ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’جو لوگ ہمیں ہماری ریاست سے اکھاڑنا چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کرنے والوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہ ’ ہم اپنے ابدی دارالحکومت یروشلم کے حوالے سے جنگ میں ہیں۔ان کا کہنا تھا ’عبادت کے دوران کیا جانے والا حملہ وحشت ناک ہے‘۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ یروشلم کی گلیوں کی سکیورٹی بڑھا رہے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ |
All times are GMT +5. The time now is 08:51 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.