![]() |
شادی کی تقریب میں
http://dailypakistan.com.pk/digital_...71373-3386.jpg نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر علی گڑھ میں ہونے والی ایک شادی کو دولہے کی بھابھی کے ضرورت سے زیادہ اظہار محبت نے لڑائی کے اکھاڑے میں بدل دیا اور بیچارہ دولہا خالی ہاتھ بمشکل جان بچا کر نکل پایا۔ پولیس کے مطابق دولہے کی بھابھی تقریب کے دوران بہت جذباتی ہو گئی اور اس نے نہ صرف دلہن کے سامنے دولہے کا قابل اعتراض بوسہ لیا بلکہ اسے زبردستی کھینچ کر اس کے ساتھ رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔ یہ منظر دیکھ کر دلہن کا خاندان مشتعل ہو گیا اور دونوں اطراف کے دوران کھلی جنگ شروع ہو گئی جس کے دوران دلہن والوں نے دولہے کو یرغمال بنا لیا۔ خوش قسمتی سے تقریب میںعلی گڑھ شہر کے میئر بھی موجود تھے جنہوں نے کوشش کرکے دولہے کو آزاد کروایا۔ اگرچہ دولہا اپنے ساتھ دلہن کو تو نہیں لے جا پایا البتہ دلہن کے مشتعل خاندان سے رہائی پانے پر خاصا خوش نظر آیا۔رہائی پاتے ہی وہ اپنے چند رشتہ داروں کے ساتھ تیزی سے اپنے گھر کی طرف فرار ہو گیا۔ |
Re: شادی کی تقریب میں
Rania Its true or joke ?
|
Re: شادی کی تقریب میں
Hahahahaha
Bechara dolha Us ne ghr ja k bhabi ki achi wali watt lagai hogi:p |
Re: شادی کی تقریب میں
lol.
:giggle: |
Re: شادی کی تقریب میں
Quote:
:P |
Re: شادی کی تقریب میں
:haha:...
|
All times are GMT +5. The time now is 03:21 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.