![]() |
Microsoft Ne Apni Sab Se Famous Product Khatam Karne ka Fesla Karlya
مائیکروسافٹ نے اپنی سب سے مشہور اورپرانی پراڈکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
http://dailypakistan.com.pk/digital_...51763-7536.jpg سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کا پسندیدہ ترین انٹرنیٹ براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر اب چند یوم میں ماضی کا قصہ بننے والا ہے اور اگر آپ بھی اس براﺅزر کے مداحوں میں شامل ہیں تو اسے خدا حافظ کہنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکرو سافٹ خفیہ طور پر ایک نیا براﺅزر تیار کر رہی ہے جس کا خفیہ نام Spartan رکھا گیا ہے۔ یہ براﺅزر 21 جنوری کو لانچ کی جانے والی ونڈوز 10 کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔ پرانے براﺅزر کے شوقین صارفین کیلئے اس ونڈوز میں IE11 کو بھی شامل رکھا جائے گا۔ ماہرین نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ نیا براﺅزر گوگل کروم سے ملتا جلتا ہو گا اور یہ نہ صرف ہلکا پھلکا ہو گا بلکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی نسبت تیز رفتار بھی ہو گا۔ فی الحال دونوں براﺅزر فراہم کئے جا رہے ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ نئے براﺅزر کا سادہ انٹرفیس اور تیز رفتار فنکشن جلد ہی صارفین کی توجہ حاصل کر لے گا اور آنے والے دنوں میں لوگ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو مکمل طور پر بھول جائیں گے۔ |
Re: Microsoft Ne Apni Sab Se Famous Product Khatam Karne ka Fesla Karlya
Very Nice
|
| All times are GMT +5. The time now is 09:01 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.