![]() |
Films K Urdu Subtitile Google Translator Kit Sy Banaein
فلموں کے اردو سب ٹائٹلز بنائیں گوگل ٹرانسلیٹر کٹ سے http://www.computingpk.com/wp-conten...guxmmPZwO.webp فلم کے سب ٹائٹلز کی بات کی جائے تو یہ دنیا کی کئی زبانوں میں موجود ہوتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اردو کے حوالے سے ایسا کوئی کام نہیں ہو رہا۔ وکی پیڈیا ویب سائٹ جس پر دنیا جہان کی معلومات کا خزانہ موجود ہے وہاں بھی اردو کا مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسی لیے ہم نے وکی پیڈیا پر لکھنے کے حوالے سے مضمون شائع کیا تھا اور کمپیوٹنگ کے گزشتہ شمارے میں فلموں کے سب ٹائٹلز کو باآسانی اردو ترجمہ کرنے کے حوالے سے بھی مضمون شائع کیا تھا۔ کمپیوٹنگ کے لکھاری عمار ابنِ ضیا نے ایک انگریزی فلم ’’ٹیکن‘‘ کے سب ٹائٹلز کا اردو ترجمہ کیا تھا۔ ان کی کاوش آپ درج ذیل ربط پر دیکھ اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں : http://www.ibnezia.com/2009/06/taken.html اس بار گوگل نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اس کام کو مزید آسان اور بہتر کر دیا ہے۔ گوگل کی ٹرانسلیٹر کِٹ سے آپ نہ صرف بہتر ترجمہ کر سکتے ہیں بلکہ سب ٹائٹلز کو وہیں مزید تدوین کر کے بہتر بھی بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ چند اچھے سب ٹائٹلز تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو برائے مہربانی انھیں سب ٹائٹلز کی ویب سائٹ جیسے کہ ’’سب سینس‘‘ ہے پر اپ لوڈ کرنا نہ بھولیں۔ subscene.com بہرحال اپ لوڈ کرنے سے پہلے سب ٹائٹلز تیار تو کریں۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے ہو گی گوگل ٹرانسلیٹر کٹ، جسے آپ درج ذیل ربط سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں شامل کر سکتے ہیں : https://translate.google.com/toolkit اس کے ذریعے سب ٹائٹلز ترجمہ کرنے کے لیے فائل کا فارمیٹ SRT ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس کسی دوسرے فارمیٹ میں سب ٹائٹلز کی فائل ہے تو پہلے اس ویب سائٹ سے جا کر اسے کنورٹ کر لیں : http://subtitleconverter.net ٹول کِٹ میں جا کر ’’اپ لوڈ‘‘ کے بٹن پر کلک کریں، اگلے صفحے پر Add content to translate کے آپشن پر کلک کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر سے سب ٹائٹلز کی فائل منتخب کر لیں۔ http://www.computingpk.com/wp-conten...ool-kit-01.jpg نیچے زبان منتخب کریں کہ جس میں ترجمہ کرنا ہے۔ یہاں اردو کا چیک باکس نہیں ہے اس لیے نیچے موجود فیلڈ میں Urdu ٹائپ کریں تو اردو بھی آجائے گی۔ اس کے بعد نیچے موجود Next کے بٹن پر کلک کریں۔ http://www.computingpk.com/wp-conten...ool-kit-02.jpg اپ لوڈ کچھ وقت لے گی اور اگلے صفحے پر آپشن دیا جائے گا کہ آپ یہ ترجمہ قیمتاً کروا سکتے ہیں۔ نیچے موجود No, thanks کے بٹن پر کلک کریں کیونکہ ہم نے تو مفت ترجمہ کروانا ہے http://www.computingpk.com/wp-conten...ool-kit-03.jpg اگلے صفحے پر سب ٹائٹلز کی فائل موجود ہو گی، اس پر کلک کریں تو سب ٹائٹل آپ کی مطلوبہ زبان اور اصل زبان میں موجود ہوں گے۔ یہاں آپ کو اگر کوئی ترجمہ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا اس پر کلک کر تدوین کرتے جائیں http://www.computingpk.com/wp-conten...4-1024x594.jpg جب سب ٹائٹل اچھے طریقے سے تیار ہو جائیں تو آپ انھیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں & Agr Jo Movie Dekh Rahe Hon Us Kay English Subtitle Ko Extract Kr K Urdu Ma Convert Krne K Liye Ye Link Dekhein http://www.faasoft.com/articles/extr...-from-mkv.html |
Re: Films K Urdu Subtitile Google Translator Kit Sy Banaein
very nice sharing
|
Re: Films K Urdu Subtitile Google Translator Kit Sy Banaein
nice sharing
|
Re: Films K Urdu Subtitile Google Translator Kit Sy Banaein
Thanks
|
All times are GMT +5. The time now is 12:29 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.