MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   MobiLe Zone (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=52)
-   -   Android Par Apps Ka Na Chalna Thek Karein (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=119618)

(‘“*JiĢδR*”’) 08-03-2015 12:24 PM

Android Par Apps Ka Na Chalna Thek Karein
 
اینڈروئیڈ پر ایپلی کیشن کا نہ چلنا ٹھیک کریں

http://www.computingpk.com/wp-conten...d.-590x379.jpg

اینڈروئیڈ ٹیبلیٹس پر اکثر ایپلی کیشنز چلتے چلتے کریش ہو جاتی ہیں، اس کے بعد یہ کام نہیں کرتیں۔ انھیں ری انسٹال کر لینے سے بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ جب بھی اس ایپلی کیشن کو چلائیں تو ایرر ملتا ہے کہ
:
“Unfortunately (your app) has stopped.”
عام طور پر صارفین کسی بھی ایپلی کیشن کا یہ ایرر ٹھیک کرنے کے لیے اسے اَن انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کرتے ہیں لیکن یہ عمل بے سود ثابت ہوتا ہے۔ اکثر یہ ایرر اس وقت آتا ہے جب ایپلی کیشن اپ گریڈ ہوتی ہے۔ اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لیے چند کارآمد طریقے موجود ہیں۔

پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ ایپلی کیشن کا ڈیٹا اور کیشے صاف کر دیا جائے۔جیسے آپ کا ویب براؤزر ویب سائٹ کی فائلز کو عارضی طور پر اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے تاکہ وہ ویب سائٹ دوبارہ جلدی کھل سکیں اسی طرح آپ کا فون بھی ایپلی کیشن کی فائلز کو جمع کرتا رہتا ہے۔ ان فائلز کی صفائی سے اکثر یہ مسئلہ ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایپلی کیشن میں دوبارہ لاگ اِن ہونا پڑے، اس کی ساری سیٹنگز ختم ہو جائیں وغیرہ۔ یوں سمجھیں کہ ایپلی کیشن کا ڈیٹا اور کیشے صاف کرنا ایسے ہی ہے جیسے ایپلی کیشن کو ری انسٹال کرنا، فرق صرف یہ ہے کہ کیشے صاف کرنے میں وقت کم لگتا ہے، جب کہ ایپلی کیشن کو ری انسٹال کرنے میں وقت لگتا ہے۔

بہرحال اس کے لیے آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں سے ’’ایپلی کیشن منیجر‘‘ میں آجائیں۔ ایپلی کیشن منیجر میں جو ایپلی کیشن مسئلہ کر رہی ہو اس میں آجائیں۔

یہاں آپ دیکھیں گے کہ ’’کلیئر ڈیٹا‘‘ اور ’’کلیئر کیشے‘‘ کے آپشنز موجود ہیں۔ ان پر کلک کرنے سے آپ یہ کام کر سکتے ہیں۔

http://www.computingpk.com/wp-conten...s-1024x607.jpg

یہ صفائی کرنے کے بعد دوبارہ ایپلی کیشن کو چلا کر دیکھیں، اب اسے صحیح طریقے سے چلنا چاہیے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو سمجھ لیں کہ ایپلی کیشن کا یہ ورژن آپ کی ڈیوائس میں نہیں چل پا رہا۔ اب ہمیں اس ایپلی کیشن کا پچھلا یعنی پرانا ورژن انسٹال کرنا ہو گا۔
اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ساتھ ساتھ یہ مسئلہ کمپیوٹر پر بھی آتا رہتا ہے اس لیے آپ اس بہترین ویب سائٹ کو نوٹ رکھیں:

uptodown.com

http://www.computingpk.com/wp-conten...s/uptodown.jpg

اس ویب سائٹ پر ونڈوز، میک، اوبنٹو، اینڈروئیڈ اور آئی فون کی ایپلی کیشنز کے پرانے ورژنز محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ مثلاً اسکائپ موجودہ اینڈروئیڈ ورژن 5.2 آپ کے پاس نہیں چل رہا تو اس ویب سائٹ سے آپ اسکائپ کا کوئی پرانا ورژن جیسے 5.1 یا 4.5 ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔

Rania 08-04-2015 02:53 AM

Re: Android Par Apps Ka Na Chalna Thek Karein
 
Thanks for great sharing

PRINCE SHAAN 08-04-2015 09:16 AM

Re: Android Par Apps Ka Na Chalna Thek Karein
 
Thanks for nice sharing.....................

pakeeza 08-04-2015 12:16 PM

Re: Android Par Apps Ka Na Chalna Thek Karein
 
Nice ShaarinG....

Princess Urwa 08-05-2015 04:11 PM

Re: Android Par Apps Ka Na Chalna Thek Karein
 
Nice sharing

(‘“*JiĢδR*”’) 08-06-2015 10:21 AM

Re: Android Par Apps Ka Na Chalna Thek Karein
 
Thanks


All times are GMT +5. The time now is 09:45 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.