![]() |
بارش
https://mynicetime23.files.wordpress...in-girl-56.jpg بارش بارش جب بھی آتی ہے مجھے یاد تری دلاتی ہے یاد تو تجھ کو ہوں گے وہ دن جس پل ہم تم ساتھ تھے دونوں کومل بانہوں کے بھنور میں میں تو ڈوب سا جاتا تھا تیری بھیگی زلف کا بادل مجھ پہ یوں چھا جاتا تھا مست مست وہ آنکھیں تیری گرم گرم سی سانسیں تیری کومل گالوں پہ شادابی وہ نازک سے ہونٹ گلابی تم تو جانتی ہو نہ جاناں تم اور میں جب ملتے تھے بارش اکثر ہوتی تھی روح کو جل تھل کرتی تھی دونوں میں رچ بس جاتی تھی اب جب تم ہی دور ہو مجھ سے بیتے دن اب یاد آتے ہیں اب تو ہجر میں جیتے ہیں بارش جب بھی آتی ہے مجھے یاد تری دلاتی ہے دو نینوں کی بارش میں پھر میں بھیگ سا جاتا ہوں |
Re: بارش
nice....
|
Re: بارش
Quote:
|
Re: بارش
بہت عمدا
|
All times are GMT +5. The time now is 03:27 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.