![]() |
Mohabbat Kia Hai
محبت باوفا بھی ہے محبت دل ربا بھی ہے محبت کرنے والوں کو محبت سے گلہ بھی ہے محبت میں جو ہوتے ہیں گِلے، وہ سب محبت ہیں لگن چاہت وفاداری یہ سارے ڈھب محبت ہیں محبت آن جیسی ہے محبت مان جیسی ہے محبت پھول جیسی ہے محبت جان جیسی ہے محبت جان لیتی ہے محبت جان دیتی ہے محبت سرفروشی کو ہمیشہ مان لیتی ہے محبت بھی عجب شے ھے کہ جب بازی پہ آتی ھے تو سب کچھ جیت لیتی ھے یا سب کچھ ہار دیتی ھے محبت مار دیتی ھے محبت بھی عجب شے ھے کہ جب آئی پہ آجائے تو سب کچھ چھین لیتی ھے یا سب کچھ وار دیتی ھے محبت مار دیتی ھے محبت بھی عجب شے ھے کہ کاروبار ہستی میں کبھی یہ پھول بنتی ھے کبھی یہ خار دیتی ھے محبت مار دیتی ھے محبت کتنی ظالم ھے ھمیں کتنا ستاتی ھے جو اک لمحہ ھنساتی ھے تو پھر برسوں رلاتی ھے خزاں میں گل کھلاتی ھے کبھی یہ خوں رلاتی ھے ھزاروں سپنے دیتی ھے پھر انکو توڑ جاتی ھے دلوں میں دیپ چاھت کے کبھی بجھنے نہیں دیتی عجب سی اسکی عادت ھے ھمیں جھکنے نہیں دیتی کبھی چلنے سے منکر تو کبھی رکنے نہیں دیتی بڑی پاگل سی ھوتی ھے کسی کی کچھ نہیں سنتی محبت کتنی ظالم ھے محبت کتنی ظالم ھے محبت اک تبسّم ہے جو پھولوں میں بھی کھلتا ہے کبھی تتلی کے پنکھوں میں کبھی ممتا میں ملتا ہے محبت سانس لیتی ہے محبت دیکھ سکتی ہے محبت ساتھ چلتی ہے محبت رہ بدلتی ہے کسی کی شادمانی کو محبت سوچ سکتی ہے یہ ساری زندگانی کے غموں کو نوچ سکتی ہے محبت اک نگینہ ہے یہ جینے کا قرینہ ہے نہیں جو ڈوبنے پاتا محبت وہ سفینہ ہے جہاں کے سب مذاہب میں محبت کا تقدّس ہے یہی انساں کے جذبوں میں عطا سب سے مقدس ہے محبت کا یہ جذبہ اب بڑا پامال ہوتا ہے یہ جس کے دل میں بس جائے بہت بے حال ہوتا ہے محبت کل بھی ہوتی تھی محبت اب بھی ہوتی ہے مگر اپنے مقدر پر محبت آج روتی ہے So Guys Share Your Views What Do u Think Whats is Love , What Is Mohabbat |
Re: Mohabbat Kia Hai
محبت کا تقدّVery Nice shairing.........
جہاں کے سب مذاہب میں dis 1 is nice س ہے |
Re: Mohabbat Kia Hai
acha Deewani g u believe Love , hmm nice thanks for ur comments
|
Re: Mohabbat Kia Hai
very nice............................:bu:
|
Re: Mohabbat Kia Hai
NIce....:bu:
|
Re: Mohabbat Kia Hai
Very Nice
|
Re: Mohabbat Kia Hai
bohat acha hai keep it up... |
Re: Mohabbat Kia Hai
buhat Aala...
|
All times are GMT +5. The time now is 01:20 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.