MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Miscellaneous/Mix Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=129)
-   -   وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=49837)

!«╬Ĵamil Malik╬«! 01-13-2011 11:16 PM

وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
 
وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
اتنا ہی زندگی کا خسارہ ہے اور بس

کیسے کہوں کہ اُس کا ارادہ بدل گیا
سچ تو یہی ہے اُس نے پکارا ہے اور بس

دنیا کو اِس میں درد کی شدت کہاں ملے
آنکھوں سے ٹوٹتا ہوا تارا ہے اور بس

لفظوں میں دردِ ہجر کو محسوس کر کے دیکھ
کہنے کو میں نے وقت گزارا ہے اور بس

اب ان میں کوئی خواب سجانے نہیں مجھے
آنکھوں کو انتظار تمہارا ہے اور بس

میں نے کہا کہ خواب میں دیکھی ہیں بارشیں
اس نے کہا کہ ایک اشارہ ہے اور بس

SUHAI 01-15-2011 06:31 PM

Re: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
 
Very Nice

SHAYAN 01-16-2011 02:39 PM

Re: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
 
Nice..

!«╬Ĵamil Malik╬«! 01-17-2011 10:17 PM

Re: وہ شخص مجھ کو جیت کے ہارا ہے اور بس
 
Thnxxxx


All times are GMT +5. The time now is 06:31 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.