![]() |
دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں
دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں ہم ہیں حصارِ درد میں، اُس کو خیال بھی نہیں اتنا ہے اس سے رابطہ، چھاؤں سے جو ہے دھوپ کا یہ جو نہیں ہے ہجر تو پھر یہ وصال بھی نہیں وہ جو انا پرست ہے، میں بھی وفا پرست ہوں اُس کی مثال بھی نہیں، میری مثال بھی نہیں عہدِ وصالِ یار کی تجھ میں نِہاں ہیں دھڑکنیں موجۂ خون احتیاط، خود کو اُچھال بھی نہیں تم کو زبان دے چکے، دل کا جہان دے چکے عہدِ وفا کو توڑ دیں، اپنی مجال بھی نہیں اُس سے کہو کہ دو گھڑی، ہم سے وہ آ ملے کبھی مانا، یہ ہے محال پر، اتنا محال بھی نہیں |
Re: دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں
gud sharing
|
Re: دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں
NiCe..
|
All times are GMT +5. The time now is 01:50 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.