![]() |
آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو
آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو ہونٹوں سے وہ لفظ کہو جو کاجل کہتا ہے موسم جو سنديسہ لايا اس کو پڑھ تو لو سُن تو لو وہ راز جو پياسا ساحل کہتا ہے آتی جاتی لہروں سے کيا پوچھ رہی ہے ريت؟ بادل کی دہليز پہ تارے کيونکر بيٹھے ہيں جھرنوں نے اس گيت کا مُکھڑا کيسے ياد کيا جس کے ہر اک بول ميں ہم تم باتيں کرتے ہيں راہگزر کا، موسم کا، نہ بارش کا محتاج وہ دريا جو ہر اک دل کے اندر رہتا ہے کھا جاتا ہے ہر اِک شعلہ وقت کا آتش دان بس اک نقشِ محبت ہے جو باقی رہتا ہے آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو ہونٹوں سے وہ لفظ کہو جو کاجل کہتا ہے |
Re: آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو
NiCe..
|
Re: آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو
V NicE...
|
Re: آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو
WoOoow
Nice ...!! |
Re: آنکھوں ميں جو خواب ہيں ان کو باتيں کرنے دو
very good
|
All times are GMT +5. The time now is 01:24 PM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.