MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Ramdan Ul Mubarak (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=63)
-   -   رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=66074)

Bint E Aadam 08-17-2011 08:50 PM

رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ماہ رمضان المبارک کی پہلی شب بعد نماز وعشاء ایک مرتبہ سورہ فتح پڑھنا بہت افضل ہے۔

ایضا ماہ رمضان کی پہلی شب بعد نماز تہجد آسمان کی طرف منہ کرکے 12 مرتبہ یہ دعا پڑھنی بہت افضل ہے۔۔۔۔۔۔

لا الہ الا اللہ العی القیومہ القاثم علی کل نفس بما کسبت

la ilaha il lal lahul haiyul qayumul qasemu ala kule nafsin bima kasabat

ان وضائف کے پڑھنے والے کو بیشمار نعمیتیں اللہ پاک کی طرف سے عطا کی جائیں گی

ایضا ماہ رمضان شریف میں ہر نماز عشاء کے بعد تین مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی بہت فضیلت ہئ اول مرتبہ پڑھنے سے گناہوں کی مگفرت ہو گی دوسری دفعہ پڑھنے سے دوزخ سے آزاد ہوگا۔ تیسری مرتبہ پڑھنے سے جنت کا مستحق ہوگا

Bint E Aadam 08-17-2011 08:51 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
رمضان المبارک میں کیا پڑھیں

روزانہ ایک تسبیح "استغفار کی ضرور پڑھیں

پہلے کلمے کی ایک تسبیح روز پڑھیں

روزانہ ایک تسبیح تیسرے کلمے کی پڑھیں

روزانہ ایک تسبیح سورہ اخلاص کی پڑھیں

روزانہ دو نفل شکرانے کے پڑھیں

روزانہ سورہ کہف کی شروع کی 10 آیات یاد سے پڑھیں جمعہ کو پوری سورہ کہف پڑھیں

کوشش کریں ہر جمعہ کو ظہر کی نماز سے قبل صلوہ التسبیح ضرور اداکریں

رمضان المبارک میں سورہ قدر کثرت سے پڑھیں روزانہ کم از کم 7 مرتبہ پڑھیں

صبح شام کم از کم ایک مرتبہ سورہ حشر کی آخرہ آیت ہو الزی سے لے کر وھوالعزیز الحکیم تک ضرور پڑھیں

جتنا بھی با اسانی پڑھ سکیں پڑھیں چلتے پھرتے کام کرتے ہوئے "یا اللہ، یا سلام، یا حفیط، یا حی ، یا قیوم

Bint E Aadam 08-17-2011 08:51 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

روزے کی فضیلت

اللہ تعالی کے نزدیک روزہ دار کے منہ کی بو مشک سے زیادہ خوشبو دار ہے مسلم

راوی: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں 8 دروازے ہیں ان میں ایک دروازے کا نام ریان ہے اس دروازے سے وہی لوگ جائیں گے جو روزہ رکھتے ہیں

راوی: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ

http://i1129.photobucket.com/albums/...f/untitled.jpg

کتاب:- ماہ رمضان کی فضیلت و مسائل و وظائف

Bint E Aadam 08-17-2011 08:52 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے مسلم

راوی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ جب تک روزہ جلد افطار کرتے رہیں گے خیر پر رہیں گے

راوی:- حدرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ

http://i1129.photobucket.com/albums/.../untitled1.jpg

روزہ قضا پر وعید

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان کے ایک دن کا روزہ بغیر رخصت و بغیر مرض افطات ترک کیا تو زمانہ بھر کا روزہ بھی اس کی قضا میں نہیں ہو سکتا اگرچہ رکھ بھی لے

بخاری ابو داؤد

راوی:-حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ

Bint E Aadam 08-17-2011 08:52 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا

اور

روزے کا کفارہ

http://i1129.photobucket.com/albums/.../untitled3.jpg

کتاب رمضان کے فضائل و مسائل و وظائف

Bint E Aadam 08-17-2011 08:52 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 

Bint E Aadam 08-17-2011 08:53 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
نفلی روزے کی نیت اور روزہ رکھنے اور اِفطار کرنے کی دُعائیں

نفل روزے کے لئے مطلق روزے کی نیت کافی ہے، اور وہ یہ ہے:

“وبصوم غد نویت۔”

ترجمہ:…”اور میں کل کے روزے کی نیت کرتا ہوں۔”

اور اِفطار کی دُعا یہ ہے:

“اللّٰھم لک صمت وعلٰی رزقک افطرت۔”

ترجمہ:…”اے اللہ! میں نے آپ کے لئے روزہ رکھا، اور آپ کے رزق پر اِفطار کیا۔”

اور روزہٴ رمضان کی نیت میں یوں کہے:

“وبصوم غد نویت من شھر رمضان۔”

اور اِفطار کی دُعا یہ ہے:

اللَّهُمَّ اِنِّى لَكَ صُمْتُ وَبِكَ امنْتُ [وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ] وَعَلَى رِزْقِكَ اَفْطَرْتُ

فتاوی رضویہ اور سیکنڈ ریفرنس پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں صفحہ 21 جزاک اللہ

Bint E Aadam 08-17-2011 08:53 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
رمضان کا مہینہ کیسے گزاریں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

روزہ متواتر رکھیں

صبح آنکھ کھلتے ہی بسم اللہ پڑھ کر 3 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور ہتھیلیوں پر پھونک مار کر چہرے پر ملیں

روزہ رکھنے کی نیت کرنے کے بعد21 مرتبہ یا ملک پڑھے اور سینے پر پھونکیں

اپنا کام شروع کرنے سے پہلے 21 مرتبہ یا غفار پڑھیں اور پھر کام شرو کریں

دوپہر کی نماز کے بعد یا قھار پڑھیں اور دل کی دھڑکن کی جگہ پھونکیں

دوپہر میں تھوڑی دیر آرام کی غرض سے سونے لگیں تو 21 مرتبہ یا خیر پڑھیں

نیند سے اٹھنے کے بعد 21 مرتبہ یا کبیر پڑھیں اور پھر دل کی جگہ پھونکیں

اگر کسی وقت جھنجھلاہٹ یا غصہ ہو تو فورا یا حفیظ پڑھیں گصہ دور ہو جائے گا

اگر روزے میں بھوک لگ رہی ہو تو یا پیاس تو 21 مرتبہ یا مقیت پڑھ لیں اور انگلیوں پر پھونک کر انگلیاں سونگھ لیں بھوک پیاس ختم ہو جائے گی

روزہ کھلنے سے کچھ دیر پہلے دستر خوان پر بیتھیں اور 21 مرتبہ یا واسع پڑھیں اور یہ سوچیں کہ ساری نعمتیں آپ کے سمانے ہیں لیکن اللہ کے حکم کی وجہ سے آپ نے اپنے اوپر سب کچھ حرام کر رکھا ہے

عشا اور نماز تاویح کے بعد 21 مرتبہ یا قوی پڑھیں

رات کو سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر 10 مرتبہ یا باعث پڑھیں اور پھر 21 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور آرام سے سو جائیں

ہر نماز عشاء و تراویح کے بعد 3مرتبہ اول کلمہ پرھیں اس کی بہت فضیلت ہے

ہر اسم پر پیش پڑھنی ہے

AYAZ 08-18-2011 12:15 AM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 
JAZAK ALLAH ramadan ki DUAIN AUR IBADAAT O WAZAIF ke liye .

Bint E Aadam 08-21-2011 06:29 PM

Re: رمضان کی خصوصی عبادات و وظائف
 


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شب قدر کی پہلی رات

نفل نماز

اکیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک بار سورہ اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھیں

بعد سلام کے ستر مرتبہ درود پاک پڑھیں

اکیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھیں ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر ایک ایک بار سورہ اخلاص تین تین بار پڑھنی ہے

بعد سلام کے نماز ختم کر کے ستر مرتبہ استغفار پڑھیں

وظیفہ

ماہ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو اکیس مرتبہ سورہ قدر پڑھنا بھی بہت افظل ہے

ریفرنس:- ماہنامہ کرن کے ساتھ موجود مفت کتاب رمضان کے حوالے سے

عبادات و وظائف صفحہ 7 اور 8

ماہنامہ پاکیزہ ڈائجسٹ کا مقبول سلسلہ ادارہ کی جانب سے روحانی مشورے جس کی کتابی شکل کراچی بک اسٹال میں موجود

جزاک اللہ


All times are GMT +5. The time now is 05:41 PM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.