MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Islamic Issues And Topics (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=17)
-   -   جس شخص نے جان بوجھ کر تین نمازِ جمعہ ترک کرد&# (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=82786)

Noor ul huda 06-01-2012 09:30 AM

جس شخص نے جان بوجھ کر تین نمازِ جمعہ ترک کرد
 

س… ہم نے سنا ہے کہ جس شخص نے جان بوجھ کر تین نمازِ جمعہ ترک کردئیے وہ کفر میں داخل ہوگیا، اور وہ نئے سرے سے کلمہ پڑھے، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟



ج… حدیث کے جو الفاظ آپ نے نقل کئے ہیں، وہ تو مجھے نہیں ملے، البتہ اس مضمون کی متعدّد احادیث مروی ہیں، ایک حدیث میں ہے:


ترجمہ:… ”جس شخص نے تین جمعے محض سستی کی وجہ سے، ان کو ہلکی چیز سمجھتے ہوئے چھوڑ دئیے، اللہ تعالیٰ اس کے دِل پر مہر لگادیں گے۔“
(رواہ مسلم، مشکوٰة ص:۱۲


یک اور حدیث میں ہے:


ترجمہ:…”لوگوں کو جمعوں کے چھوڑنے سے باز آجانا چاہئے، ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دِلوں پر مہر کردیں گے، پھر وہ غافل لوگوں میں سے ہوجائیں گے۔“

ترجمہ:…”جس شخص نے بغیر ضرورت اور عذر کے جمعہ چھوڑ دیا اس کو منافق لکھ دیا جاتا ہے، ایسی کتاب میں جو نہ مٹائی جاتی ہے، نہ تبدیل کی جاتی ہے۔“


حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے:


ترجمہ:…”جس شخص نے تین جمعے پے درپے چھوڑ دئیے، اس نے اسلام کو پسِ پشت پھینک دیا۔“


ان احادیث سے معلوم ہوا کہ جمعہ کا ترک کردینا بدترین گناہِ کبیرہ ہے، جس کی وجہ سے دِل پر مہر لگ جاتی ہے، قلب ماوٴف ہوجاتا ہے اور اس میں خیر کو قبول کرنے کی صلاحیت نہیں رہتی، ایسے شخص کا شمار اللہ تعالیٰ کے دفتر میں منافقوں میں ہوتا ہے، کہ ظاہر میں تو مسلمان ہے، مگر قلب ایمان کی حلاوت اور شیرینی سے محروم ہے، ایسے شخص کو اس گناہِ کبیرہ سے توبہ کرنی چاہئے اور حق تعالیٰ شانہ سے صدقِ دِل سے معافی مانگنی چاہئے۔


mcitp-it 06-01-2012 09:39 AM

Re: جس شخص نے جان بوجھ کر تین نمازِ جمعہ ترک کرž
 
jazakallah..............

SHAYAN 06-10-2012 12:31 AM

Re: جس شخص نے جان بوجھ کر تین نمازِ جمعہ ترک کرž
 
JazakALLAH

pari-wish 06-10-2012 01:10 AM

Re: جس شخص نے جان بوجھ کر تین نمازِ جمعہ ترک کرž
 
jazakaALLAH Khair


All times are GMT +5. The time now is 07:23 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.