MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community (http://www.MeraForum.Com/index.php)
-   Great Urdu Poets&Poetry (http://www.MeraForum.Com/forumdisplay.php?f=76)
-   -   محبتوں پہ بہت اعتماد کیا کرنا (http://www.MeraForum.Com/showthread.php?t=87076)

life 08-10-2012 06:09 AM

محبتوں پہ بہت اعتماد کیا کرنا
 


محبتوں پہ بہت اعتماد کیا کرنا
بھُلا چکے ہیں اُسے پھر سے یاد کیا کرنا؟

اِسی سبب سے کیا سَر سپرُدِ نوک سناں
کہ جُرم بیعتِ ابنِ زیاد کیا کرنا

وہ بے وفا ہی سہی اُس پہ تہمتیں کیسی
ذرا سی بات پہ اتنا فساد کیا کرنا

کچھ اس لیے بھی میں پَسپا ہوُا ہوُں مقتل میں
کہ بہرِ مالِ غنیمت جہاد کیا کرنا

مخالفوں سے تو ممکن ہے دوستی اپنی
منافقوں سے مگر اِتحاد کیا کرنا

مسافتیں ہی پہن لیں تو منزلوں کے لیے
اب اعتبارِ رُخِ گرد باد کیا کرنا

نگاہ میں جو اُترتا ہے دل سے کیوں اُترے
دل و نگاہ میں پیدا تضاد کیا کرنا

مَیں اس لیے اُسے اب تک نہ چھوُ سکا محسنؔ
وہ آئینہ ہے اُسے سنگ زاد کیا کرنا

life 08-13-2012 01:10 AM

Re: محبتوں پہ بہت اعتماد کیا کرنا
 
وہ کہتی ہےتمہیں مجھ سے محبت اس قدر کیوں ہے

کہ میں اک عام سی لڑکی ہوں تمہیں کیوں خاص لگتی ہوں

میں کہتا ہوں کبھی خود کو میری آنکھوں سے تم دیکھو

میری دیوانگی کیوں ہے یہ خود ہی جان جاؤ گی


وہ کہتی ہے مجھے وارفتگی سے دیکھتے کیوں ہو

کہ میں خود کو بہت ہیی قیمتی محسوس کرتی ہوں

میں کہتا ہوں متاع جاں بہت انمول ہوتی ہے

تمہیں جب دیکھتا ہوں زندگی محسوس ہوتی ہے


وہ کہتی ہے بتاؤ نا کسے کھونے سے ڈرتے ہو

بتاؤ کون ہے وہ جسکو یہ موسم بلاتے ہیں

میں کہتا ہوں یہ میری شاعری ہے آئینہ دل کا

ذرا دیکھو بتاؤ کیا تمہیں اس میں نظر آیا


وہ کہتی ہے کہ آتش جی بہت باتیں بناتے ہو

مگر سچ ہے کہ یہ باتیں بہت ہی شاد رکھتی ہیں

میں کہتا ہوں یہ سب باتیں، فسانے اک بہانہ ہیں

کہ پل کچھ زندگانی کے تمہارے ساتھ کٹ جائیں

پھر اس کے بعد خاموشی کا اک دلکش رقص ہوتا ہے

آنکھیں بولتی ہیں اور یہ لب خاموش رہتے ہیں

SHAYAN 09-12-2012 05:20 AM

Re: محبتوں پہ بہت اعتماد کیا کرنا
 
Buht Khoob

life 09-12-2012 08:12 PM

Re: محبتوں پہ بہت اعتماد کیا کرنا
 
thanks....


All times are GMT +5. The time now is 03:16 AM.

Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.