![]() |
یوں لگتا ہے جیسے
کتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے یوں لگتا ہے جیسے دل یہ رک جائے گا یوں لگتا ہے جیسے آنکھیں اپنے سارے آنسو رو کر بالکل بنجر ہو جائیں گی یوں لگتا ہے جیسے پچھلے موسم پھر سے لوٹ آئے ہیں جاناں! یہ دل خوش رہنے کے طور طریقے بھول چکا ہے اُس پر تیری یاد کی دستک یوں لگتا ہے جیسے دل پر ایک قیامت گزر رہی ہو کوئی طوفاں آن کھڑا ہو جیسے ایک اکیلی ناؤ بیچ بھنور کے آن پھنسی ہو یوں لگتا ہے جیسے سپنے ایک حقیقت بن بیٹھے ہوں اتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے سوچ رہا ہوں کیا اُس کی تعظیم کروں میں پلکوں پر اشکوں کے دیپ جلا لیتا ہوں دل کے اُجڑے آنگن کو مہکا لیتا ہوں دل کہتا ہے پھر خود کو تقسیم کروں میں اتنی مدت بعد تمہاری یاد آئی ہے یوں لگتا ہے جیسے پچھلے موسم پھر سے لوٹ آئے ہوں |
Re: یوں لگتا ہے جیسے
Buht Khoob
|
Re: یوں لگتا ہے جیسے
thanks shayan
|
Re: یوں لگتا ہے جیسے
very nyc......:bu:..:zabardast:
|
Re: یوں لگتا ہے جیسے
thanks king
|
Re: یوں لگتا ہے جیسے
veery niceeeeeeee
|
Re: یوں لگتا ہے جیسے
thanks pakeeza siso
|
Re: یوں لگتا ہے جیسے
Nice Poetry
thanks for sharing |
Re: یوں لگتا ہے جیسے
thanks....
|
| All times are GMT +5. The time now is 08:53 AM. |
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.