MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
View Single Post
(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:00 AM


۱۵۔۔۔ اللہ ان سے مذاق کر رہا ہے۔ اور ان کو ان کی سرکشی میں ڈھیل دیئے جا رہا ہے۔ اور حال یہ ہے کہ وہ اندھوں کی طرح بھٹکتے پھر رہے ہیں۔


۱۶۔۔۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلہ گمراہی مول لی لیکن نہ تو ان کا سودا نفع بخش ہوا اور نہ وہ ہدایت یاب ہی ہو سکے۔


۱۷۔۔۔ ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے آگ جلائی اور جب اس سے ماحول روشن ہوا تو اللہ نے ان کی روشنی سلب کر لی اور ان کو تاریکیوں میں چھوڑ دیا کہ کچھ دکھائی نہیں دیتا ۲۳*


۱۸۔۔۔ یہ بہرے ہیں ، گونگے ہیں ، اندھے ہیں۔ اب یہ نہ لوٹیں گے ۲۴*


۱۹۔۔۔ یا پھر ان کی مثال یوں سمجھو کہ آسمان سے زور کی بارش ہو رہی ہے۔ جس کے ساتھ کالی گھٹائیں کڑک اور بجلی بھی ہے۔ یہ بجلی کے کڑاکے سن کر موت کے ڈر سے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں حالانکہ اللہ ان منکرین کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔


۲۰۔۔۔ قریب ہے کہ بجلی ان کی بصارت اچک لے جائے۔ جب جب چمک جاتی ہے یہ چل پڑتے ہیں۔ اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں ۲۵*۔ اگر اللہ چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت سلب کر لیتا ۲۶*۔ یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔