MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
View Single Post
(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:03 AM


۴۱۔۔۔ اور میں نے جو کتاب اتاری ہے اس پر ایمان لاؤ۔ یہ تصدیق ۶۳*کرتی ہے اس کتاب کی جو تمہارے پاس موجود ہے لہذا تم سب سے پہلے انکار کرنے والے نہ بنو اور میری آیتوں کو حقیر قیمت ۶۴* پر بیچ نہ ڈالو اور میرے غضب سے بچو۔


۴۲۔۔۔ حق کو باطل کے ساتھ گڈ مڈ نہ کرو اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپاؤ۔


۴۳۔۔۔ نماز ۶۵ * قائم کرو، زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع ۶۶* کرو


۴۴۔۔۔۔ کیا لوگوں کو تم نیکی کا حکم کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتابِ الٰہی کی تلاوت کرتے ہو۔ پھر کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے۔


۴۵۔۔۔ صبر اور نماز سے مدد لو۔ بیشک یہ شاق ہے مگر ان لوگوں پر نہیں جو خشوع ۶۷* اختیار کرنے والے ہیں۔


۴۶۔۔۔ جو سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنے رب سے ملنا ہے اور اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔