MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
View Single Post
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:07 AM

۱۱۱۔۔۔ وہ کہتے ہیں جنت میں نہیں داخل ہوں گے مگر وہ جو یہودی ہیں یا نصرانی۔ یہ محض ان کی تمنائیں ۱۲۵* ہیں کہو اس بات پر دلیل پیش کرو اگر تم سچے ہو۔


۱۱۲۔۔۔ کیوں نہیں جو بھی اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دے اور نیک روی اختیار کرے اس کے لیے اس کے رب کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کے لیے نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگیں ۱۲۶* ہو گے۔


۱۱۳۔۔۔ یہود کہتے ہیں نصاریٰ کچھ نہیں اور نصاریٰ کہتے ہیں یہود کچھ نہیں حالانکہ دونوں ہی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں ایسی ہی بات وہ لوگ بھی کہتے ہیں جن کو (کتاب کا) علم ۱۲۷* نہیں ہے۔ تو اللہ قیامت کے دن ان کے اختلافات کا فیصلہ فرمائے ۱۲۸* گا۔


۱۱۴۔۔۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کرنے سے روکے ۱۲۹* اور ان کی ویرانی کے درپے ہو؟ ایسے لوگوں کو ان (مسجدوں) میں داخل ہونے کا حق نہیں ہے اِلا یہ کہ ڈرتے ہوئے داخل ہوں۔ ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بھی عذاب عظیم ۱۳۰*


۱۱۵۔۔۔ اور اللہ ہی کے لیے ہے مشرق و مغرب ۱۳۱* جس طرف بھی تم رخ کرو گے اسی طرف اللہ کا رخ ۱۳۲* ہے اللہ بڑی وسعت والا ۱۳۳* اور سب کچھ جاننے والا ہے۔